Tag: پاکستانی قونصلیٹ

  • امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت کی فروخت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

    امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت کی فروخت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور : امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت کی فروخت کے فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی قونصلیٹ امریکہ کی بلڈنگ کو فروخت کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔

    درخواست شہری عصمت اللہ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے داٸر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے قونصلیٹ کی عمارت فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا اور اخبارات میں اس حوالے سے متعدد خبریں گردش کر رہی ہیں،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی قونصلیٹ کی عمارت فروخت کرنے کی تصدیق کی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قونصلیت کی عمارت 68 لاکھ ڈالرز میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس کی تزٸین و آراٸیش کے لیے بنک سے ستر لاکھ ڈالر قرض کیا گیا، کم قیمت میں عمارت فروخت کرنے سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افراد کو قونصلیٹ کی عمارت فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

  • امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدیں: پاکستانی قونصل جنرل

    امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدیں: پاکستانی قونصل جنرل

    دبئی: پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی صرف پی آئی اے کے کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کریں اور غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ خریدنے سے پرہیز کریں۔

    دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے جو فلائٹس مختص کی ہیں ان کا ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ہی حاصل کیا جائے۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ پی آئی اے نے کراچی کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 810 درہم، بزنس کلاس کے لیے 19 سو درہم، پشاور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 11 سو 20 درہم اور بزنس کلاس کے لیے 22 سو درہم رکھا ہے، اس رقم کے علاوہ مزید کوئی اضافی رقم نہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات آرہی ہیں کہ کچھ ایجنٹ اضافی پیسے وصول کر کے ٹکٹ فروخت کر رہے ہیںِ، ایسے افراد کو کوئی اضافی رقم نہ دی جائے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایجنٹ دبئی یا شمالی امارات میں پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہے چنانچہ کسی بھی شخص سے ٹکٹ نہ خریدیں۔

    ان کے مطابق ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ایشو ہوگا، خود وہاں جائیں اور ٹکٹ خرید کر نقد یا کارڈ سے ادائیگی کریں۔ اس کے علاوہ نہ تو کسی شخص کو پیسے دیں اور نہ کسی کو رقم آن لائن ٹرانسفر کریں۔

    قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کاؤنٹر پر بھی اگر کوئی شخص کہے کہ وہ ایمبسی یا قونصلیٹ کا نمائندہ ہے تو یاد رکھیں کہ ہماری طرف سے ایسا کوئی نمائندہ وہاں نہیں بھیجا گیا۔ اسی طرح اگر لائن میں آگے لگوانے کے لیے بھی کوئی شخص رقم کا تقاضا کرتا ہے اور آپ اس کو رقم دے دیتے ہیں تو نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

    انہوں نے اپیل کی کہ ایسے افراد کے بارے میں پولیس، پی آئی اے انتظامیہ یا قونصلیٹ عملے کو اطلاع کریں جو غیر ضروری طور پر رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے لیے اب تک 70 ہزار پاکستانی، دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

  • افغانستان: پاکستان قونصلیٹ مزار شریف میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    افغانستان: پاکستان قونصلیٹ مزار شریف میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    کابل: پاکستان قونصلیٹ مزار شریف میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی، افغان خاتون بیگ میں ہینڈ گرینیڈ لے کر پاکستانی قونصلیٹ پہنچی تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ مزار شریف میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، پولیس نے بیگ میں ہینڈ گرینیڈ لے جانے والی افغان خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ مزار شریف عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ افغان حکام سے پاکستانی سفارت خانے کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ خاتون سے تحقیقات پاکستانی سفارت خانے سے شیئر کی جائیں، فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک مزار شریف قونصل خانہ بند رہے گا۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مزار شریف قونصل خانہ کی جانب سے ویزا دینے کا عمل روک دیا گیا ہے، افغان حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی تک قونصل خانہ بند رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 اگست 2018 میں افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے نے سیکیورٹی انتظامات پر مداخلت پر جلال آباد کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

    بعدازاں 8 اکتوبر 2018 کو افغان حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے جلال آباد میں قائم اپنا سفارت خانہ کھول دیا تھا۔

  • لاس اینجلس: پاکستانی قونصلیٹ سے 10 سالہ پاسپورٹ کا اجراء شروع

    لاس اینجلس: پاکستانی قونصلیٹ سے 10 سالہ پاسپورٹ کا اجراء شروع

    لاس اینجلس: قائم پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے دس سالہ میعاد کے پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارمل دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 83 ڈالرز جبکہ ارجنٹ کی 216 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی، نارمل پاسپورٹ چھ سے سات ہفتوں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ دو ہفتوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دس سالہ میعاد کے پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات کو فنگر پرنٹس اور تصاویر کیلئے قونصلیٹ آنا ہوگا۔

    اس سے پہلے قونصلیٹ صرف پانچ سالہ مدت کے پاسپورٹ کا اجراء کرتا تھا۔