Tag: پاکستانی فتح کی بھارتی پارلیمنٹ میں گونج

  • پاکستانی فتح کی بھارتی پارلیمنٹ میں گونج، حکومت میری بات مانتی تو 5 جہاز نہ گرتے، راہول گاندھی

    پاکستانی فتح کی بھارتی پارلیمنٹ میں گونج، حکومت میری بات مانتی تو 5 جہاز نہ گرتے، راہول گاندھی

    پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ تک جا پہنچی، راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میری بات مانتی تو 5 جہازوں سے ہاتھ نہ دھونے پڑتے۔

    پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نریندر مودی کو بھارتی پارلیمنٹ میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی نے نریندر مودی کو چیلنج کردیا، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ دنیا میں ایک بھی ملک نہیں جس نے پاکستان کی مذمت کی ہو، مودی کو کہا سرنڈر کرو اور اس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔

    بھارتی وزیردفاع کو چین سے ڈر لگتا ہے، مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حکوت بتائے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی

    بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چد مبرم نے بھی گزشتہ دنوں بھی پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے۔

    بھارت کے سابق وزیرداخلہ چدم برم نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مودی حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ بتاسکے اتنے ہفتوں میں پہلگام واقعے کی کیا تحقیقات کیں؟

    بھارتی سابق وزیر نے سوال کیا کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیایہ جان پائے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد بھی ملوث ہوسکتے ہیں، ہم یہ کیوں فرض کرتے ہیں کہ دہشتگرد پاکستان سے آئے، اگرایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rahul-gandhi-modi-trump-call-04-06-2025/