امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگریب نے تجارتی معاہدے کیلئے کوششیں تیز کردیں ، تجارتی معاہدہ جولائی کے آغاز تک مکمل ہونا تھا لیکن مذاکرات میں تاخیرہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلومبرگ کی جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن کے تجارتی مطالبات پر مذاکرات جاری ہے ، پاکستانی وفد کو امریکا کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے کی فہرست دی گئی
بلومبرگ کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدہ جولائی کے آغاز تک مکمل ہونا تھا لیکن مذاکرات میں تاخیرہوگئی تاہم پاکستان پر امریکی تجارتی شرائط میں ٹیرف میں کمی اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے پر زور دیا ہے۔
امریکی جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے غیر معمولی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے بعد حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی۔
جریدے نے لکھا پاکستان کا امریکا کیساتھ تجارتی خسارہ صرف 3 ارب ڈالر دیگر ممالک کے مقابلے کم ہے، پاکستان نے 29 فیصد جوابی ٹیرف میں نرمی کیلئے امریکا کو رعایتیں دینے کی پیشکش کی۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے امریکی کپاس اور سویا بین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کی، پاکستان امریکی کپاس کا چین کے بعد دوسرا بڑا خریدار بن چکا ہے۔