Tag: پاکستانی عمرہ زائرین

  • پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر  آف لوڈ کر دیا گیا

    پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا

    لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، جس پر زائرین نے احتجاج کیا۔

    24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹ سے سیکڑوں مسافر آف لوڈ کیے گئے، کیونکہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ یا حج کے لیے مملکت جانے والے پاکستانی مسافروں سے نیسیریا گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کی شرط ختم کردی تھی۔

    سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے جمعرات کو مختلف ممالک کے مسافروں کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا تھا۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین مدینہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے

    پاکستانی عمرہ زائرین مدینہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے

    مدینہ منورہ : پاکستانی عمرہ زائرین مدینہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے اور 2 دن سے واپسی کے منتظر ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ سفارتی عملہ بھی ان کی مدد کو نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والے پاکستانی مدینہ ایئرپورٹ پرپھنس گئے اور مدینہ ایئرپورٹ پر دو دن سے واپسی کے منتظر ہیں۔

    ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کا کوئی بھی فرد موجودنہیں ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آنے والے دو دن سے مدینہ ائیرپورٹ پرپھنسے ہوئے ہیں، مدینہ میں سفارتی عملہ بھی ان کی مدد کو نہ آیا۔

    یاد رہے لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی کے باعث کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، طیارے میں ٹیکینکل خرابی دور نہ ہو سکی۔

    300سے زائد مسافروں نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ہفتے کی رات مدینہ روانہ ہونا تھا،پرواز میں تاخیر کے باعث 120 سے زائد مسافروں کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا جبکہ مقامی مسافروں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پرزے منگوانے کے لیے درکار وقت کے لیے پرواز کو تاخیر کا شکار کیا گیا، مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز سے طیارے کا پرزہ لاہور لاکر آج صبح فالٹ دور کیا گیا۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کا عمل پورا ہوتے ہی 12بجے کے بعد پرواز مدینہ روانہ کردی جائے گی۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے

    اسلام آباد : جدہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی کئی گھنٹے تاخیر کی وجہ سے عمرہ زائرین پھنس گئے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی سے متعلق نہیں بتایا جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے ملتان، پشاور اور اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہے۔

    پروازوں کی کئی گھنٹے تاخیر کی وجہ سے عمرہ زائرین کومشکلات کاسامنا ہے ، مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا جبکہ عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق نہیں بتایا جارہا، پرواز 10 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، شیڈول کو مسلسل تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    گذشتہ روز نجی ائیرلائن ائیربلیو ائیربلیو کی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 32 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار تھی۔

    پرواز پی اے 211 کو دبئی سے 8 جنوری کو 4 بجے روانہ ہونا تھا، جس کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر مسافر پریشان تھے۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ 8 جنوری کو دو مرتبہ پرواز کی روانگی کی تیاری ہوئی ، ائیرلائن عملہ کل سے بتارہا طیارے میں تکنیکی مسئلہ ہے، جلد دور کر دیا جائے گا۔

    بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے 9 جنوری چار بجے روانگی کا وقت دیا، مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرواز پی اے 211 آج بھی مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکی ائیر لائن انتظامیہ کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبر آگئی

    پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان سے بھی عمرہ زائرین اور فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکر گزار ہوں ، پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے پاکستان کاسعودی عرب سے تعلق ایمان کا تعلق ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، سعودی بزنس کمیونٹی نے کانفرنس میں شرکت اوروزیراعظم کوسنا ، پاکستان سعودی عرب پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بہت جلد پاکستان سے بھی عمرہ زائرین اور فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ انتشار اور جو خون بہا نقصان بھی ملک کو ہوا، حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے گزارش ہے راستے کھول دیے جائیں۔

    علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا پولیس والے جو شہید ہوئے کیا وہ عاشق رسولﷺ نہیں تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں، تشدد کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتا ،مذاکرات کی طرف جانا چاہیے ، پرتشدد تحریکوں کا انجام دنیا نے دیکھا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت کا معاملہ اٹھایا ۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے کمزور نہیں مگر آپس کا ٹکراؤٹھیک نہیں ، شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کریں، امریکا نے 20 سال جنگ لڑنے کے بعد مذاکرات ہی کیے، تمام راستے کھول دینے چاہییں اس سےعوام کو تکلیف ہورہی ہے۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خبر

    پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خبر

    کراچی : پی آئی اے نے عمرے زائرین کیلئے نئے کرایوں کا اعلان کردیا ، جس کے تحت کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 9 ہزار ایک سو روپے ہوگا۔

    تفصلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا ، پالیسی 31 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گی۔

    عمرہ پالیسی کے مطابق عمرے زائرین کیلئے کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91 ہزار100 روپے ہوگا جبکہ دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزار روپے ہوگا۔

    پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کس ہوگی جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس 2بیگ 40 کلومقرر کی گئی ہے اور شیرخوار کی مد میں 10 کلوبیگیج الاؤنس کی اجازت  ہوگی۔

    عمرہ پالیسی کے مطابق مسافروں کو 5 لیٹر زم زم  سامان کےساتھ اضافی لانے کی اجازت ہوگی جبکہ گروپ بکنگ بھی  شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔

    سفر سےکم از کم  7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت ہوگی ، عمرےکےٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لیےدستیاب ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

  • پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔

    [bs-quote quote=”سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ائیر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے، عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔

    سعودی سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ مدینے سے سفر کرنے والے زائرین کو مدینے کے ہوٹلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا پی آئی اے کی 2 مزید پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر لینڈ کر گئی ہیں، دونوں پروازوں کو خصوصی طور پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    پہلی پرواز جدہ سے فیصل آباد جب کہ دوسری جدہ سے سیالکوٹ جا رہی تھی، اس سے قبل دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔

    دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، مسقط سے تربت آنے والی پرواز پی کے 194 کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر اتارا جا چکا ہے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔