Tag: پاکستانی فلم

  • بھارتی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش کے خلاف مقدمہ

    بھارتی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش کے خلاف مقدمہ

    ممبئی: بھارت میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں ایک پاکستانی فلم کی نمائش روک دی گئی۔ منتظمین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم کی اسکریننگ کے دوران انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

    جیو مامی ممبئی فلم فیسٹول میں 1959 کی ایک پاکستانی فلم ’جاگو ہوا سویرا‘ کی نمائش کی جانی تھی تاہم انتظامیہ کے مطابق اس فلم کے خلاف شکایت درج کروا دی گئی ہے جس کے بعد اب فلم کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔

    festival-post-1

    فلم کا اسکرین پلے معروف شاعر فیض احمد فیض نے لکھا تھا جبکہ فلم میں بھارتی اداکاروں اور ٹیکنیشنز نے بھی کام کیا تھا۔

    فلم کے خلاف شکایت ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے جسے ’سنگھرش‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے درج کروائی ہے۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ 1960 میں یہ فلم پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی نامزدگی میں بھیجی جانے والی فلم تھی اور اس موقع پر جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کیے جا رہے ہیں، اس فلم کی نمائش نامناسب ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا *

    واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ ان بالی ووڈ فلموں کی نمائش نہیں ہونے دیں گے جن میں پاکستانی اداکار شامل ہیں۔ اس دھمکی کے بعد انڈین سینما ایسوسی ایشن نے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو سینما گھروں میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔

    فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کی ریلیز کے بارے میں بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ انتہا پسند اس کی ریلیز میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن بھی پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

  • اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ایک طرف تو وہ اپنے برتھ ڈے پر انتہائی خوش ہیں جبکہ دوسری جانب اُن کی شادی کی سالگرہ اور ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

    اکیس ستمبر 1980 کو ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم سن 2000 میں فلم ‘رفیوجی’ کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

    CrBquQiXYAAnpsc

    سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ‘فیویکول سے’ نے جہاں حال ہی میں سال کا بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب بیبو کو دلوایا وہیں اُن کی پولیٹیکل تھرلر فلم ستیا گرھا نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔

    10wjv2d

    دو ہزار ایک میں فلم ‘مجھے کچھ کہنا ہے’ سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را ون اور ہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بارہ سالہ کریئر میں ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں ہیں اور آج ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے، بے بو کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔

    کرینہ نے بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں-عامر، سلمان اور شاہ رخ سب کے ساتھ کام کیا، کرینہ ہر رول میں فٹ بیٹھتی ہیں۔

    kareena-sssssssssssssssss

    کرینہ کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب شاہد کپور خاص اہمیت رکھتے تھے، دونوں لیو ان میں رہتے تھے، دونوں کا پیار دیکھ کر یہی لگتا تھا کہ جلد شادی بھی کر لیں گے، اہم کرینہ اور شاہد کے رشتہ میں اس وقت دراڑ پڑ گئی جب فلم ٹشن کے دوران ان کی زندگی میں سیف علی خان آئے، دونوں کا رشتہ اس دور میں اخبارات کی سرخیاں بننے لگا۔

    20kareena5

    دو بچوں کے باپ سیف کرینہ سے 12 سال بڑے ہیں، لیکن دونوں کی محبت کے درمیان عمر کا فاصلہ حائل نہیں ہوا اور وہ 16 اکتوبر 2012 کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوئیں۔

    saif-and-kareena-marriahe

  • فلم ’جاناں‘ کے گانوں کا البم ریلیز

    فلم ’جاناں‘ کے گانوں کا البم ریلیز

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جاناں‘ کے گانوں کا البم ریلیز کردیا گیا۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    آئی آر کے فلمز، ایم ایچ پروڈکشنز اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم ’جاناں‘ کے مصںف عثمان خالد بٹ ہیں۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔

    ٹائٹل سانگ سنیئے

    فلم کا ٹائٹل سانگ بھارتی گلوکار ارمان ملک نے گایا ہے جس کی تحریر فاطمہ نجیب کی ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن سالم سولیمہ نے دی ہے۔ ارمان ملک نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے لیے گایا ہے۔

    ٹریلر دیکھیئے

    فلم جاناں کی کہانی خیبر پختونخوا کے پس منظر، رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت پر مبنی ہے۔

  • کسی پاکستانی فلم میں اداکاری نہیں کررہی ہوں، کرینہ کپور

    کسی پاکستانی فلم میں اداکاری نہیں کررہی ہوں، کرینہ کپور

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال کسی پاکستانی فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھری ہے۔

    ایک ایوارڈز شو کے ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کر رہیں ۔

    واضح رہے گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ معروف پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی جانب سے اپنی نئی فلم کیلئے اداکارہ کرینہ کپور کو مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے ۔تاہم اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“کی تشھیر میں مصروف ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ”کی اینڈ کا“کی کہانی بہت مختلف ہے اور انھیں امید ہے کہ وہ لازماً انکے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔

    آر بالکی کی ”کی اینڈ کا“میں کرینہ کپور کے ہمراہ ارجن کپور مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے ۔