Tag: پاکستانی قونصل خانہ

  • فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد قونصل خانے پہنچ گئی

    فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد قونصل خانے پہنچ گئی

    فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شرپسندوں کے حملے کے بعد جرمنی سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے قونصل جنرل زاہد حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستانی قونصل خانے پر شرمناک حملے کی مذمت کی، قونصل جنرل زاہد حسین نے اس موقع پر پاکستانیوں کو اتحاد اور صبر کی تلقین کی۔

    خیال رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ کیا تھا جس کے بعد 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    فرینکفرٹ میں شرپسند افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا، 8 سے 10 افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے اندر جانے کی کوشش کی جبکہ پرچم کی بے حرمتی کی بھی کوشش کی تھی۔

    جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

  • جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس میں چھ افراد زخمی ہوئے، تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم پاکستانی عملہ محفوظ رہا۔

    سفارتی ذرایع کے مطابق دھماکا اس جگہ ہوا جہاں لوگ ویزے کے لیے قطار لگاتے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جلال آباد قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے بارہا افغان حکام کو کہا جا چکا ہے، پاکستانی قونصل خانہ پہلے ہی سے تھریٹ لسٹ پر ہے۔

    افغان پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک افغان پولیس اہل کار اور پانچ ویزے کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

    دھماکے کے بعد افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر کے کہا کہ تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارتی عملہ بکتر بند گاڑی استعمال کرتا ہے، 2016 میں پاکستانی سفارتی اہل کار کو گھر کے باہر شہید کیا گیا تھا۔

  • افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔دونوں اہلکار جمعہ کو جلال آباد سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کےلیےمعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہےجس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔


    افغان فوج کے اہلکار کی فائرنگ‘ 7 امریکی فوجی زخمی


    واضح رہےکہ پاکستانی قونصل خانے کےدونوں اہلکار عید کی چھٹیوں پر پاکستان آرہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔