Tag: پاکستانی ٹیلی ویژن

  • اریج چوہدری نے سیٹ پر پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنادیا

    اریج چوہدری نے سیٹ پر پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج چوہدری نے سیٹ پر پیش آنے والا خوفناک واقعہ صارفین کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

    اریج چوہدری پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں انہوں نے ہٹ پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، اداکارہ نے حال ہی میں دو ہٹ ڈراموں ترک وفا اور کبھی میں کبھی تم میں کام کیا ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ اریج چوہدری اداکارہ سارہ عمیر اور اداکارہ  میمونہ قدوس کے ہمراہ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں شریک شرکت کی، اس دوران انہوں نے سیٹ پر پیش آئے خوفناک حادثے کا انکشاف کیا۔

    اریج چوہدری نے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھی اور وہ میرا پہلا ڈرامہ تھا جس میں، میں مرکزی کردار ادا کاررہی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایک مرتبہ  شوٹنگ کے دوران میں نے  سیٹ پر محسوس کیا کہ ایک جگہ ہمارے ٹیکنیشن سمیت دیگر مردوں  کا عملہ  گروپ بنا کر گھوم رہا ہے  اور  غیر معمولی انداز میں بات چیت بھی کررہا ہے۔

    اریج چوہدری کے مطابق مجھے یہ سب غیر معمولی لگا اس لیے میں نے اس جگہ جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہاں موجود کمرے میں ایک جونیئر اداکارہ کپڑے تبدیل کررہی تھی اور  کمرے میں  ایسے شیشے لگے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اس شیشے کے ذریعے  باہر کھڑے افراد اندر کمرے کا منظر مکمل  طور پر دیکھ سکتے تھے لیکن کمرے میں موجود لڑکی اس بات سے بے خبر تھی جب کہ  ایک لڑکے نے اس منظر کو نوٹ کرکے  دیگر  مردوں  کو  بھی وہاں  بلالیا تھا، میں نے صورتحال سمجتے ہوئے وہاں سے ان لڑکوں کو ہٹنے پر مجبور کیا۔

    اریج کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کے کمرے سے نکلنے کے بعد  میں نے اسے دور لے جاکر ساری صورتحال  بتائی تو وہ پریشان ہوکر رونے لگ گئی جس پر میں نے اسے سمجھایا کہ اب جو ہونا تھا وہ ہوگیا  لیکن آئندہ احتیاط سے کام لینا۔

  • کیا سائرہ یوسف دوسری شادی کر رہی ہیں؟

    کیا سائرہ یوسف دوسری شادی کر رہی ہیں؟

     پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

    سائرہ یوسف ایک قابل ذکر پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور اپنی گلیمرس شخصیت کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ سائرہ یوسف کے قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں صنف آہن اور دیگر شامل ہیں۔

    حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ سے متعلق گفتگو کی۔

    سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں اب وقت بدل گیا ہے اور طلاق کی شرح بھی بڑھ گئی ہے، لہٰذا اب والدین اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ کسی کے لیے رشتہ ختم کرنا اور فوری طور پر نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا، اور میرے والدین بھی میری دوسری شادی کے معاملے میں زبردستی نہیں کرتے۔

    اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دباؤ اب بھی اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لیے زندگی اکیلے گزارنا آسان نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

    سائرہ یوسف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ میں نے خود مختار ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کیے ہیں۔

    ’’ لیکن اگر کسی لڑکی کا خاندان بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے حالات میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار رہتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ لڑکی کو والد کا ساتھ میسر ہوتا ہے لیکن ہر لڑکی کا خاندان مضبوط نہیں ہوتا، اس لیے لڑکیوں کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے‘‘

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بچوں کو ساتھ لے کر بھی نئی زندگی شروع کی جا سکتی ہے اور یہی سب سے زیادہ بہتر ہے اور شادی کرنے کا فیصلہ تب کرنا چاہیے جب انسان خود مختار ہو۔

    اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ میں فی الحال اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اس لیے میں نے ابھی دوسری شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    سائرہ یوسف نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا’میرے لیے یہ واقعی اہم ہے کہ ایک مرد خدا سے ڈرے، یہی میں ایک پارٹنر میں تلاش کرتی ہوں‘۔

    یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 21 اکتوبر 2012 کو اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری سے شادی کی، شادی کے بعد 2014 میں ان کی بیٹی نورے شہروز پیدا ہوئیں، تاہم کچھ عرصے بعد ان کی شادی میں اختلافات پیدا ہوئے اور مارچ 2020 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔