Tag: پاکستانی لڑکے

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہشمند

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہشمند

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی نوجوان سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسرراکھی ساونت  نے حال ہی میں ایک پاکستان یوٹیوبر کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

    راکھی نے کہا کہ پاکستان میں میرے بہت سارے مداح ہیں اور وہ مجھے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے میں کہتی ہوں کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ، میں اپنی دوسری شادی کسی پاکستانی سے کروں گی، میں نے ایک بار بھارت میں شادی کی اور اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

    راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔

  • پاکستانی لڑکے کی محبت میں تھائی لینڈ کی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

    پاکستانی لڑکے کی محبت میں تھائی لینڈ کی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

    اوکاڑہ :سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ، پاکستانی لڑکے کی محبت میں تھائی لینڈ کی رہائشی سونگ میونسن پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں الرحمان ٹاؤن کے رہائشی محمد اعظم سے فیس بک پر دوستی کرنیوالی تھائی لینڈ کی لڑکی سونگ میونسن اوکاڑہ کے بہادر نگر فارم پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے محمد اعظم کیساتھ شادی کرلی۔

    سونگ میونسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس کی بیوی فاطمہ کو شہریت دے کیونکہ اگر وہ تھائی لینڈ واپس گئی تو وہاں اس کی جان کو خطرہ ہے۔

    گذشتہ سال بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں چینی لڑکی لیوچنگ چنگ پاکپتن پہنچ گئی تھی ،لیوچنگ چنگ نے شفیق سے شادی کر کے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ شفیق رکھ لیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ایک جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان پاکستانی لڑکے احمد انور کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی اور اسکی فرمائش پر اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا تھا۔