Tag: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    بارسلونا: اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے فرانسیسی پارٹنر  ژاں ژولیاں راجر نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی مینز ڈبل کے ٹائٹل سے محض ایک فتح کی دوری پر آگئی ہے۔

    سیمی فائنل میں اعصام الحق قریشی اور ژاں ژولیاں راجر کی جوڑی نے حریف ٹیم کو تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دی، فاتح جوڑی کا اسکور سات پانچ، تین چھ اور دس سات رہا۔

    ہارنے والی ٹیم چلی کے پروفیشنل ٹینس پلیئر نکولس جیری اور ارجنٹینا کے گیڈو پیلا پر مشتمل تھی، میچ کے دوران اعصام اور راجر کی ٹیم حریف ٹیم پر بہت بھاری تھی، ہارنے کے بعد جیری اور پیلا نے اعتراف کیا کہ وہ ایک مضبوط ٹیم سے ہارے ہیں۔

    واضح رہے کہ راجر اور قریشی نے اپنا آخری مشترکہ ٹورنامنٹ اکتوبر 2017 میں کھیلا تھا، اس وقت بھی یہ جوڑی کامیاب رہی تھی۔ انھوں نے اسٹاک ہوم میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا تھا۔

    اعصام الحق کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ چیمپئن بن گئی


    دوسری طرف اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگل میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نڈال نے کوارٹرفائنل میں سلواکیہ کے مارٹن کلیزن کو بہ آسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ نڈال کی فتح کا اسکور چھ صفر اور سات پانچ رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    نیویارک : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    نیویارک میں کھیلے جانے والے مسکڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور روس کی ایلا کا مقابلہ امریکی جوڑی سے تھا، اعصام اور ایلا نے حریف جوڑی کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے ک بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے زیر کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں پاک روس جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میدان مار لیا، مینز ڈبلز میں اعصام کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈمیں ناکام ہوگئی تھی۔