Tag: پاکستانی عازم حج

  • پاکستانی عازم حج نے ہزاروں ریال سے بھرا گمشدہ بیگ حج مشن کے حوالے کر دیا

    پاکستانی عازم حج نے ہزاروں ریال سے بھرا گمشدہ بیگ حج مشن کے حوالے کر دیا

    پاکستانی عازم حج کو مکہ مکرمہ میں راہ چلتے ہزاروں ریال اور قیمتی موبائل فون سے بھرا بیگ پڑا ملا جس کو اس نے پاکستانی حج مشن کے حوالے کر دیا۔

    سیالکوٹ کے رہائشی عامر حمید جو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ انہیں گزشتہ دنوں شہر مکہ میں ہی راہ چلتے ایک بیگ ملا جس میں 9 ہزار سعودی ریال، ایک قیمتی آئی فون سمیت دیگر کاغذات موجود تھے۔

    عامر نے یہ بیگ پاکستانی حج مشن کے حوالے کر دیا اور حج مشن کے مطابق گمشدہ بیگ کو اس میں موجود تمام چیزوں سمیت اصل مالک کو تلاش کرنے کے بعد اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر عامر حمید نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بارے میں بیرون ممالک ایک برا تاثر قائم ہے، لیکن جس طرح ہاتھ کی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، اسی طرح ہر قوم میں نہ سب برے ہوتے ہیں اور نہ ہی سب اچھے۔ پاکستانی قوم ایک ایماندار قوم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-kuwaiti-citizens-live-makkah-on-heavy-bikes-for-hajj/

    انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر کسی یا دو لوگوں کے عمل کو پوری قوم کے کردار پر نہ ڈالا جائے۔ ہماری قوم کو برا نہ کہا جائے۔ پاکستانی قوم بری نہیں بلکہ ایک بہت اچھی قوم ہے۔

  • پاکستانی عازم حج کو نابینا ہونے سے بچا لیا گیا

    پاکستانی عازم حج کو نابینا ہونے سے بچا لیا گیا

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ایک پاکستانی عازم کو مملکت کی طبی ٹیم نے بروقت علاج کر کے نابینا ہونے سے بچا لیا۔

    سعودی میڈیا سبق نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے آئے 50 سالہ عازم کی بینائی اچانک چلی گئی جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سینٹر میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا جہاں پتہ چلا کہ  ریٹینا اور پردہ بصارت میں خرابی کے باعث دائیں آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

    میڈیکل ٹیم نے بینائی بچانے کےلیے فوری طور موتیا بند کا آپریشن کیا اور ریٹنا کے حصے کو ٹھیک کیا اور سلیکون آئل کا انجکشن دیا گیا جس سے بینائی  بتدریج واپس آگئی۔

    واضح رہے کہ سعودی صحت مرکز کی ٹیم جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی سرجری کرتی ہے۔