Tag: پاکستانی پاسپورٹ

  • پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی!  پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں؟

    پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں؟

    اسلام آباد : پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کیا نئے پاسپورٹ بنوانے ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ میں اہم اور تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

    اب نئے جاری ہونے والے پاسپورٹس میں شہریوں کے والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ عالمی معیار سے ہم آہنگ ہونے اور سماجی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ایک انٹرویو کے دوران اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف عالمی تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ ان شہریوں کو آسانی فراہم کرنا بھی ہے جنہیں موجودہ نظام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

    والدہ کا نام کیوں شامل کیا جا رہا ہے؟

    پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس میں روایتی طور پر صرف والد کا نام شامل کیا جاتا ہے، تاہم یہ نظام خاص طور پر سنگل ماؤں کے لیے مسائل پیدا کرتا رہا ہے، جو اکیلے بچوں کی پرورش کرتی ہیں، مختلف مواقع پر والد کی عدم موجودگی یا والدہ کی اہمیت کو تسلیم نہ کیے جانے سے کئی قانونی اور انتظامی مشکلات جنم لیتی ہیں۔

    ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں پہلے ہی والدہ کے نام کو دستاویزات میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے شہریوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی سہولت میسر آتی ہے۔

    پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں؟

    اس نئے نظام کے بعد عوام کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ جن کے پاس پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹس ہیں، کیا ان کو نئے پاسپورٹ بنوانے ہوں گے؟ اس حوالے سے تاحال حتمی پالیسی جاری نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ پاسپورٹس اپنی معیاد تک کارآمد رہیں گے، اور نئی تبدیلی کا اطلاق آئندہ جاری ہونے والے پاسپورٹس پر ہوگا۔

    یہ تبدیلی پاکستانی خواتین، خصوصاً سنگل ماؤں، کے حقوق کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

    سماجی حلقوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرتی توازن قائم کرنے اور خواتین کو درپیش قانونی مسائل میں کمی آئے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ! اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟

  • پاکستانی پاسپورٹ درجہ بندی میں 2021 کے بعد سب سے اوپر پہنچ گیا

    پاکستانی پاسپورٹ درجہ بندی میں 2021 کے بعد سب سے اوپر پہنچ گیا

    پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آگئی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی 2021 کے بعد سب سے بلند مقام پر پہنچ گئی ہے۔

    ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا پاسپورٹ اب پہلے سے بہتر درجے پر آچکا، 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا، تاہم اب گرین پاسپورٹ کو درجہ بندی میں ٹاپ 100 پاسپورٹس کے اندر رکھا گیا ہے۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان کو پہلے سے زیادہ ممالک ویزا فری اور ویزا آن ارائیول کی سہولت دے رہے ہیں۔

    خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ درجہ بندی میں بہتری بین الاقوامی اعتماد کا ثبوت ہے، درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ثبوت ہے، رپورٹ عالمی سطح پر پاکستان کی رسائی اور ساکھ میں بہتری کا اشارہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو دنیا تک رسائی میں آسانی ہوگی، سفارتکاری میں پاکستان کے مقام کو مزید مستحکم کرنے کی سمت مؤثر قدم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistans-passport-secures-spot-in-top-100-with-32-visa-free-countries/

  • پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ! اب کتنے ممالک کا ویزہ فری  ہوگا؟

    پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ! اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟

    پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے بعد شہری دنیا بھر میں کتنے ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی ، جس میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

    پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا،جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا، یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔

    رینکنگ میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزہ فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا، جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای میں ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے

    اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی شہریوں کو قطر میں ویزا فری انٹری حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

    مسافر کا پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد ہونا چاہیے، مسافر کے پاس واپسی کا تصدیق شدہ ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔

    مسافر کے پاس ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ہونا ضروری ہے، ویزا 30 دنوں کے لیے مفت دیا جائے گا اور اس میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔

    مسافروں کو ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ فراہم کرنی چاہیے اور پاکستان سے براہ راست آنے والے مسافروں کے پاس پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔

  • پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان  رزاق اور جاوید ورک ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہے، جبکہ نادرا حکام کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

  • دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    اے ایس ایف نے آج پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے پینتالیس پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔

    محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے دبئی جا رہا تھا، جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹ برآمد کیے۔

    غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر ایران براستہ دبئی لے جا رہا تھا۔

    مسافر کو برآمد شدہ پاسپورٹس سمیت ایف آئی اے امیگریشن نے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

  • سعودی عرب: افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    سعودی عرب: افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    سعودی عرب میں افغان باشندوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، مملکت میں موجود افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کرلئے گئے ہیں۔ جب کہ پاکستانی اداروں ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی پاسپورٹ بنانیوالے گروہ کے مرکزی ملزم کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے ایک حاضر سروس ملازم اور ایک ریٹائرڈ ملازم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پاکستانی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے،افغان شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مال میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سعودی عرب میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی (یمنی شہری) مال میں لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے میں مصروف ہے، جو سعودی قانون کے منافی ہے۔

    محکمہ امن عامہ کے مطابق یمنی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گی ہے۔

  • پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب سفر کرنے والا افغان مسافر گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب سفر کرنے والا افغان مسافر گرفتار

    کراچی: پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایک افغانی مسافر کر گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق محمد شریف افغانستان کے شہری ہیں لیکن پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب جا رہے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے محمد شریف کو آف لوڈ کردیا، مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔

    بیان کے مطابق دوران تفتیش افغان شہری امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔

    افغان مسافر کے موبائل میں افغانستان کے متعدد فون نمبرز بھی ملے، جب کہ موبائل سےشناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں، جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔

    ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

  • برطانیہ اور جنوبی افریقا سفری پابندیاں، حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

    برطانیہ اور جنوبی افریقا سفری پابندیاں، حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

    کراچی: حکومت پاکستان نے برطانیہ اور جنوبی افریقا پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل سمیت اب دوہری شہریت والے مسافر بھی پاکستان آ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر میں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے، برطانیہ اور ساؤتھ افریقا سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ک جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں مقیم قلیل مدتی ویزے والے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت ہوگی، دوہری شہریت کے حامل مسافروں، نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز والے مسافر بھی پاکستان آ سکیں گے۔

    پورے جہاز میں صرف ایک مسافر پاکستان پہنچا، 370 سیٹیں خالی، ویڈیو وائرل

    ورک ویزے والے بھی پاکستان کا سفر کر سکیں گے، برطانیہ اور جنوبی افریقا کے سفارت کاروں اور ان کی فیملیز کو پاکستان سفر کی خصوصی اجازت ہوگی، سفارت کاروں کو بھی سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی ہوگا، پاکستان پہنچنے پر سفارت کاروں اور فیملیز کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، سفارت کاروں کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازم ہوگا، پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے فوری کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

  • 33 ایسے ممالک جہاں‌ جانے کے لیے پاکستانیوں‌ کو ویزے کی ضرورت نہیں

    33 ایسے ممالک جہاں‌ جانے کے لیے پاکستانیوں‌ کو ویزے کی ضرورت نہیں

    دبئی: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کے حامل شہری بغیر ویزے کے متعدد ممالک کے سفر سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں دو درجہ بہتری ہوئی ہے اور 102 نمبر پر آگیا ہے جس کے مطابق پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزے سفر کرسکیں گے۔

    پاکستانی شہری جن ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں ان میں صومالیہ، شام، عراق، افغانستان ودیگر شامل ہیں۔

    سری لنکا کا پاسپورٹ فہرست میں 95 نمبر پر ہے جبکہ بھارت کی رینکنگ 79 ہے اسی طرح بینن، موروکو، منگولیا اور ارمینیا کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کا ویزہ فہرست میں 97 نمبر پر ہے اور بنگلہ دیش کے شہری 41 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

    جاپان کا پاسپورٹ سال میں دوسری مرتبہ پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے شہری 190 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پانچ ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

    عالمی رینکنگ میں فرانس اور جرمنی کو چوتھا نمبر ملا جس کے حامل افراد 188 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اسی طرح ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، سوئیڈن کے پاسپورٹس نے چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ اسپین کے پاسپورٹ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

    خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد یہ 21 ویں سے نیچے آکر 22ویں پر پہنچا، جبکہ سعودی پاسپورٹ اپنی 70ویں پوزیشن برقرار رکھ سکا اسی طرح ایران کے پاسپورٹ نے دو درجہ ترقی کر کے 96ویں پوزیشن حاصل کی۔

    ہینلے کی رپورٹ کے مطابق عراق ، افغانستان فہرست میں سب سے آخری 104ویں نمبر پر رہے جبکہ شام ، عراق اور صومالیہ کے پاسپورٹ 103 ویں نمبر پر رہے۔

  • پاکستانی پاسپورٹ 199 ممالک کی فہرست میں 196 نمبرپر

    پاکستانی پاسپورٹ 199 ممالک کی فہرست میں 196 نمبرپر

    کراچی : پاکستانی پاسپورٹ دنیا کی بُری دستاویز بن گیا، دنیا کے199 ممالک کی فہرست میں 196 نمبر آگیا۔ سویڈن پہلے نمبر پر بیلجیئم دوسرے اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پرجبکہ بھارت 160ویں اور افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک امریکی کمپنی کے سروے میں پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ برے ممالک کے پاسپورٹ میں شمار کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کا درجہ 196 نمبر پر رکھا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نومیڈ کیپیٹلسٹ نامی فرم دنیا بھر کے ممالک کو پانچ چیزوں کی وجہ سے درجہ دیتی ہے جن میں ویزہ، فری ٹریول، ٹیکسوں کا نظام، ان کی بین الاقوامی ساکھ، دہری شہریت اور وہاں کی شہری آزادی شامل ہیں۔

    اس میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت کو 50 فیصد رینکنگ دی گئی ہے، جبکہ ٹیکسیشن کو 20 فیصد، ساکھ کو 10 فیصد، دہری شہریت کو 10 فیصد اور مجموعی ساکھ کو بھی 10 فیصد رینکنگ دی گئی ہے، ہر ملک کی ویلیو اس کے انفرادی اسکور کو دیکھ کر لگائی جاتی ہے۔

    نومیڈ پاسپورٹ انڈیکس 2017 کے مطابق 199 ممالک کی فہرست میں سویڈن پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ بیلجیئم دوسرے اور اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

    برطانیہ کا اس فہرست میں 16 واں نمبر، امریکہ کا 35 واں، انڈیا کا 160 واں جبکہ آخری نمبر پر افغانستان ہے۔ آخری پانچ ممالک میں بالاترتیب لیبیا (195)پاکستان (196)، اریٹریا (197)، عراق (198) اور افغانستان (199) شامل ہیں۔