Tag: پاکستانی عوام

  • پاکستانی عوام  نے سوشل میڈیا پر یوم آزادی سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر یوم آزادی سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر یوم آزادی سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں وہ یوم آزادی نہیں منائیں گے وہ پاکستانی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر یوم آزادی سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا، عوام نے رائے دی کہ جو لوگ کہتےہیں وہ یوم آزادی نہیں منائیں گے وہ پاکستانی نہیں۔

    پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ یہ دل پاکستانی ہے اور ہم بھی پاکستانی ہیں، اس سال پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب رہے،ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، اس لیے پورے جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی منائیں گے۔

    عوام نے مزید کہا کہ حالات جتنےبھی خراب ہوں ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

    پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جتنی بھی کوشش کرلیں پاکستانیوں کوالگ کرنے کی،ہم جوش وخروش سے جشن آزادی منائیں گے، سیاسی جماعتیں اپنے فائدے کی جنگ میں لگی ہیں۔

    خیال رہے 14 اگست پاکستان کا 77 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

  • عمران خان دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام  خصوصاََ اوورسیز کے شکر گزار

    عمران خان دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاََ اوورسیز کے شکر گزار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون میں دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام خصوصاً ہمارے اوورسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام نے کل رات اتنی دل کھول کر عطیہ کیا اور ٹیلی تھون کے3گھنٹےمیں لوگوں نے 5 ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔

    گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال نے تین کروڑروپےعطیےکااعلان کیا۔

    عمران خان نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے حقیقی آزادی کی تحریک جیسے چلا رہا ہوں، ویسے ہی اے آر وائی کی بحالی کیلئ ےکام کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک فاشسٹ حکومت آزادی اظہار رائے کو دبا رہی ہے، میڈیاہاؤسزکودھمکی دی جاتی ہےکہ عمران خان کوکوریج نہ دو۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی اورسیلاب متاثرین کی مدد بھی کریں گے۔

  • ارطغرل غازی کی پاکستانی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

    ارطغرل غازی کی پاکستانی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

    انقرہ : ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی مرکزی کردار انجن التان نے پاکستانیوں کو  74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی مرکزی کردار انجن التان نے ترکی میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے اردو زبان میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔

    ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انجن التان کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم  یوم آزادی کے موقع پر اپنے بھائی انجن التان کی جانب سے  پیار اور مخلص خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کے مشکور ہیں، وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    بلال خان پاشا نے سفارتخانے کے دورے کے دوران انجن التان کو ایک کتاب بھی تحفے میں دی۔

    یاد رہے مئی میں پاکستان میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے’’ ارطغرل‘‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے، اس سیریل نے پاکستان میں یوٹیوب ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

    ڈرامے میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کے کردار کو خوب پذیرائی ملی ہے، س ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کو عروج بخشنے والے بہادر قائی سردار ارطغرل غازی کے گرد گھومتی ہے،جنہوں نے چھے سو سال تک حکومت کرنے والی عظیم سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔

  • رمضان کی آمد ، سعودی ولی عہد کا پاکستانی عوام کیلئے بڑا تحفہ

    رمضان کی آمد ، سعودی ولی عہد کا پاکستانی عوام کیلئے بڑا تحفہ

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کاتحفہ بھجوادیا گیا، ڈی جی کابینہ ڈویژن بریگیڈیئرطاہر رشید نے سعودی تحفہ وصول کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا ، تحفہ سعودی  ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی ہدایت پر پاکستانی حکومت کے سپرد کیا گیا۔

    سعودی سفیرنواف بن سید المالکی اور ڈائریکٹرکنگ سلمان ریلیف نے پیش کیا اور ڈی جی کابینہ ڈویژن بریگیڈیئر طاہر رشید نے سعودی عرب کا تحفہ وصول کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی تھی، سعودی سفیر المالکی نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور وہ پاکستان اور اس کے عوام کی حمایت کی خواہش رکھتی ہے، ایک کامیاب اور مستحکم ملک بننے کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    گزشتہ برس سعودی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا تھا۔

    خیال رہے سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال فوڈ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس کے تحت اسلامی ممالک میں راشن، کپڑوں اور غذائی تقسیم کی جاتی ہے، جنگ زدہ شام سمیت دیگر ممالک سعودی عوام کی جانب سے گزشتہ برس خطیر رقم بھیجی گئی تھی۔

  • پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، کرپٹ لیگ کی جعلی قیادت اپنے ممبران کا اعتماد بھی کھو چکی۔

    انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاموشی کی ’’ذاتی وجوہات‘‘اب کوئی معمہ نہیں رہیں ،قومی دولت واپس کریں اور شوق سے اپنے اصل وطن برطانیہ لوٹ جائیں۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قومی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، مریم نواز اپنے بھائیوں، والد،چچا اور انکل ڈار کی واپسی کی تاریخ بتائیں۔

    مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں خاموش تھی اس کی بہت سی وجوہات تھیں، مجھے میڈیا پر دکھانے پر بھی پابندی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی کے لیے میرا عزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کی ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھے آگے آکر کردار ادا کرنا چاہیے تو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان  کا پاکستانی عوام کے لیے تحفہ

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پاکستانی عوام کے لیے تحفہ

    پشاور : پاکستان کے عوام کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تحفہ بھجوایا ، موسم سرما کے امدای پیکج میں 180 ٹن کے 30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے موسم سرما کا امدای پیکج بھیجوا دیا گیا، ریلیف مرکز کا کہنا ہے کہ پیکج چاروں صوبوں،آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں تقسیم کیاجائے گا۔

    ریلیف مرکز کے مطابق 180 ٹن کے30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیےجائیں گے ، ہر تھیلا 2کمبل ،جرابوں کے5 جوڑوں ،دستانوں اور ٹوپیوں پرمشتمل ہے ، سامان خیبر پختونخواکے 6 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔

    ریلیف مرکز کا کہنا تھا کہ امدای پیکج چترال،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،کوہستان اورسوات میں تھی تقسیم ہوگا، 15 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    یاد رہے چند روز قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    خیال رہے نئے سال کے آغاز میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

    عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام انتظار میں ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے، ہر پاکستانی کی نظریں حکومت کی 100 روزہ منصوبہ بندی پر لگی ہوئی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام انتظار میں ہیں کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے، مثبت اپوزیشن کر کے حکومت کو اس کی کار کردگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق


    یاد رہے کہ ایک روز قبل سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت میں آنے کے بعد خود آزمائش سے دو چار ہوئی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے جو منشور پیش کیا اس پر عملدر آمد ہو، اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے متنازعہ مقابلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی تعاون کی تنظیم کا اجلاس بلا کر پاکستانیوں کی ترجمانی کرے۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔