Tag: پاکستانی فضائی حدود

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائن نے ترکش ایئر لائن سے معاہدہ کرلیا

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائن نے ترکش ایئر لائن سے معاہدہ کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی ایئرلائن انڈیگو ایئر نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پیش نظر ترکش ایئر لائن سے معاہدہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پیش نظر بھارتی ایئرلائن نے ترکش ایئرلائن سے نیاکوڈ شیئر معاہدہ کرلیا۔

    معاہدے کے تحت بھارت سے انڈیگو ایئر کے مسافروں کو ترکش ایئرلائن استنبول پہنچائے گی، انڈیگو ایئر ہفتہ وار 55 سے زائد پروازیں بھارت سے استنبول کیلئے آپریٹ کرتی ہے۔

    بھارتی ایئرلائنزکو پاکستانی فضائی حدود بندش سے یومیہ کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    خیال رہے پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے تاحال بند ہیں، گزشتہ 21روز کےدوران 2300 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں۔

    بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 21 روزمیں 460 کروڑروپے سے زائد کا جھٹکا لگا ہے، اس دوران ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئیں۔

  • 18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث گزشتہ 18 روز کے دوران 2 ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ اٹھارہ روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان ہو چکا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس کے باعث فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔


    بھارت کے درجنوں ایئرپورٹ جنگ بندی کے باوجود تاحال بند


    انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں، بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


    بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا


    ادھر کراچی ایئرپورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، سعودی ایئرلائن کی جدہ سے پرواز ایس وی 704 کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ طیارہ کراچی سے حج پرواز ایس وی 3705 کے طور پر جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔

  • بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز ٹورنٹو سے مسافروں کو لیکر لاہور اور پھر کراچی پہنچے گی جبکہ نجی ائیر لائنز کا بھی اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔

    رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی : پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند

    پاک بھارت کشیدگی : پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند

    کراچی : پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی، دوپہر بارہ بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

    بندش کا حکم پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


    گذشتہ روز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں فضائی آپریشن دوپہر بارہ بجے تک عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں حالیہ حملے کے بعد اسلام آبادانٹرنیشل ائیرپورٹ سے قومی اورنجی ائیرلائن کی پروازوں کی روانگی تاخیر کاشکار ہوئیں۔

    نجی ایئرلائن کی بیرون ملک سے لاہوراورسیالکوٹ ائیرپورٹ پر انے والی دو پروازیں کوئٹہ موڑ دی گئیں تھیں جبکہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسافروں سے خالی کروا کرغیر ملکی مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز نور خان، مرید اور شورکوٹ پر میزائل داغے تھے جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا۔

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش،  بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا

    کراچی : پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا ، بھارتی ایئرلائنز کو 6 روز میں 130 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا ساتواں روز ہے، بھارتی رجسٹرڈ ایئرلائنز کی دہلی سے کابل،تاشقنداورالماتے، دہلی سے ماسکو ،استنبول اور تہران کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز مسافروں کو رقوم واپس کرنے کی یقین دہانیاں کرانے پر مجبور ہے، نقصان میں جانیوالی ایئرلائنز میں ایئرانڈیا،انڈیگو،اسپائس جیٹ شامل ہیں۔

    بھارت کی وستارا، ایئرانڈیا ایکسپریس اور اکاسا ایئرلائنز بھی شدید مندی کا شکار ہے ، گزشتہ 6 روز کے دوران 600 سے زائد بھارتی پروازیں متاثرہوئیں اور بھارتی ایئرلائنز کو 130 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات کا سامنا ہے۔

    بھارت کی امریکا یورپ برطانیہ کے لمبے روٹس پر پروازوں کو ری فیولنگ کے لئے دوبار لینڈنگ اور ٹیک بھی کیا جارہا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ری فیولنگ کے لیے بھارتی طیاروں کو لینڈنگ پر بھاری ایئرپورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں، امریکہ برطانیہ یورپی ملکوں کی پروازوں پر دو بار ری فیولنگ سے بھارتی ایرلائنز کے اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔

    بھارتی ایئرلائنز کے عملہ کو بھی ڈیوٹی ٹائم اور آرام میں بھی خلل کا سامنا ہے جبکہ بھارتی مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس پر پہنچنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

    دہلی، ممبئی، بنگلور، امرتسر سمیت دیگر ایئرپورٹس کی لمبے روٹس پر جانے والی بھارتی پروازوں کے اضافی اخراجات نے ایرلائنز کی چیخیں نکال دی ہیں۔

    خیال رہے پاکستان نے ابتدائی طور بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان

    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان

    کراچی : پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے بیس کروڑ روپے کے نقصان کا اٹھانا پڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    بندش سے قبل پاکستان کے 11 میں سے 4 فضائی راستے مسلسل بھارتی طیارےاستعمال کرتے تھے ، بھارتی ایئرلائنزکی ہفتہ وار اوسطاً 1200پروازیں پاکستانی فضائی حدودسے گزرتی رہیں۔

    اببھارتی جہازوں کو کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے، بھارتی جہازوں کی اس مشق سےاضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    دہلی، لکھنؤ،امرتسر سے دبئی ،مڈل ایسٹ جانیوالی پروازوں کو تقریباً دگنافیول لگتا ہے، بھارتی بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے جبکہ بھارتی ایئر بس طیاروں پر 100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی فیول کا بوجھ ہے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2سے 4گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافرغیرملکی ایئرلائنزکوترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کا دوسری ایئرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نْقصان کا بھی سامنا ہے۔

    سال 2019میں پاکستان کی ایئراسپیس بندش سےبھی ایئرانڈیاکو 491کروڑبھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے

    کراچی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا اور ٹکٹس بھی مہنگے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا لگا۔

    بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا، جس سے پروازوں کیلئے زیادہ ایندھن درکار ہوگا جبکہ ٹکٹس بھی مہنگے ہوگئے۔

    فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کیلئے ایندھن لاگت اور آپریشنل پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا ، جس کے باعث بھارت سے وسطی ایشیا،مغربی یورپ، مغربی ایشیا، برطانیہ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہیں۔

    پاکستان سے گزر کر بھارت آنے اور جانے والی دیگر ایئرلائنز بدستور آپریٹ کرتی رہیں گی، بھارتی ایئر لائنز پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی سے دیگر ایئر لائنز کو فائدہ ہوگا۔

    بھارتی ایئرلائنز کو شمالی امریکا،یورپ،مشرق وسطی کیلئے متبادل راستے اختیارکرنا ہوں گے ، پاکستانی پابندیوں سے ایئر انڈیا،انڈیگو، اسپائس جیٹ کی پروازوں کا روٹ تبدیل ہوگیا ہے، پروازوں کا روٹ تبدیل ہونے سے دورانیےمیں اضافے اورایندھن کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

    پابندی کااطلاق تمام بھارتی ملٹری طیاروں بشمول لیزشدہ طیاروں پربھی ہوگا، بھارت کے ملکیتی یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ کیے جانے والے طیاروں پر پابندی ہوگی۔

    روزانہ 70 سے 80 پروازیں بھارت آنے اور جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں اور بعض اوقات بھارت آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد 100 سے بھی تجاوز کر جاتی ہیں۔

    دہلی سے باکو اور جانے والی پروازوں کے دورانیہ میں 90 منٹ کا اضافہ ہوا جبکہ پاکستانی پابندی کے نتیجے میں دہلی سے الماتا سروس مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

    یاد رہے بالاکوٹ حملے کے بعد فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 700 ارب کا نقصان ہوا تھا اور بھارت کی قومی ایئرلائنزایئرانڈیا سب سے زیادہ متاثرہوئی تھی۔

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش،  بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ، یومیہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ، یومیہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

    کراچی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، پروازوں کیلئے متبادل روٹ اختیار کرنے سے یومیہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں پاگل بھارت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنزکی بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت میں خلل پڑگیا۔

    فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے اور ائیرانڈیا، انڈیاگو، اسپائس جیٹ و دیگر ائیرلائنز کی پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

    بھارتی ایئرلائنزکی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ایئر انڈیا کو نیویارک،لندن،استنبول کی پروازوں کیلئے متبادل روٹ اختیار کرنا پڑرہا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے بھارتی طیارے ری فیولنگ کیلئے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں اتر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلیے فضائی حدود بند کر دی

    پرانے روٹ کے مطابق نئی دلی سے امریکا کیلئے بھارتی طیارے لاہور سے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہوتے تھے، اب بھارتی ایئرلائنز کو دو سے چارگھنٹے کا لمباروٹ لیکربحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

    گزشتہ رات ایئر انڈیا، انڈ یگو ایئر کی نیویارک سے دلی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی روٹ کیلئے لاہور سے داخل ہو کر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں، اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔

    نئی دہلی سے امریکا دس گھنٹے میں پہنچنے والی پرواز کو اب چودہ گھنٹے لگ رہے ہیں، جس کے باعث بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئرلائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ لاکھوں ڈالرزکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    بھارتی ایئر لائنز کو یورپ، امریکا،مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کی پروازوں میں روزانہ کروڑوں روپے اضافی لاگت برداشت کرنا پڑے گی۔

    بھارت سے روزانہ ستر سے سو پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، جن میں ائیر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر شامل ہیں جبکہ بھارتی کارگو و خصوصی پروازیں بھی متاثر ہوں گے۔

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز  کو کیا نقصان ہوگا؟

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو کیا نقصان ہوگا؟

    کراچی : بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔

    بھارت سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔

    پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ائرلائنز میں ائر انڈیا، ائر انڈیا ایکسپریس، ادپائس جیٹ، انڈیگو ائر اور آکاسا ائر شامل ہیں۔

    بھارتی ائر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا۔

    پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، آحمد آباد، لکھنو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی  ایک بات پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    بھارتی وزیراعظم مودی ایک بات پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    کراچی : بھارتی وزیراعظم مودی نے پیرس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا ، طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک حدود میں سفرکیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پیرس جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مودی کا طیارہ’’انڈیاون‘‘لاہور کے قریب سےپاکستانی حدودمیں داخل ہوا اور شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ کے اوپر سے سفر کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مودی کے طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک پاکستانی حدودمیں سفرکیا، افغان فضائی حدود بند ہے، اس لئے بھارتی وزیراعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال امریکا سے بھارت واپسی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے، ان کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔