Tag: پاکستانی نوجوان

  • پنکچر لگانے والا پاکستانی نوجوان ایشین چیمپئن بن گیا! (ویڈیو دیکھیں)

    پنکچر لگانے والا پاکستانی نوجوان ایشین چیمپئن بن گیا! (ویڈیو دیکھیں)

    (22 اگست 2025): ملتان میں گاڑیوں میں پنکچر لگانے کا کام کرنے والے فراست علی نے باڈی بلڈنگ ایشین چیمپئن بن کر بنکاک میں پاکستانی پرچم بلند کر دیا۔

    ٹیلنٹ کسی نام و رتبے کا محتاج نہیں، خداداد صلاحیتوں کا اظہار کر کے عام لوگ بھی دنیا میں اپنا اور ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ ایسے ہی با صلاحیت کھلاڑیوں میں شمار کیا جائے گا اب فراست علی کو بھی۔

    ملتان کے رہائشی فراست علی نے تھائی لینڈ میں جاری 57 ویں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی جونیئر کٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ایشین چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    فراست علی نے 75 کلو گرام کٹیگری میں بھارت اور افغانستان کے تن سازوں کو شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

    پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ فراست علی ملتان میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا ہے۔

    پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے فراست علی کی اس کامیابی کو ملکی کھیلوں کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک روشن مثال ہے۔

     

    واضح رہے کہ فراست علی نے گزشتہ برس مسٹر پنجاب کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا اور اب ملک سے باہر ایشیائی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    اسی چیمپئن شپ میں ماسٹر کٹیگری میں 51 سالہ اعجاز خان نے 80 کلو گرام کی کٹیگری میں طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    کراچی : پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے سے انکار کیا اور ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کردیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ امریکی خاتون نے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاونج میں طیارےمیں سوارنہیں ہوئی اور بہانے کرکےکراچی ائیرپورٹ پر امریکاواپسی سےکتراتی رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نےحفاظتی تحویل میں ڈیپارچرلاونج تک پہنچایا۔

    ایئرلائن ذرائع نے کہا کہ جہاز میں سوار کرانے کیلئے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس اوپیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پروازمیں سوارنہیں کرایاجا سکتا

    یاد رہے اونیجااینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی اور سوشل میڈیاپرمحبت میں مبتلا2 بچوں کی ماں 11 اکتوبرکو کراچی پہنچی تھی۔

    https://youtu.be/cO-dCIuEUU8

  • امریکا میں دہشت گردی : پاکستانی نوجوان کینیڈا سے گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی : پاکستانی نوجوان کینیڈا سے گرفتار

    نیو یارک : کینیڈا میں ایک 20 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کو امریکا میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، ایک پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف نے 20سالہ شاہ زیب جدون کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، گرفتار ملزم شاہ زیب پر نیویارک کے یہودی مرکز میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان کو نیویارک میں دائر کی گئی شکایت کے سبب کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے، اس پر داعش کی مدد کی کوشش کا الزام ہے۔

    Washington

    امریکی اٹارنی جنرل میرک بی گارلینڈ نے بتایا ہے کہ ملزم نے7 اکتوبر کے قریب دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی بروقت کارروائی سے یہ سازش ناکام بنادی گئی، گرفتاری پر کینیڈین شراکت داروں کے مشکور ہیں۔

  • پاکستانی نوجوان ’’ہائی بلڈ پریشر‘‘ کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجوہات

    پاکستانی نوجوان ’’ہائی بلڈ پریشر‘‘ کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجوہات

    پاکستان میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کے مرض میں مبتلا ہے، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی ہوشربا رپورٹ میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار بلڈ پریشر سے متعلق اپنی مفصل رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تقریباً 3 کروڑ 80لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔ اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ مرض نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    اس بیماری میں 18 سے 29 سال کے پاکستانی نوجوان مبتلا ہیں، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر فواد فاروق نے اس تشویشناک صورتحال کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرض کے بڑھنے کی اہم بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی اور صحت کا خیال نہ رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب فیملی فزیشن کا رجحان نہیں رہا ہر ڈاکٹر اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہے۔

    ڈاکٹر فواد فاروق نے بتایا کہ بلڈ پریشر چیک کرنے کا بہترین وقت صبح جاگنے کے ایک گھنٹے بعد اور رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ہے اور خاص طور پر اس وقت جب آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا درد کا احساس نہ ہورہا ہو۔

     ہائی بلڈ پریشر اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی شخص کا بلڈ پریشر نارمل حالت سے مسلسل زیادہ ہو، صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 90/60 اور 120/80 کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ مسلسل 140/90 بلڈ پریشر کو ہائی بلڈ پریشر تسلیم کیا جاتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کے تین کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور مجموعی طور پر ملک کی 44 فیصد آبادی اس کا شکار ہے۔

  • پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو میں ڈپٹی شیرف بن گیا

    پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو میں ڈپٹی شیرف بن گیا

    کراچی:پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکا میں محنت کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کو کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا ہے۔

    کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور لا کی ڈگری حاصل کی، جب کہ امریکا سے کریمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

    کاشف خالد نے 2012 میں کراچی میں کرائم رپورٹنگ بھی کی، وہ 10 سال قبل امریکا شفٹ ہو گئے تھے، جہاں انھوں نے اپنا تعلیمی کیریئر جاری رکھا، اور کریمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کر لی۔

  • پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں تربیت دی جائے گی

    پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں تربیت دی جائے گی

    کراچی: پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں مختلف شعبہ جات کی تربیت دینے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے اسٹارٹ اپس کا ایکو سسٹم مرتب کرنے کے لیے کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک اہم معاہدہ ہوا ہے۔

    یہ معاہدہ جرمن اماراتی کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے اسٹارٹ اپ ’ایل ایم کے ٹی‘ کے درمیان ہوا ہے۔

    اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت جرمنی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن پاکستان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے جرمنی کے ساتھ کئی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

    سی ای او جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے صنعت و تجارت نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے نئے کاروباری نوجوانوں کو جرمنی میں کاروبار کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

  • ’پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں‘

    ’پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکیڈمی آف سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی ہے، چاہتے ہیں ہمارے تجربات سے تمام ممالک استفادہ حاصل کریں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا ارادہ ہے، مختلف موضوعات پرتعلیم کے ساتھ ریسرچ کی سہولت فراہم کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں، تحقیق و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداے کو دوبارہ فعال بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل فارسائنیٹفک وانڈسٹریل ریسرچ کو فعال بنایا جا رہا ہے باہمی روابط بڑھانے کے لیے انٹرنیٹ کو مسلم ممالک میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، ہمیں آپس میں سائنس وٹیکنالوجی کے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیقاتی شعبوں کے ماہرین کی بین الاقوامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت پرسائنس وریسرچ کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔

  • اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ بھی پاکستان سے تعاون کو تیار ہے، اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے۔ منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فنڈز فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے۔ چاہتے ہیں نوجوانوں کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مسائل کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی، متعدد منصوبوں کا فریم ورک مکمل ہے جلد لانچنگ ہوگی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے‘۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے وظیفہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کابینہ سے منظوری کی صورت میں ہر نوجوان کے بقایا جات ادا کریں گے۔

  • پاکستانی نوجوان نے 20 ہزار روپے میں شادی کر کے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    پاکستانی نوجوان نے 20 ہزار روپے میں شادی کر کے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    لاہور: دنیا میں ہر طرف پرتعیش شادیوں کا شور چل رہا ہے مگر اسی دوران پاکستانی نوجوان نے کم پیسوں میں انتہائی سادہ شادی کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رضوان نامی نوجوان پیشے کے اعتبار سے فوٹو گرافر ہے جنہوں نے صرف بیس ہزار روپے میں شادی کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شادی کے اخراجات سے متعلق ٹویٹ کیا اور بتایا کہ ’میں نے اپنے ولیمے میں 25 مہمانوں کو مدعو کیا جن میں دوست اور اہلِ خانہ شامل تھے‘۔

    نوجوان نے اپنے گھر کی چھت پرولیمے کی تقریب رکھی اور اپنے دوست کے باورچی سے کھانے میں چکن تکہ، سیخ کباب، پتھورے چنے، حلوہ اور اسٹرابیری سے مہمانوں کی تواضع کی۔

    رضوان کے مطابق باورچی کو میں نے مسالے خرید کر دیے جبکہ نئی نویلی دلہن نے کھٹے آلو بنائے، چھت کی سجاوٹ کا انتظام والد نے کیا جبکہ تقریب کے لیے پڑوسی سے 25 کرسیاں ادھار لیں۔

    ولیمے کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے سادے نیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے جو لڑکے کی والدہ اور بہن نے تحفے میں دیے۔ رضوان نے دیگر نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ’شادی کی تقریب چھوٹی ہو یا بڑی بس خوشی سے خرچہ کرو اور خوش رہو‘۔

    نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی سے متعلق ٹویٹ 23 دسمبر کو کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

  • جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز

    جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز

    جدہ : غیر ملکی پاکستانی نوجوانوں نے14اگست اور نئے پاکستان کے جشن آزادی کو ایک بالکل مختلف،انوکھے اور نئے انداز میں سمندر کی گہرائیوں میں جا کر منایا متوقع وزیر  اعظم عمران خان کیلئے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں مقیم یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوں جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی، ان كے ساتھ مل کر 150 فٹ کی گہرائیوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا۔

     

    اس کے ساتھ ہی انہوں عمران خان کی تصویر کو لہراتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے اور نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

    -انہوں نے وہاں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور نئے پاکستان کے امن و امان اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

    پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سب نے مل کر پاکستان کو انتہائی جوش و خروش سے سلام پیش کیااور کیک بھی کاٹا، اس موقع پر ان نوجوانوں کی خوشی جوش و ولولہ اور جذبات انتہائی قابل دید تھے۔