Tag: پاکستانی مردوں

  • محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    چارسدہ: گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر  ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر  یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر  مقبول ہوئیں۔

    حال ہی میں ایک چلی ساؤتھ امریکا کی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے ملک کو چھوڑ کر پاکستان چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔

    چار سدہ کے اکرام اللہ اور  ساؤتھ امریکا کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔

    نیکولی آناراگلسالوس نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد امریکی لڑکی نے اسلامی نام نورین رکھ لیا۔

    اسلام قبول کرنے کے بعد بھارتی لڑکی انجو نے نصر اللہ سے نکاح کرلیا

    اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی لڑکی نورین نے 27 سالہ اکرام اللہ سے نکاح کر لیا، چار سدہ کے اکرام اللہ نے کہا کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر رابطے سے ہوئی ہے۔

    اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا،  نورین اسپینش زبان بولتی ہے وہ مجھے امریکا ساتھ لے جانا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکی بھی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچی ہے جہاں اس نے مالاکنڈ ڈویژن کے  ڈی آئی جی ناصر محمود ستی سے شادی کرلی، بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔