Tag: پاکستانی مداح

  • پاکستانی مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

    پاکستانی مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

    (1 اگست 2025): پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی اہلکار نے فاروق نذر نامی مداح کو پاکستانی ٹی شرٹ ڈھانپنے کا کہا انکار کرنے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا تھا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل آیا جس پر لنکا شائر کلب نے اب معافی مانگ لی ہے، کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنےکیلئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے۔

    ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    رپورٹ کے مطابق لنکا شائر نے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی  کے اخراج کے بعد پیش آنے والی ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔

    لنکا شائر کے بیان میں مزید کہا گیا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ صرف پاکستان کی شرٹ پہننے پر مداح کو نہیں نکالا گیا بلکہ ہمارا اقدام صرف حفاظتی خدشات کی بنیاد پر تھا۔

    یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا اثر کرکٹ تعلقات پر بھی پڑا ہے، حال ہی میں لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف دو میچز کھیلنے سے انکار کیا جن میں سیمی فائنل بھی شامل تھا۔

  • ٹام کروز سے پاکستانی مداح کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ٹام کروز سے پاکستانی مداح کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    امریکا میں مقیم پاکستانی مداح مہراب احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح اداکار کی فلموں نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔

    پاکستانی مداح مہراب احمد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کس طرح اپنے ایک مداح کی باتیں سن رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehrab Ahmed (@mehrabs_glowup_guide)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہراب ٹام کروز سے نہایت جوش اور خلوص سے بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اداکار کے فلمی سفر نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور ہار نہ ماننے کا حوصلہ دیا۔

    ٹام کروز نہ صرف اپنے مداح کی باتوں کو غور سے سنا بلکہ ان کی ہمت افزائی بھی کرتے ہیں اور انہیں اسے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

    مہراب نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے ٹام کروز ہمیشہ صرف ایک اداکار نہیں رہے، وہ میری رہنمائی کرنے والا ستارہ رہے ہیں۔

    مہراب نے بتایا کہ بچپن سے میں اداکار بننا چاہتا تھا کا تھا لیکن زندگی نے ایک نیا رخ اختیار کیا اور اب میں برطانیہ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں گریجویٹ ہونے کے بعد بچوں کو مائن کرافٹ کوڈنگ سکھا رہا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ پھر 15 مئی 2025 کو وہ لمحہ آیا جب میں اُس شخص کے سامنے کھڑا تھا، جس کے بارے میں اسٹیون اسپیلبرگ نے کہا تھا کہ اس نے ہالی وڈ کو بچایا، مگر میرے لیے اس شخص نے صرف ہالی وڈ نہیں بلکہ میری زندگی بھی بچائی۔

    مہراب نے بتایا کہ میں نے ٹام کروز کے سامنے 143 سیکنڈز کی ایک چھوٹی مگر دل سے نکلی ہوئی تقریر کی، جسے ٹام نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا اور مستقبل میں کامیابی کی دعا کے ساتھ رخصت کیا۔

  • کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    دبئی: بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوا کر ایک بار پھر سب کا دل جیت لیا، مداح لاہور سے صرف کوہلی کو دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

    ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود کرکٹ ٹیمز آج کل پریکٹس میں مصروف ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہے۔

    پریکٹس سے واپسی پر ایک مداح بھارتی کھلاڑی کوہلی کے قریب آنے کی کوشش کرنے لگا، ایسے میں سیکیورٹی اہلکار نے آگے بڑھ کر اسے روک لیا۔

    نوجوان نے چلا کر کوہلی کو آواز دی اور بتایا کہ وہ لاہور سے آیا ہے اور کوہلی کے ساتھ صرف ایک سیلفی چاہتا ہے۔

    کوہلی پہلے تو بس کی جانب چلتے رہے لیکن کچھ دیر بعد پلٹ کر واپس آئے اور مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوائی۔

    اس سے قبل کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔