Tag: پاکستانی فوج

  • امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا

    امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا

    امریکی میڈیا اور مبصرین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج اور پاک فضائیہ کی مہارت کی تعریف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا، امریکی میڈیا میں امریکی مبصرین نے پاک فضائیہ اور فوج کی مہارت کی تعریف بھی کی ہے۔

    اس سے قبل معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے پاک فوج کی تعریف میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

    پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا، پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

  • پاکستانی فوج  کا پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب، 16 افغان طالبان ہلاک، 27 زخمی

    پاکستانی فوج کا پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب، 16 افغان طالبان ہلاک، 27 زخمی

    راولپنڈی : پاکستانی فوج کی پاک افغان سرحد سے چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ 2ٹینک بھی تباہ کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 7ستمبرکی صبح افغان طالبان کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ سرحدسےمتصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرکی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائیڈ سے8 اور 9 ستمبرکی شام تک جاری رہا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سےافغان سائیڈسےفائرنگ کامنہ توڑجواب دیاگیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہے ، اطلاعات کےمطابق اب تک16افغان طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق منہ توڑجواب میں افغان طالبان کے2ٹینک بھی تباہ کر دیئے گئے، پاک افغان بارڈرپربلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

  • معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی فوج ہمارے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے، بھارتی جنرل کا اعتراف

    معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی فوج ہمارے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے، بھارتی جنرل کا اعتراف

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی فوج ہمارے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ وار کرنے کی کوشش کی مگر اسے منہ کی کھانی پڑی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی سے ہمیشہ متاثر کْن رہی ہے۔

    بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے لیکن عسکری طور پر اس کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

    بھارتی جنرل کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کے پیچھے ایک تاریخ ہے اور یہی تاریخ پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں منفرد بناتی ہے۔

    فروری 2019ء کو بھی بھارت کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایسا جواب دیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ اس کی جانب سے مہم کی ہمت نہیں کی گئی۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے دونوں پڑوسی ہمارے خلاف ہیں، دونوں کی جانب سے دوستی کو ہمالیہ سے اونچا قرار دیا جاتا ہے اور دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

    جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں نئے ہتھیاروں کے نظام، ٹیکنالوجی اور جنگ کیلئے اپنی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    مسلح افواج کے اعلیٰ جنرل کے یہ ریمارکس ہندوستانی فوج کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کے قریب پوکھران میں میگا مشق ‘بھارت شکتی’ کے انعقاد کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں۔

    بھارتی فوج کے جنرل کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے بارے میں بیان کے بعد مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسی طرح کی مہم جوئی ان کیلئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی گئی ، جس میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکا ہے جبکہ پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی ، جس میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہے۔

    فہرست میں پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، گلوبل فائر پاور انڈیکس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی فوج کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے اور پاکستانی فوج کی موجودہ افرادی قوت 6 لاکھ 54 ہزار ہے، اس لحاظ سے پاکستان 145 ممالک میں سے ساتویں نمبر پرہے۔

    فہرست کے مطابق انڈیا چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں،ترکیہ آٹھویں اوراٹلی دس ویں نمبر پرہے۔

    گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کےمطابق ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے،جس میں ایک سو پینتالیس ممالک کی رینکنگ کی بنیاد ساٹھ سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کرکی جاتی ہے۔

    جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسےعوامل شامل ہیں۔

    دوسری جانب دنیا کی 10 کمزور ترین افواج رکھنے والے ممالک میں بھوٹان، ملڈووا، سرینیم، صومالیہ، بنین، لائبیریا، بیلیز، سیئرا لیون، سینٹرل افریقن ریپبلک اور آئس لینڈ شامل ہیں۔

  • بھارتی فوج کی بھمبر اور چکوٹھی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی بھمبر اور چکوٹھی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    مظفرآباد: بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بھمبراورچکوٹھی سیکٹر پر جدید ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور شدید گولہ باری بھی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

    مزید پڑھیں:پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش تھی جس کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔

    مزید پڑھیں:اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاتھاکہ ہمارے 7 جوانوں کی شہادت والے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئےتھے ایل او سی پر اب تک 40 تا 45بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں،بھارت مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا کرے۔

  • واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مشاوتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے۔ پہلے دور میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستانی حکام نے آپریشن ضربِ عضب اور دہشتگردوں کیخلاف دیگر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

    سفارتی ذرائع کےمطابق پہلے دور میں پاکستانی حکام نے امریکی حکام کو پاکستانی فوج کی ضروریات کے حوالے بھی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا۔ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے دو روزہ اجلاس کےاختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

  • خیبر ایجنسی: فوج سے جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ابوجندل ہلاک

    خیبر ایجنسی: فوج سے جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ابوجندل ہلاک

    پشاور: شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے چار حملہ آور دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان طالبان نے اپنے خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر ابوجندل کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی شام گرلامائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ پشاور میں دونوں شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبرون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کی جانب سے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں پربمباری بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی تحصیل تیراہ کے علاقے آکا خیل میں کی گئی۔ جس میں اہم کمانڈر سمیت تیرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے سولہ ٹھکانے اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی علاقےسےسترہ دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ون اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے علاقے میں امن وامان بحا ل ہورہا ہے اور نقل مکانی کرنیوالےافراد کی واپسی کیلئے بھی حکومت کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے پچھلے دنوں پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک کاروائی میں اپنے خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر ابو جندل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس حوالے سے داعش نے10رکنی خصوصی ونگ بھی بنا لیا ہے۔