Tag: پاکستانی موبائل فون صارفین

  • کتنے کروڑ پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟ تازہ رپورٹ

    کتنے کروڑ پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟ تازہ رپورٹ

    اسلام آباد : ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90فیصد تک پہنچ گئی ہے اور موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ موجودہ نگراں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانی موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری دی گئی ہے کہ ایف بی آر نے ان کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ دسمبر 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان تھا۔

    اس کے علاوہ ایف بی آر نے مختلف نوعیت کے استعمال شدہ 1160 موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔

     

  • تھری اور فور جی فونز : پاکستانی موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر

    تھری اور فور جی فونز : پاکستانی موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے پاکستان میں فون بنانے پر کام شروع کیا، جلد پاکستان میں تھری اور فور جی فونز کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات تیزی سے بڑھی ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ سے پاکستان کے زر مبادلہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری سب سے بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری بن سکتی ہے، ملک میں خصوصی آئی ٹی زونز کے قیام کی منظوری ہوچکی ہے۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی  نے مزید کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پاکستان میں فون بنانے پر کام شروع کیا، جلد پاکستان میں تھری اینڈ فور جی فونز کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں تیار اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، کورونا میں کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے منفرد پیکج کے ساتھ ساتھ الیکٹرک  وہیکل،موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا کام جلد شروع ہونے والا ہے، جبکہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونا ایک بہت بڑی ڈیویلپمنٹ ہوگی ۔

    سید امین الحق  نے مزید کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو ہم نے یقینی بنانا ہے، سائبر سیکیورٹی سے متعلق بھی منسٹری آف آئی ٹی کام کر رہی ہے۔