Tag: پاکستانی نژاد برطانوی شہری

  • پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر ایف آئی اے اہلکار کا مبینہ تشدد

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر ایف آئی اے اہلکار کا مبینہ تشدد

    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے مبینہ تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ملک بلال نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تشدد کے حوالے سے ایک تحریری شکایت کی ہے، جس پر اے ایس آئی بلال کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    مسافر نے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اے ایس آئی نے ان سے ای ویزا طلب کیا تھا، تاہم موبائل فون کی بیٹری ختم ہو جانے کے باعث انھوں نے اہلکار کو پاسپورٹ نمبر سے ویزا چیک کرنے کو کہا، جس پر اہلکار کی جانب سے ای ویزا دکھانے پر اصرار کیا گیا تو اس پر تلخ کلامی ہو گئی۔

    برطانوی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ایس آئی نے ان کے چہرے اور کان پر مکے مارے، جس کی وجہ سے ان کے کان سے خون نکلنے لگا تھا، ملک بلال نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کے بعد اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ترجمان سی اے اے نے اس سلسلے میں بتایا کہ ڈی جی سی اے اے نے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے، اگر زد و کوب کرنے کی تصدیق ہو گئی تو اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امیگریشن کاؤنٹر کے اے ایس آئی بلال کو معطل کر دیا ہے، انھوں نے کہا ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، اور اے ایس آئی بلال سے واقعے کا تحریری جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے، سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ کسی شہری کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • برطانوی محکمہ صحت کا علاج سے انکار، پاکستانی شہری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

    برطانوی محکمہ صحت کا علاج سے انکار، پاکستانی شہری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

    لندن: برطانوی محکمہ صحت نے دم توڑتے پاکستانی مریض نصر اللہ خان کا علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے سبب پاکستانی شہری کی زندگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے 38 سالہ پاکستانی شہری نصر اللہ خان کے علاج سے انکار کردیا جس کے سبب پاکستانی شہری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے، نصر اللہ خان گزشتہ 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ دل کے عارضے کا شکار ہوگئے تھے۔

    [bs-quote quote=”نصر اللہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا ہے، ویزا نہ ہونے کے سبب علاج سے انکار کیا گیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    نصر اللہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا ہے لیکن برطانوی ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر ان کے علاج سے انکار کردیا کہ نصر اللہ کے پاس برطانیہ کا ویزا نہیں ہے۔

    38 سالہ نصر اللہ خان کی اہلیہ اور بچے پاکستان میں مقیم ہیں، نصر اللہ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں سے ملنا چاہتے ہیں لیکن برطانیہ کے نئے قوانین آڑے آگئے ہیں۔

    برطانیہ کے نئے قوانین کے تحت این ایچ ایس بغیر ویزے کے مقیم افراد کا علاج نہیں کرتا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانیہ کی وزارت داخلہ پر سخت تنقید کی ہے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری نصر اللہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ علاج معالجے میں مدد اور اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار

    واضح رہے کہ دو سال قبل بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ڈاکٹروں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصرین ملک چندی گڑھ کےاسپتال میں دماغی امراض کے ڈاکٹروں کے پاس علاج کی غرض سے گئیں لیکن ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر علاج سے انکارکیاکہ تم وادی میں ہماری فورسز پر پتھراؤ کرو اور ہم سے علاج کی توقع بھی کرو۔