Tag: پاکستانی پہلوان

  • پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    دوحہ: پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا، انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ کی 90 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    انعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو 2-5 سے شکست دے۔ جیت کے بعد پاکستانی پہلوان نے قومی پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور سجدہ کیا۔

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے آذربائیجان، پرتگال، جارجیا اور ترکی کے پہلوانوں کو گروپ باؤٹس میں شکست دی۔

    انعام بٹ دوحہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین نے انعام بٹ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    یاد رہے کہ رواں سال 12 مئی کو پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیتا تھا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی تھی۔

  • سہہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ : پاکستانی پہلوانوں نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی جیت لی

    سہہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ : پاکستانی پہلوانوں نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی جیت لی

    لاہور : انٹرنیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں  پاکستان گرینز نے بھارتی سورماؤں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایرانی ٹیم کو دھول چٹائی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشل کبڈی مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ تیسری پوزیشن میں پاکستان کے پہلوانوں نے اپنے نام کی۔

    لاہور میں کھیلے جانے والے تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی مقابلے کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں پاکستان گرینز اور بھارتی ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    پہلوانوں کے داؤ پیچ، پھرتی اور زور آزمائی نے شائقین کا بھی خوب لہو گرمایا، انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرے میں پاکستان گرینز نے بھارتی پنجاب کی ٹیم کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے مقابلے میں پاکستان وائٹس نے ایران کو شکست دی۔

    پاکستان گرین نے بھارتی پہلوانوں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی اپنے نام کی، بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل نے فاتح پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔