Tag: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر

  • رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد عامر کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی، کہتے ہیں عامر کو ٹیم میں واپس نہیں لینا چاہیے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا ماضی داغ دار ہو اسے ٹیم میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے، ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کردیتی ہے، سابق کپتان نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں۔

    رمیز راجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عامر کو پسماندہ پس منظر سے آنے کی وجہ سے چھوٹ دے دی جائے پسماندہ حالات میں رہنے سے کسی کھلاڑیوں کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں مل جاتی اگر ایسا ہوتو پاکستان میں سیکنٹروں کھلاڑیوں کو سخت حالات کا سامنا ہے۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر ان سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔

  • آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دے دی، پابندی کے شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ سال کے اوئل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے دوروزہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی، نئی ترامیم کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، محمد عامر کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے صدر کے رسمی عہدے کے لئے نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نجم سیٹھی جون دوہزار پندرہ میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اس ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے جلد کھل جائیں گے۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔