Tag: پاکستانی قیدیوں

  • سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

    سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد‌: سعودی عرب کی جیلوں میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا، وزارت خارجہ حکام نے بتایا زیادہ تر افراد غیر قانونی امیگریشن میں قید ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، دنیا بھر میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی۔

    وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ دنیا بھر میں22  ہزار100 پاکستانی شہری قیدہیں، جس میں سعودی عرب میں 10ہزار  400سے زائد قیدی اور متحدہ عرب امارات میں 5ہزار سےزائد قیدی ہے۔

    وزارت خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ ترافرادغیرقانونی امیگریشن میں قیدہوتےہیں، وزارت خارجہ حکام قتل، ہراسانی اور دیگر جرائم میں پاکستانی شہری قید ہیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ دنیابھرمیں پاکستانی قیدیوں کیلئےہم وہ کاوشیں نہیں کرتےجوہونی چاہیے، جس پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی ہے اوورسیزپاکستانیوں کےفلاح کے لیے کام کریں، حکومت نے اس بارے میں ہمیں خاص ہدایات جاری کی ہیں۔

    سیکرٹری نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک الیکٹرک سسٹم بنایا گیا ہے، یورپی ملک میں پاکستانی گرفتار ہوتا ہے تو تفصیلات مل جاتی ہیں۔

  • سعودی ولی عہد  کے دورہ پاکستان کے بعد  کتنے پاکستانی قیدیوں کو  رہا کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد کتنے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر 2019 کے بعد سے 4130 پاکستانی رہا ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

    وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں کہا کہ اکتوبر 2019 کے بعد سے 4130 پاکستانی رہا ہوئے، سال 2019 میں 545، سال 2020 میں 892 اور سال 2021 میں 916 پاکستانی رہا ہوئے۔

    تحریری جواب کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں 1331 اور سال 2023 میں 7 ہزار 447 پاکستانی رہا ہوئے۔

    سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ کہا گیا عالمی ادارہ صحت اور یونیسف ہمیں فنڈز نہیں دیتے، کیا آپ کے کہنے پر وہ فنڈز دیتے ہیں؟ ضروریات کیا آپ بتاتے ہیں؟

    نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں اپنی ضروریات بتاتے رہتے ہیں، وہ اپنے اسٹاک سے مہیا کرتے ہیں، ہمارا سسٹم بہت کمزور ہے اس پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔

    سینیٹر بہرامند تنگی غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام متعلق کیا حکمت عملی ہے؟ سب بہترین ہے تو ملک میں 1یا2نمبر نہیں 12نمبر ادویات کیوں ہیں؟

  • تھائی لینڈ  نے 17 پاکستانی قیدیوں کو  رہا کردیا

    تھائی لینڈ نے 17 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد : تھائی لینڈ نے کلونگ پرین جیل سے 17 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا اور پاکستانی سفاتخانے کے حوالے کردیا،قیدیوں کو آج رات اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ کے ساتھ بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ بحال کردیا، بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ کی بحالی کے بعد تھائی لینڈ کی کلونگ پرین جیل میں قید 17 قیدی پاکستان کے حوالے کردیئے۔

    قیدی تھائی لینڈ میں پاکستانی سفاتخانے کے حوالے کردیئے گئے، قیدی حوالے کرنے کی تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام ،تھائی لینڈ کے محکمہ ایمیگریشن کے افسران شریک تھے۔

    ایف آئی اے کا 3رکنی عملہ قیدیوں کو پاکستان لانے کیلئے بینکاک ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے ، قیدیوں کو آج رات نجی ایئرلائن سے پاکستانی وقت کے مطابق 10بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ سے بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ 2015سے معطل تھا۔

    یاد رہے رواں سال جون میں وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی پر وزارت خارجہ کو ٹاسک سونپتے ہوئے دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔