Tag: پاکستانی نژاد برطانوی

  • پاکستانی نژاد برطانوی صحافی  نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

    پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

    نیویارک : پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کرتے ہوئے سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کردیا، صائمہ محسن نے ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں دائر مقدمے میں سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

    صائمہ محسن کا کہنا ہے کہ دوہزار چودہ میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہو گئی تھی، معذوری کے بعد سی این این سے بطور پریزنٹر کام مانگا تو انکار کر دیا گیا۔

    صائمہ محسن نے کہا کہ ‘میں نے ایک بین الاقوامی صحافی بننے کے لیے سخت محنت کی اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں، سی این این میں نے کئی بار اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کیا، مجھے یقین تھا کہ وہ میرا ساتھ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں کیا۔’

    لندن کا ایمپلائمنٹ ٹریبونل صائمہ محسن کے دعوے کی سماعت آج کرے گا تاہم سی این این انتظامیہ نے صائمہ محسن کے الزامات پر تبصرے سے گریز کیا۔

  • نئے سال کے آغاز پر سلمٰی بی نئے اعزاز کے لیے نام زد

    نئے سال کے آغاز پر سلمٰی بی نئے اعزاز کے لیے نام زد

    پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ایمپائر اور کوچ سلمیٰ بی کو ممبر برٹش ایمپائر (ایم بی ای) ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس کے لیے ملکہ برطانیہ نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

    نئے سال کی آنر لسٹ میں ان کا نام شامل کرنے کی منظوری کرکٹ کی دنیا میں ان کی خدمات پر دی گئی ہے اور انھیں ایم بی ای ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سلمیٰ بی خواتین اور معذور افراد میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ ’سلمیٰ بی اس ایوارڈ کی حق دار ہیں اور وہ ایک مثالی خاتون ہیں جنھوں نے خواتین کے لیے کرکٹ کی راہ ہم وار کی۔‘

    سلمیٰ بی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ایمپائر ہیں، انھیں برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والی پہلی برٹش مسلمان خاتون کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

    اعزاز کے لیے نام زد ہونے پر انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں‌ خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی نژاد سلمیٰ 2009 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایشین ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔