Tag: پاکستانی پائلٹ

  • ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت یافتہ پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ

    ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت یافتہ پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ

    پاکستانی خاتون پائلٹ ام ہانی امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

    22 سالہ ام ہانی پاکستان کی کمرشل پائلٹ ہیں انہوں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ ہیں جس نے امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی ہے۔

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بچپن سے پائلٹ بننے کا شوق تھا، جو لوگ کہتے تھے کہ تم لڑکی ہو پائلٹ بننے کا نہ سوچو، آج وہی لوگ میری تعریف کرتے ہیں تو فخر ہوتا ہے کہ جو میں نے سوچا وہ کر دکھایا ہے’۔

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ میں نے امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی، میں اس اکیڈمی میں پہلی پاکستانی لڑکی تھی اور مجھے وہاں سے مثبت رسپانس ملا، میں تین قسم کے ہوائی جہاز اُڑا چکی ہوں اور میرے پاس 250 گھنٹوں سے زائد متحدہ عرب امارات میں اور بین الاقوامی پرواز کا تجربہ ہے۔

    پاکستانی خاتون پائلٹ نے بتایا کہ جب میں نے EFTA جوائن کیا اس وقت کورونا کی وجہ سے متحدہ عرب امارت میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی تھی، میرے کیرئیر کا آغاز ہی مشکل تھا مجھے امریکا جانا پڑا وہاں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد دبئی گئی۔

    ” پڑھائی ایک طرف لیکن آپ ذہنی دباؤ برداشت کرسکتے ہیں تو اس شعبے میں آئیں، جب ہم ایوی ایشن انڈسٹری جوائن کرتے ہیں تو وہ ہمیں ہمیشہ بتاتے ہیں کہ آپ کو صرف اپنی نہیں بلکہ 400 مسافروں کی بھی فکر کرنی ہے، اس شعبے میں پڑھنا بہت ہوتا ہے جس طرح ڈاکٹرز کی پڑھائی ختم نہیں ہوتی اسی طرح اس کی پڑھائی بھی ختم نہیں ہوتی”

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ ، مجھے اپنی پہلی پرواز یاد ہے جون کی شدید گرمی میں دوپہر تین بجے کی پرواز تھی ایک چھوٹا طیارہ تھا اور سیفٹی پائلٹ کے ساتھ پرواز کرنا تھا جب میں بادلوں کے درمیان پہنچی تو ساری anxiety ختم ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ مجھے پائلٹ بننا ہے، پایلٹ بننے تک کئ سفر میں میری والدہ میرے ساتھ رہیں، میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا مجھے سپورٹ کیا، جب میں نے ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت مکمل کی تو میں بہت خوش تھی اور میری فیملی کو مجھ پر بہت فخر تھا۔

  • بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

    بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

    کراچی: بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی ، اسکواڈرن لیڈر حسن نے بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ حرکت میں آگئی اور بھر پور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور دو پائلٹس کو گرفتار کرلیا۔

    جس کے بعد بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن جنہوں نے آج صبح بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بناکر مار گرایا۔

    صارفین نے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے ، آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی۔

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ کی جانب سے دوبھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک بھارتی طیارہ آزادکشمیر اور دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    دوسری جانب بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور پاکستان زندہ باد کےنعروں کی ویڈیو شیئرکرنے لگے۔

    پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا یہ لو سرپرائز نیٹ پاکستانیوں نے لکھا "تم نےدودرخت گرائے،ہم نے تمہارے دوطیارے اڑا دیئے۔”

    پاکستانیوں نے بھارتی میڈیاکی ویڈیوز بھہ شیئر کی اور کہا یہ خوداقرارکررہےہیں کہ پاکستانیوں کوموت کاخوف نہیں۔