Tag: پاکستانی نوجوان

  • پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ،لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی

    پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ،لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی

    ریاض : پاکستانی نوجوانوں نے حج مناسک کی ادائیگی کے دوران لاکھوں انسانوں کے سمندر میں لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی۔ جس کی مدد سے بچھڑجانے والے شخص کا فوری طور پر پتہ لگایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے اپنے تمام تر وسائل حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے وقف کردیے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض باآسانی ادا کرسکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ریاست سمیت دنیا بھر سے سافٹ ویئر کے ماہرین کو سعودیہ بلوایا تھا تاکہ ایسی اپلیکیشنز بنوائی جاسکیں جو حج کی ادائیگی کے دوران عازمین کو پیش آنے والی مشکلات سے بچا سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودیہ جانے والے سافٹ ویئرز ماہرین میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے دو ایشیائی طالب علموں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو دوران حج انسانوں کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے عازمین حج کا پتہ لگائے گی۔

    پاکستانی ماہرین سافٹ ویئرز کے مطابق مذکورہ ایپلیکیشن بلوتوتھ رسٹ بینڈ کے ذریعے کام کرے گی جو عازمین حج اپنے ہاتھوں میں گھڑیوں کی طرح پہنیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے ایک گروپ نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد نے عجم عازمین حج عربی زبان کو باآسانی سمجھ سکیں گے۔

    سعودی، یمنی اور ایریٹیریا کی 5 خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے باہمی طور پر میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن تیار کی ہے جو جیو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے متاثرہ کو فوری تلاش کرے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے 4 سعودی نوجوانوں نے کچرے کے ڈبوں پر لگانے کے لیے سنسر بنایا ہے جس کی مدد نے حکام کو ڈسٹ بن کے بھرجانے کا فوری علم ہوجائے گا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے 3 ہزار ماہرین سافٹ ویئرز کو متعدد ایپلی کیشز کی تیاری کے لیے مدعو کیا گیا تھا، بہترین ایپلیکیشن بنانے والے کو تقریب کے اختتام پر 20 لاکھ سعودی ریال انعام میں دیئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2015 میں حج مناسک کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2300 سے زائد عازمین حج جبکہ مکۃ المکرمہ میں کرین گرنے سے 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور  بھگڈر کے دوران بچھڑنے والے افراد کا کچھ پتہ نہیں لگا تھا۔ جس کے بعد سعودی حکام کو شدید تنقید نشانہ گیا تھا۔

  • پاکستانی نوجوان نے نمک سے عمران خان کا فن پارہ بنا دیا

    پاکستانی نوجوان نے نمک سے عمران خان کا فن پارہ بنا دیا

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مداح نے نمک سے کپتان کا فن پارہ بنا کر انہیں خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کا شمار ان کامیاب پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو سیاسی میدان میں آنے سے قبل بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن 2018 میں کامیابی کے بعد دنیا بھر سے نامور شخصیات کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    عمران خان کے مداح پاکستانی نوجوان عامر حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نمک کے ذریعے عمران خان کا فن پارہ بنا کر انہیں خوبصورت انداز میں تحفہ پیش کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کے اردگرد بچے اور بڑے کپتان کا اسکیچ مکمل ہونے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور جیسے ہی فن پارہ مکمل ہوا تو وہاں موجود لوگوں عامر حسین کے فن کو ناصرف سراہا بلکہ اس کی تصاویر بنا کر دوسروں کو بھی بھیجی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈکپ 2018، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اورکوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا

    فیفا ورلڈکپ 2018، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اورکوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا کرے گا، فیفا نے 15 سالہ بیٹے احمد رضا کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا، برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ آج شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

    فیفا نے فٹبال بنانے والے پاکستانی کے بیٹے احمد رضا کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

    احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔

    دوسری جانب روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج مزید 2 میچز ہوں گے، دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی نائجیریا اور آئس لینڈ کی ٹیموں کے درمیان رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں گروپ ای کی سربیا اورسوئزرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا


    یاد رہے  پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ کو فٹبال برائےدوستی کا سفیر  مقرر کیا گیا تھا ، سارنگ بلوچ نے ماسکو میں  شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔

    فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو فیفا ورلڈکپ کی تقریب میں جھنڈا لہرانے کیلئے دعوت دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو رہے ہیں جبکہ اس سے قبل 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کے لیے سائنس فائدہ مند یا نقصان دہ؟

    دنیا کے لیے سائنس فائدہ مند یا نقصان دہ؟

    دنیا بھر میں آج سائنس کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان ان بدقسمت ممالک میں سے ایک ہے جہاں سائنسی تعلیم کا رجحان بہت کم ہے اور یہ دنیا میں سب سے کم سائنسی تخلیقات کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد سائنس کے فیوض و برکات کا اعتراف کرنا اور دنیا بھر کو اس کے مثبت اثرات سے آگاہی دینا ہے۔

    بعض افراد سائنس کو برا کہتے ہیں اور اس ضمن میں سب سے پہلا نام اسلحے اور جان لیوا ایجادت جیسے جنگی ہتھیاروں کا لیتے ہیں۔ سائنس دراصل بذات خود بری یا اچھی شے نہیں۔ یہ اس کے استعمال کرنے والوں پر منحصر ہے کہ وہ اسے نسل انسانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کریں یا دنیا کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلنے کے لیے۔

    دنیا کو فائدہ پہنچانے والی سائنسی ایجادات کرنے والے سائنس دان انسایت کے محسن کہلائے۔ جیسے جان لیوا امراض سے بچاؤ کی دوائیں یا ایسی ایجادات جس سے انسان تکلیف اور جہالت سے گزر کر آسانی اور روشنی میں آپہنچا۔

    کچھ عرصہ قبل گلوبل انوویشن انڈیکس 2016 کی جاری جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کی سب سے کم سائنسی ایجادات تخلیق کی جاتی ہیں۔

    اس فہرست میں پاکستان سے نیچے صرف تنازعوں اور خانہ جنگیوں کا شکار اور غیر ترقی یافتہ ممالک جیسے برکینا فاسو، نائیجریا اور یمن ہی شامل ہیں۔

    فہرست کے مطابق سوئٹزر لینڈ دنیا کا سب سے زیادہ سائنسی تخلیقات کرنے والا ملک ہے۔ دوسرے نمبر پر سوئیڈن، تیسرے پر برطانیہ جبکہ چوتھے پر امریکا موجود ہے۔

    پاکستانی سائنسدان کی حیرت انگیز ایجاد *

    رواں سال کی اس فہرست میں پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے ہے جس کے مطابق بھارت 66 ویں، بھوٹان 96 ویں، سری لنکا 91 ویں اور بنگلہ دیش 117 ویں نمبر پر موجود ہے۔

    البتہ پاکستان سائنس کے شعبہ میں ایک قابل فخر نام پیدا کرنے کا اعزاز ضرور رکھتا ہے جن کی ذہانت کا اعتراف دنیا بھر نے کیا۔ فزکس کے شعبہ میں اہم تحقیق کرنے والے ڈاکٹر عبدالسلام پہلے پاکستانی ہیں جن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

    abdus-salam

    ایک اور نام نرگس ماولہ والا کا ہے جو عالمی سائنسدانوں کی اس ٹیم کا حصہ رہیں جنہوں نے کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کے منصوبے پر کام کیا۔

    nargis

    جیسے جیسے وقت کی چال میں تبدیلی آرہی ہے، ویسے ویسے تعلیمی رجحانات بھی بدلتے جارہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی نوجوان نسل کی بڑی تعداد سائنسی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ نوجوان نہایت ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں جن کا ثبوت دنیا بھر سے انہیں ملنے والے مختلف اعزازات ہیں۔

    حال ہی میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائنسدان ڈاکٹر واصف فاروق کو جرمن وزارت برائے تعلیم اور تحقیق کی جانب سے ’گرین ٹیلنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

    واصف فاروق کو یہ اعزاز بائیو فیول کی پیداوار کے لیے فوسل فیول پر انحصار کرنے والے کارخانوں اور بجلی گھروں میں سبز کائی سے تیار کردہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے منصوبہ پر دیا گیا ہے۔

  • پاکستانی نوجوان نے اپنے دلائل سے بھارتی مظاہرین کو لاجواب کردیا

    پاکستانی نوجوان نے اپنے دلائل سے بھارتی مظاہرین کو لاجواب کردیا

    لندن : پاکستان کیخلاف لندن میں مظاہرہ کرنے والے بھارتی مظاہرین ایک پاکستانی کی دلیلوں کا جواب نہ دے سکے اورراہ فراراختیارکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پوری دنیا پرعیاں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاٹھی، گولی، ہلاکتیں اوربھارتی فوج کے مطالم جاری ہیں لیکن بھارتی شہری اپنی روایتی ہٹ دھرمی چھوڑنے پرتیار نہیں۔


    One Pakistani wins over tens of Indians by arynews

    لندن میں بھارتی مظاہرین ایک پاکستانی کے سامنے اس وقت بے بسی کی تصویر بن گئے جب ایک پاکستانی نے بھارتی آئین کا حوالہ دے کرکشمیریوں کا حق ثابت کردیا۔

    دلائل کے سامنے بھارتیوں کو کوئی جواب بن نہ پڑا تو وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔ دلیل کی زبان میں بات کرنے والے پاکستانی نے بھارتیوں کو گھٹنےٹیکنے پرمجبور کردیا۔

    اس موقع پرکچھ افراد نے راہ فرار اختیارکی تو کچھ امن کی بات کرنے لگے۔ مذکورہ پاکستانی انہیں بات چیت کی دعوت دیتا رہا لیکن بھارتی حکومت کی طرح اس کے شہری بھی مقبوضہ کشمیر پربات چیت سے بھاگتے نظر آئے۔