Tag: پاکستانی فٹبال

  • پاکستانی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    پاکستانی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ صوابی شہر میں جہانگیرہ روڈ پر پیش آیا جہاں فرحان خان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر کی موت روڈ حادثے کی وجہ سے ہوئی، ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے پر فرحان خان سڑک پر ہی زخمی حالت میں کافی دیر پڑے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق انہیں صوابی کے ڈسٹرک ہیڈکواٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ انڈر 19 پاکستان فٹ بال ٹیم اور ایئر فورس کے کھلاڑی فرحان خان کی موت پر ہمیں بہت دکھ ہے۔

  • پاکستانی فٹبال خلاء میں پہنچ گئی

    پاکستانی فٹبال خلاء میں پہنچ گئی

    پاکستانی فٹبال دنیا بھر میں شہرت کمانے کے بعد خلا میں بھی پہنچ گئی، روسی خلابازوں نے بھی کھیلنے کے لئے پاکستانی فٹبال کو ہی پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسپورٹس گڈز دنیا بھر میں مشہور ہے،  پاکستانی فٹ بالز ورلڈ کپ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب خلاء میں جا پہنچی ، روسی خلا باز اپنے ساتھ پاکستانی فٹ بال بھی خلا میں لے گئے اور پھر خلا میں انوکھا فٹ بال میچ ہوا، زیرو گراویٹی میں کھیلا گیا میچ کافی الگ لگ رہا تھا۔

    روسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی ‘روس کوسموس’ کی جانب سے میچ کی فوٹیج جاری کردی ہے، جس میں 2 روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو اور اولیگ آرٹیم ییو فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کھیل کے دوران خلابازوں کو گول روکتے اور کِک لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے ، پاکستانی فٹ بال ‘ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18 اس سال روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہوگی۔

    گزشتہ روز روس، امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تین خلا باز زمین پر لوٹ آئے، انھوں نے ساڑھے 5 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کیا، خلا بازوں کا کیپسول نے قازقستان میں لینڈ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں فٹ بالز درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور سالانہ چار کروڑ فٹ بالز درآمد کرتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔