Tag: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی

  • ثنا چیمہ قتل کیس ، مزید  2 ملزمان ایئرپورٹ سے گرفتار

    ثنا چیمہ قتل کیس ، مزید 2 ملزمان ایئرپورٹ سے گرفتار

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل کیس میں مزید دو ملزمان نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کی پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی اور فرار ہونے والے دو ملزمان ائیر پورٹ سےقانون کی گرفت میں آگئے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزمان اعجاز خضر اور فراز خضر استنبول فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے نے متعلقہ پولیس سے ملزمان کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

    یاد رہے 9 مئی کو پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل کی تصدیق ہوئی تھی اور فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ثنا کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات میں  پسند کی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا تھا جبکہ اس کی موت کو  اتفاقیہ قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : گجرات: غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل

    ثناء چیمہ کے مبینہ قتل کی خبر جب انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہوئی تو کنجاہ پولیس نے ثناء چیمہ کے باپ غلام مصطفےٰ چیمہ بھائی اور چچا کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ثنا چیمہ ،راجہ کامران سے شادی کرنا چاہتی تھی، راجہ کامران ثناچیمہ کی موت سے چندروز قبل اٹلی واپس گیا تھا، مبینہ قتل کی خبر راجہ کامران نےہی اٹلی کے اخبارات کو دی۔

    گزشتہ ماہ 25 اپریل کو عدالت کے حکم  پر  ثناء چیمہ کی قبر کشائی کی گئی تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ کیا ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا تھا یا اس کی موت اتفاقیہ ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ ثناء چیمہ نے انیس اپریل کو کامران نامی پاکستانی نژاد سے شادی کرنے کے لئے اٹلی جانا تھا اور اٹلی روانگی سے ایک روز قبل ہی اسے قتل کر دیا گیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، فرانزک رپورٹ میں انکشاف

    پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، فرانزک رپورٹ میں انکشاف

    لاہور : پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی، فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ثنا کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی ہلاکت میں پیشرفت ہوئی اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی، فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اطالوی نژاد ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا، اس کی گردن کی  ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

    پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے  پر ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات میں  پسند کی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا تھا جبکہ اس کی موت کو  اتفاقیہ قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : گجرات: غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل

    ثناء چیمہ کے مبینہ قتل کی خبر جب انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہوئی تو کنجاہ پولیس نے ثناء چیمہ کے باپ غلام مصطفےٰ چیمہ بھائی اور چچا کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ثنا چیمہ ،راجہ کامران سے شادی کرنا چاہتی تھی، راجہ کامران ثناچیمہ کی موت سے چندروز قبل اٹلی واپس گیا تھا، مبینہ قتل کی خبر راجہ کامران نےہی اٹلی کے اخبارات کو دی۔

    گزشتہ ماہ 25 اپریل کو عدالت کے حکم  پر  ثناء چیمہ کی قبر کشائی کی گئی تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ کیا ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا تھا یا اس کی موت اتفاقیہ ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ ثناء چیمہ نے انیس اپریل کو کامران نامی پاکستانی نژاد سے شادی کرنے کے لئے اٹلی جانا تھا اور اٹلی روانگی سے ایک روز قبل ہی اسے قتل کر دیا گیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • گجرات:  غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی  کا قتل

    گجرات: غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل

    گجرات : پسندکی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر  اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا ، پولیس نے لڑکی کےقتل میں ملوث باپ اوربھائی سمیت تین افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پسندکی شادی کی خواہش کا اظہار کرنا پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا جرم ٹھرا، گجرات میں ثنا چیمہ کو باپ، بھائی اور چچا نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔

    پولیس کے مطابق ثناچیمہ کے والدغلام مصطفیٰ ،  بھائی عدنان مصطفیٰ سمیت تین افراد نے مل کر مبینہ طور پر ثنا کو قتل کیا اور  پھر دفنا دیا، پولیس نے اب تک تین افراد کو حراست میں لیا اور ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

    اہلخانہ نے الزامات مستردکرتے ہوئے ثناچیمہ کی موت  کو حادثہ قرار دے کر کہا کہ موت بیماری کے باعث ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل میں اس کا باپ ،بھائی سمیت3افرادملوث ہیں ، اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنےآئیں گے۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی، خواہش ظاہر کرنے پر اہل خانہ نے لڑکی کو زندہ جلادیا

    یاد رہے گذشتہ سال گجرات میں ایسا ہی ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں ایم اے کی طلبہ ماریہ کو کزن کے ساتھ شادی کا اظہار کرنے پر اہل خانہ نے زندہ جلادیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن 90 فیصد جسم جھلسنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکی۔

    پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث نانا، والدہ، ماموں اور بھائی کو گرفتار کرلیا تھا۔

    مقتولہ کے نانا کا کہنا تھا کہ ’’ماریہ نے کزن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کا اظہار کیا تاہم میری غیرت نے گوارا نہیں کیا اس لیے میں نے اُس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    واضح رہے کہ 2016 میں بھی غیرت کے نام پر قتل کا ایک  واقعہ پیش آیا تھا، جب جہلم میں  برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سامعہ شاہد کو  غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

    اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سامعہ کی موت  دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے  ہوئی جبکہ بعد ازاں  سابق شوہر چوہدری شکیل نے انہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔