Tag: پاکستانی نوجوانوں

  • 3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا، مغوی نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارت کی لڑکی کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔

    مغوی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ انکے بچے اپنے ایک فیصل آباد کے رہائشی دوست کیساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ پہنچے، تینوں افراد کو وہاں سے اغوا کرکے میانمار پہنچایا گیا۔

    والد نے بتایا کہ میانمار سے اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔

    مغوی شہریوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں سے بھارتی لڑکی رابطے میں تھی اور اسی لڑکی تھائی لینڈ کیلئے ٹکٹ بھیجے تھے جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/kashmore-police-rescue-karachi-businessman-from-kutch/

  • چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں  کے لیے بڑا اعلان

    چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

    نوجوانوں کوجدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچرمیں بہتری اورآئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوگی اور پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی، ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سےمعاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

  • دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل نے آئی ٹی کورسس مکمل ہونے پر طلباء کو دبئی میں ملازمت دینے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا وژن بن گیا اور کراچی گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسسز کے دس ماہ مکمل ہوگئے۔

    جدید آئی ٹی کورسسز تعلیم و ترقی کی نئی رائیں پیداکرنے لگے ، یو اے ای کےقونصل جنرل نے بھی کورس مکمل ہونے پر طلباء کودبئی میں ملازمت دینےکا عندیہ دے دیا۔

    @arynews.officialیو اے ای نے طلبا کو دبئی میں ملازمت دینے کا عندیہ دے دیا #ARYNews

    ♬ original sound – ARY NEWS

    اس موقع میں گورنر سندھ نے کہا کہ کہ بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    گورنر سندھ کے آئی ٹی انیشیٹیو کو نوجوانوں میں بھی زبردست پذیرائی حاصل ہیں اور دس ماہ مکمل ہونے پر طلبا و طالبات نے ہزار ڈالرز تک کمانا شروع کردئیے ۔

    آئی ٹی مارکی دورہ کرنے والے سیاست دان ہوں یا غیر ملکی سفیر یا ہوں آئی ٹی ماہر سب نے ہی اس اقدام کو سندھ اور آئی ٹی سیکٹر میں ذرمبادلہ بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

  • نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے امید کی نئی کرن

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے امید کی نئی کرن

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے امید کی نئی کرن ہے، اب تک 108 ’’Start Ups‘‘گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونی کیشن نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہے۔

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کےقائم کردہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں نئے آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کیلئےنوجوانوں کو تربیت دی جاتی ہے اور تربیت کے اختتام پر وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کامیاب پیشہ ورآئی ٹی ماہر بن کر ابھرتے ہیں۔
    نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوان آئی ٹی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کروارہے ہیں، نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں 207 ’’Start Ups‘‘مکمل ہوچکے ہیں۔

    اب تک 108 ’’Start Ups‘‘گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ سینٹر اب تک تقریباً 370 ملین روپے کا منافع پیدا کرنے کے علاوہ 1060 افراد کو روزگار دے چکا ہے۔

    ایس آئی ایف سی پاکستان کےنوجوانوں کوہرقسم کےہنرسےروشناس کراتےہوئےروزگارکےنئے مواقع فراہم کررہا ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کےلیےمشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا  گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے لندن میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں اقوام متحدہ، کامن ویلتھ اور پاکستان میں سہ فریقی معاہدہ پر اتفاق رائے ہوا جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کے لیے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ملاقات میں نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی اور پاورکوریڈور تک رسائی دینے پر بھی اتفاق ہوا ، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کوخطےمیں رول ماڈل بنائیں گے۔

    کامن ویلتھ نے پاکستان میں نیشنل یوتھ کونسل کے قیام میں بھی تعاون کااعلان کرتے ہوئے کہا یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کومزیدبہتری کی ضرورت ہے، سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے باعث پاکستان کی رینکنگ متاثر ہوئی، 2017 میں پاکستان کی پوزیشن 89 سے154 نمبرپرآ گئی، پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے معاونت اور گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےبعددولت مشترکہ کا آگے آنا بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارے پاکستانی نوجوانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا درست استعمال ضروری ہے، نوجوانوں کو قومی اور عالمی سطح پر ترقی کے شاندار مواقع فراہم کریں گے۔

    یاد رہے پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات کی تھی ، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے، منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں نے قوالی گا کر ٹماٹر سے متعلق بھارتی ویڈیو کا کرارا جواب دے دیا

    پاکستانی نوجوانوں نے قوالی گا کر ٹماٹر سے متعلق بھارتی ویڈیو کا کرارا جواب دے دیا

    کراچی : بھارتی کسانوں کی جانب سے پاکستان کو ٹماٹر نہ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، پاکستانیوں نے دلچسپ قوالی گا کر مودی سرکار کے ٹماٹر مسترد کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے جا الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک جنگ کا سماں ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی میڈیا بھی زور شور سے پاکستان کیخلاف بے بنیاد رپورٹس نشر کر کے اپنی عوام کو گمراہ کررہا ہے۔ اسی رو میں بہہ کر بھارت کے کسانوں نے پاکستان کیخلاف بنائی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہمارے ٹماٹر کھا کر ہمارے ہی فوجی مارتے ہیں۔

    بھارتی کسانوں کا ٹماٹر نہ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو پاکستانی نیوز چینلز پر بھی دکھایا گیا۔

    اس ویڈیو کے جواب میں پاکستانی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے بھی دلچسپ قوالی گا کر مودی سرکار کے ٹماٹر مسترد کردئیے، قوالی کے بول ہیں کہ تم اپنے ٹماٹر پاس اپنے رکھو، ہمیں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کے لیے برطانیہ کا اعلیٰ سول اعزاز

    پاکستانی نوجوانوں کے لیے برطانیہ کا اعلیٰ سول اعزاز

    لندن: جشن آزادی کے موقع پر تین پاکستانی نوجوان طالب علموں نے برطانیہ کا اعلیٰ سول اعزاز اپنے نام کرکے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ’کوئین ینگ لیڈر‘ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 53 ممالک کے طلباء نے حصہ لیا اور انسانیت کے فروغ کے حوالے سے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔

    انسانیت کو فروغ دینے کے لیے ایوارڈ تقریب کا انعقاد سن 2014 سے کیا جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے طالب علم معاشرتی مسائل سے لڑنے اور انہیں دور کرنے کے آسان طریقے پیش کرتے ہیں۔

    ایونٹ میں جیتنے والے اشخاص کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے نوجوان لیڈر کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

    رواں سال آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے حوالے سے مختلف موضوعات رکھے گئے جس میں بالخصوص تعلیم کا فروغ، غریبوں کی مدد وغیرہ شامل تھے، مقابلے میں حصہ لینے والے نوجوان طالب علموں نے اپنے اپنے پروجیکٹ پیش کیے۔

    پاکستان کے تین طالب علموں ہارون یاسین ، مجتبیٰ زیدی اور ماہ نور سید نے بھی مقابلے میں حصہ لیا اور تینوں فاتح قرار پائے، تینوں نوجوانوں کو ملکہ برطانیہ الزبتھ نے ایوارڈ دیا، برطانیہ میں تقریب اتفاق سے 14 اگست کے روز منعقد کی گئی۔

    تینوں طالب علموں نے تقریب میں قومی لباس زیب تن کر کے شرکت کی اور ملکہ برطانیہ سے اپنا ایوارڈ حاصل کیا۔

    ہارون یاسین

    پاکستانی طالب علم ہارون یاسین ایک فلاحی تنظیم سے وابستہ ہیں جو غریب اور نادر بچوں میں جدید تعلیم فروغ دے رہی ہے، ان کے کام کو ججز نے بے حد پسند کیا اور انہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    مجتبیٰ زیدی

    پاکستانی نوجوان طالب علم مجتبیٰ زیدی  ایک فلاحی تنظیم سے وابستہ ہیں جو ملک بھر کے نادر اور غریب بچوں میں آرٹ کے فروغ اور اس کی مفت تعلیم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے، علاوہ ازیں یہ این جی او غریب بچوں کو پرائمری و سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے کی طرف بھی راغب کرتے ہوئے مفت تعلیم کی کا بندوبست کرتی ہے۔

    ماہ نور سید

    سال 2018 کی کوئین لیڈر قرار دی جانے والی طلبہ ماہ نور سید بچوں کی جبری مشقت اور انہیں ذہنی و جسمانی طور پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں اور وہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پروگرام سن 2014 میں شروع کیا گیا، جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش ہے، اس پروگرام کے تحت ہزاروں ہونہار طالب علم اور نوجوان سامنے آئے جنہوں نے معاشرتی برائیوں کے خلاف نہ صرف  آواز بلند کی بلکہ ان کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کیے۔

    اب تک کامن ویلتھ کے 53 ممالک کے  240 باصلاحیت نوجوان سامنے آچکے ہیں، یہ پروگرام اپنے چوتھے اور آخری سال میں ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کا کاررنامہ، معمر افراد کا خیال رکھنے والی گھڑی تیار کرلی

    پاکستانی نوجوانوں کا کاررنامہ، معمر افراد کا خیال رکھنے والی گھڑی تیار کرلی

    اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں نے ایسی اسمارٹ واچ (جدید گھڑی) تیار کرلی جو معمر افراد بالخصوص مریضوں کی دیکھ بھال میں خاصی مددگار ثابت ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اسد رضا اور ابرہیم علی شاہ کا شمار اُن نوجوانوں میں ہوتا ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی سہولیات کی فراہمی ٹیکنالوجی کے خواہش مند ہیں۔

    نوجوانوں نے رعشہ کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی گھڑی تیار کی جس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھا کر ہرقسم کے معمر افراد اور مریضوں تک اس کو پھیلا دیا۔

    اس گھڑی کو ایک موبائل ایپ سے منسلک کیا گیا جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس اسمارٹ فون میں انسٹال کر کے چلائی جاسکتی ہے، کسی بھی معمر شخص یا مریض کو اگر یہ گھڑی پہنا دی جائے تو اُس کی غیر معمولی حرکات اور معمولات سے طبی تبدیلیوں اور خطرات کا انداز باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش

    یہ گھڑی جس شخص کی کلائی پر بندھی ہو اُس کے دل کی دھڑکن اور جسم میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں بذریعہ میسج آپ کو صورتحال سے آگاہ کرتی ہے۔

    نوجوان اسد رضا کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’گھڑی میں کچھ ایسے فیچرز شامل کیے گئے جس کی مدد سے نگران شخص کو فوری طور پر اطلاع مل جائے گی کہ مریض یا معمر شخص زمین پر گر گیا‘۔

    اسمارٹ فوچ وائی فائی سے منسلک رہتی ہے اور اس دوران اگر پہنے ہوئے شخص کو کوئی معاملہ پیش آئے یا اُس کی طبیعت خراب ہو تو نگران شخص جس کے موبائل میں یہ ایپ انسٹال ہے اُسے بذریعہ الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا اور اس طرح متاثرہ شخص کی فوری مدد یا طبی امداد کی جاسکے گی۔

    اسے بھی پڑھیں: بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    نوجوانوں کے مطابق اسمارٹ وچ ایپ اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور گھروں پر آسانی کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے، اس کے سافٹ ویئر کی سالانہ فیس ہے جو صارف کو ادا کرنی ہوگی، مقامی سطح پر ایپ کی تیاری میں 2 سے ڈھائی لاکھ روپے لاگت آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔