Tag: پاکستانی فری لانسرز

  • پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد (14 جولائی 2025) : پاکستانی فری لانسرز نے سالانہ500 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمانے کا ریکارڈ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا اور سالانہ 500 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمانے کا ریکارڈ بنادیا۔

    پاکستان کی فری لانس کمیونٹی قومی معیشت کو مضبوط اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    ملک بھرمیں فعال بیس لاکھ سے زائد فری لانسرزملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر پاکستان کے لیےایک بڑی معاشی کامیابی کی بنیادرکھ رہے ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے اس شعبےکومزیدفروغ دینےکےلیےاہم اقدامات جاری رہیں، ڈیجیٹل یوتھ ہب پروگرام کےتحت ملک بھر میں ڈھائی سوای روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

    یہ مراکز نہ صرف ہنر سکھائیں گے بلکہ لاکھوں نوجوانوں کوڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنائیں گے۔

    چیئرمین پرائم منسٹریوتھ ہب کے مطابق حکومت پاکستان اور یونیسیف کےاشتراک سے نوجوانوں کوتعلیم،فری لانسنگ اورانٹرپرینیور شپ کےعالمی مواقع سےجوڑنےکیلئےمزیدپروجیکٹس پربھی کام جاری ہے۔

    یہ سنگ میل نہ صرف معیشت کے لیے ایک نیا باب ہے بلکہ پاکستان کوڈیجیٹل پاورہاؤس بنانےکی جانب بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔

  • پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کے بعد 8 ماہ میں 5.4ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

    آئی ٹی، کمپیوٹراورٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ سے برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے

    آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے صرف فروری میں 709 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ  کیا گیا جبکہ دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے اعتماد میں اضافے کا منہ بولتا ثبوت ہے

    حکومت نے اگلے پانچ سال میں 15 ارب ڈالر کا آئی ٹی برآمداتی ہدف مقرر کیا ہے، حالیہ اضافے سے اس ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوگی

    حکومت کا اگلے 5 سال میں 15ارب ڈالر کا آئی ٹی برآمداتی ہدف اور حالیہ اضافے سے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں بہتری پاکستان کی معیشت کے ڈیجیٹل مستقبل کی نوید اور معاشی استحکام کی ضامن ہے.

  • پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستانی فری لانسرز کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی سہولت فراہم کردی۔

    پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فری لانسروں وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ فری لانسر کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    مصنوعی ذہانت اور انسانوں کا روزگار

    وی پی این کی بندش پر حکومتی نمائندے برہم

  • سلو انٹرنیٹ  : ہزاروں آرڈرز کینسل،  پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک

    سلو انٹرنیٹ : ہزاروں آرڈرز کینسل، پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک

    لاہور : پاکستان میں سلو انٹرنیٹ کے باعث روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہونے سے فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک ہوگئے لیکن حکومت نےمعاملےپر چپ سادھ لی ہے۔

    تفصیلات مطابق پاکستان میں کچھوے کی چال چلتے انٹرنیٹ کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے بھج گئے، ٹیکسی ڈرائیور ہوں ، آن لائن فورڈلیوری کرنے والے افراد یا پھر ای کامرس اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہر کوئی سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔

    سلو انٹرنیٹ سے آن لائن بزنس تباہی کے دہانے پہنچ گیا، آئی ٹی انڈسٹری میں پانچ سال کی محنت داؤ پر لگ گئی، روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہونے سے فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

    ای کامرس اورآئی ٹی ایکسپرٹ سلمان حبیب کا کہنا تھا کہ آئی ایکسپورٹ بہت کم ہوگئی ہے اور قوم کی کئی برسوں کی محنت پر پانی پھر گیا۔

    ای کامرس ایکسپرٹ عمیر اعجاز کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سلو ہونے سے پاکستانیوں کے روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہورہے ہیں ۔

    آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ ورکرز اور طلبہ نے کہا سست انٹرنیٹ نے ہمیں اعصابی تناو کا شکار کردیا ، اب معمولی نوعیت کے کام بھی نہیں ہورہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے لیکن حکومت نےمعاملے پر چپ سادھ لی ہے۔

  • فائیور پر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس؟ اہم خبر آگئی

    فائیور پر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث فری لانسرز کوکافی نقصان پہنچ رہاہے۔

    فری لانسرز کے کلائنٹ کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے اور بیشتر افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔

    مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور   نے اپنے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعدد پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس اسٹیٹس غیرفعال کر دیےہیں۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی فری لانسرز نے ایسے کئی اسکرین شاٹس شیئرکیے، جن میں اُن کے فائیور اکاؤںٹس کوغیرفعال کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

    فائیور کی جانب سے فری لانسرز کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ” آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث آپ کےلیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوچکا ہے، تاہم آپ کے آرڈرز میں تاخیر آپ کی ریٹنگز پر اثرانداز نہ ہو، اس لیے عارضی طور پر آپ کی گگز کا اسٹیٹس غیرفعال کیا جارہا ہے۔

    اس صورتحال میں فری لانسر بھی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں جاب کے ایشوز ہیں، اور اب ہمارے کام پر بھی بہت زیادہ برا اثر پڑ رہا ہے۔

  • پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا فری لانسرز کی سہولت کیلئے پے پال اور اسٹرائیپ سے بات ہورہی ہے اور ورکنگ اسپیس بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 30 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس پیدا ہوتے ہیں، ان آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی گریجویٹس کیلئے 3 سالہ پلان تیار کیا ہے، اسٹارٹ اپس کیلئےپاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پوٹینشل کے حوالے سے کوئی دوسری رائے نہیں ہے ، دنیا میں زیادہ مانگ والے آئی ٹی شعبے کےکورسز کی لسٹ فراہم کی ہے۔

    نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ جامعات میں اسٹینڈرائزڈ کوالٹی ٹیسٹ شروع کرنے جارہےہیں، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فری لانسنگ تربیت کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، پاکستان میں ترقی کی بےپناہ صلاحیت ہے ،آئی ٹی انڈسٹری ملک میں ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے، ہر سال 75ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہورہے ہیں۔

    ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان فری لانسرز کی دنیا کی دوسری بڑی ورک فورس رکھتا ہے، پاکستان کے 15 لاکھ افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، فری لانسرز کی سہولت کیلئے پے پال ،اسٹرائیپ سے بات ہورہی ہے اور سہولت کیلئے کو ورکنگ اسپیس بنا رہے ہیں۔

    نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرز ہیں ، ایس آئی ایف سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی تعاون سے آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کا آئی ٹی پوٹینشل سالانہ 15 ارب ڈالر ہے، ہم آئندہ چند سالوں میں 10 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔