Tag: پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم

  • بھارت  میں جوہری مواد کی چوری اور  فروخت: پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور فروخت: پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہورہا ہے، رواں سال سو ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جاچکا ہے ، اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں رواں سال دس کروڑ ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مشرقی ہمسایہ ملک میں جوہری اور دیگر ریڈیو ایکٹیو مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے گہری اور سنجیدہ تشویش کا معاملہ ہونے چاہییں، انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کالیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔

    خیال رہے سال 2021 میں بھی کالیفورنیم کی چوری کے تین واقعات سامنے آئے تھے۔

  • منیر اکرم  کی اے آر وائی نیوز کے صحافی جہانزیب علی کو دھمکیوں کی شدید مذمت

    منیر اکرم کی اے آر وائی نیوز کے صحافی جہانزیب علی کو دھمکیوں کی شدید مذمت

    نیویارک : پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اے آر وائی نیوز کے صحافی جہانزیب علی کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دھمکیاں بھارتی گھناؤنے طرز عمل کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب نے اے آر وائی نیوز کے صحافی جہانزیب علی کودھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر بھارتی ایجنسیوں سےوابستہ افرادنےدھمکیاں دی ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ایسی دھمکیاں بھارتی گھناؤنے طرز عمل کا حصہ معلوم ہوتی ہیں، عالمی صحافتی تنظیموں کو ایسے ہتھکنڈوں کےخاتمےکی جدوجہدکرنی چاہیئے ۔

    مزید پڑھیں : مودی حکومت کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی ایجنٹس کی اے آر وائی نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

    یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ میں سوال پوچھنا بھارتیوں کو ہضم نہیں ہوا تھا اور امریکا میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے پر بھارتی ایجنٹ صحافی جہانزیب علی کے پیچھے پڑچکے ہیں۔

    مودی سرکار نے اپنے ملک میں جہانزیب علی کا یوٹیوب چینل بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ انھیں فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے۔

    بھارتی حکومت نے یوٹیوب انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے جہانزیب علی کے چینل کو اپنے ملک میں قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا، یوٹیوب نے جہانزیب کو آگاہ کیا کہ ان کے چینل پر اپ لوڈ ویڈیوز بھارت میں نظر نہیں آئیں گی۔