Tag: پاکستانی فیملی

  • مودی سرکار کی بے حسی : بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

    مودی سرکار کی بے حسی : بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

    کراچی : بچوں کے دل کےعلاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی، بچوں کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے علاج کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دل کے آپریشن کے لیے بھارت جانے والے دو بچے واپس آگئے۔

    یکم اپریل کو پاکستان سے دو بچوں کو والد بھارت لیکر پہنچا تھا، بچوں کے ٹیسٹ کے لئے گئے تھے اور اسپتال میں آپریشن کے لئیے داخل کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر دونوں بچوں کو بغیر آپریشن بھارت سے نکال دیا،دونوں بچوں کو لیکر والد پاکستان واپس آگئے، دونوں بچوں کے دل کی سرجری بہت اہم تھی۔

    بچوں کے والد شاہد علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سےعلاج کرائے بغیر واپس آئے ہیں، ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے ہی دیرہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی شرمناک حرکت، دل کے آپریشن کیلئے جانیوالے 2 پاکستانی بچوں کو واپس بھیج دیا

    شاہد علی نے حکومت سے اپیل کی کہ بچوں کے علاج کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    یاد رہے 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مختلف سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی ردعمل میں ایسے ہی اقدامات کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر ہے ، بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن پر کنٹرول پر ہائی الرٹ ہیں۔

  • سعودی عرب میں فیملی کو بلانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب میں فیملی کو بلانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ پاکستان کے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

    پاکستانی شہری سعودی عرب مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں جبکہ بہت سے پاکستانی ایسے بھی ہیں جو وہاں کاروبار کرتے ہیں، تارکین وطن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اہلخانہ کو بھی سعودی عرب بلا کر ان کے ساتھ رہ سکیں۔

    سعودی عرب ان لوگوں کو خاندانی کفالت کی سہولت فراہم کرتا ہے جو اہلخانہ کو لانا چاہتے ہیں، غیرملکی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اگر وہ اپنی آمدنی، پیشے اور دیگر ضروریات کو پورا کرسکیں۔

    پاکستانی شہری اہلخانہ کے لیے اقامہ ویزا لے سکتے ہیں جس میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔

    ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہے اور اس کی سالانہ تجدید ضروری ہوتی ہے۔

    اقامہ ویزا فیملی ممبر کی طرح رہائش کا درجہ دیتا ہے اس کے لیے ممکنہ طور پر زیادہ تنخواہ کی حد کے ساتھ مخصوص پیشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سعودی عرب فیملی انسپانسر شپ کے لیے کم از کم تنخواہ

    آن لائن دستیاب غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیملی اسپانسر شپ ویزا کی کم از کم تنخواہ 3500 سعودی ریال ہونی چاہیے جبکہ دیگر پیشوں میں ٹیکنیشن، انجینئر، ڈاکٹر، منیجر اور دیگر شامل ہیں۔

  • دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے العین روڈ پر تیز رفتار جیپ اور کار میں ٹکر کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ پاکستانی شہری محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک مذکورہ شخص کی بہن اور دوسری اہلیہ تھی۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ محروم کی غلطی سے پیش آیا، پاکستانی شہری نے اپنی گاڑی سڑک کے درمیان پارک کرنے کے باعث پیش آیا۔ عرب شہری نے اعتراف کیا کہ اس کی جیپ نے غلط پارکنگ کے باعث پاکستانی شہری کی گاڑی کو روند دیا۔

    دبئی پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کو حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئیں تھیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کرنل خلیلی کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع صبح 9 بجکر 45 منٹ پر موصول ہوئی، حادثہ ہلاک شخص کی غلطی سے پیش آیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔