Tag: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ کیٹگری میں یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا۔

    ویمبلے اسٹیڈیم میں 50 سالہ حمزہ شیراز نے برطانوی باکسر ٹیلر ڈپٹی کو شکست دی، ویمبلے اسٹیڈیم میں مقابلہ 96 ہزار تماشائیوں نے مقابلہ دیکھا جس کے بعد اسٹیڈیم دل دل پاکستان کے نغمے سے گونج اٹھا۔

    حمزہ شیراز کی فتح پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر حمزہ شیراز نے ہمت افزائی کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیت کیلئے ساتھ دینے پر اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

  • ’اسرائیلی وزیراعظم اس کے جوابدہ ہے‘ باکسر عامر خان اسرائیلی مظالم دیکھ کر پھٹ پڑے

    ’اسرائیلی وزیراعظم اس کے جوابدہ ہے‘ باکسر عامر خان اسرائیلی مظالم دیکھ کر پھٹ پڑے

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر پھٹ پڑے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے اسرائیل کی فلسطین پر جاری بربریت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟۔

    باکسر عامر خان  نے غزہ کی صورتحال پر کہا کہ غزہ میں گزشتہ رات اسپتال پر بمباری کی گئی ہے، معصوم بچوں سمیت لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے، جو لوگ حملوں میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں تھے ان پر حملہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں  نے مزید لکھا کہ ان سب کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ہوگا، عالمی رہنماؤں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، ہمارے آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے اور کوئی مدد نہیں کررہا۔

    عامر خان نے کہا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے اور میں بے بس محسوس کرتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا اور دنیا بس دیکھ رہی ہو گی، ان سب کا جوابدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیاریاں تیز کردیں، اکیس اپریل کو کینیڈین باکسر سے مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ عامر خان مکے برسانے کے لئےتیار ہے اور اس بار کینیڈین باکسر فل لوگریکو  ان کے شکار ہوں گے، عامر خان نے اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ مقابلے کیلئے بھرپور تیاری شروع کردیں۔

    اکیس اپریل کو لیور پول کے ایکو آرینا میں شائقین ہوم گراؤنڈ پر کنگ خان کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

    عامر خان کا کہنا ہے کہ ذاتی حملوں کا جواب وہ کینیڈین حریف کو رنگ میں دیں گے، نئے کوچ مجھے ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بہتر کھیل پیش کروں۔

    یاد رہے کہ دونوں باکسرزمیں فائٹ سے پہلے جھڑپ ہوچکی ہے،  عالمی شہریت یافتہ باکسرز نئی فائٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بیٹھے تو اسی دوران لوگریکو نے عامر خان کی اہلیہ اور اُن کی نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے۔


    مزید پڑھیں : اہلیہ کو برا کہنے پر باکسر عامر خان اشتعال میں آگئے


    جس پر عامر خان پہلے تو مسکراتے رہے اور پھر جب غصہ برداشت سے باہر ہوا تو نیوز کانفرنس میں حریف باکسر پر پانی بھی پھینک دیا  اور مکے برسانے شروع کردیے تھے تاہم اسی دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔

    عامر خان  مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست  ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ باکسر عامر خان کہ کیرئیر کی یہ چھتیسویں فائٹ ہوگی، اب تک وہ اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ  4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان تعلقات میں اس قدر کشیدگی آگئی تھی کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا مگر برطانیہ واپسی پر باکسر نے ایک بار پھر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ساتھ زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف  سے ملاقات

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی اور سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، ملاقات کے  بعد آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ بھی کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد عامر خان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور شہداء کی تصاویر دیکھ کر رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

    باکسر عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اسکول پر حملہ ہمارے مستقبل پر حملہ ہے، عامرخان نے سانحۂ پشاور کےشہداء کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنا ہے اور بچوں کو ہرصورت تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، یہاں ہر کوئی امن چاہتا ہے۔

  • باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    کراچی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سونے سے بنا باکسنگ شارٹس پشاور کے سانحے میں تباہ ہونے اسکول کی تعمیر نو کیلئے عطیہ کرینگے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے سانحہ نے پوری دینا کو افسردہ کردیا ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس سانحے پر غمگین ہیں اور انھوں نے اپنا قیمتی شارٹس عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تباہ شدہ اسکول کی از سرنو تعمیر اور سیکورٹی انتظامات پر ہونے والے اخراجات ادا کیے جاسکیں، عامر خان نے سونے کے دھاگوں سے بنا سینتالیس لاکھ روپے مالیت کا شارٹس امریکی حریف ڈیوان ایلگزینڈر کیخلاف فائٹ میں پہنا تھا۔