Tag: پاکستانی چاول

  • پاکستانی چاول کی زبردست مانگ، رواں سال ایکسپورٹ 5 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان

    پاکستانی چاول کی زبردست مانگ، رواں سال ایکسپورٹ 5 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان

    اسلام آباد : چیئرمین رائس ایکسپورٹرز چیلا رام کا کہنا ہے کہ بھارتی چاول پرپابندی کی وجہ سے پاکستانی چاول کی زبردست مانگ ہے، رواں سال چاولوں کی ایکسپورٹ5 ملین ٹن تک پہنچنے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز چیلا رام کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ رواں سال چاول کی ایکسپورٹ پہلی بار 3ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی، گزشتہ سال پاکستان نے4 ملین ٹن چاول ایکسپورٹ کیے تھے۔

    چیلا رام کا کہنا تھا کہ رواں سال چاولوں کی ایکسپورٹ5 ملین ٹن تک پہنچنے کاامکان ہے، بھارتی چاول پرپابندی کی وجہ سے پاکستانی چاول کی زبردست مانگ ہے۔

    چیئرمین رائس ایکسپورٹرز نے بتایا کہ میکسیکو نےکئی سال بعد پاکستانی چاول کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے ، روس کی جانب سے بھی پاکستانی چاول امپورٹ کھل گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چاول بھارتی چاول کے مقابلے میں مہنگا فروخت ہورہا ہے، انڈونیشیا نے بھی 90 ہزار ٹن چاول خریدا ہےاور مزید 2 لاکھ کی ڈیمانڈ ہے، اس سال پاکستان میں چاول کی بمپر فصل ہوئی ہے۔

  • بھارت میں چاول کی برآمد پر پابندی، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ

    بھارت میں چاول کی برآمد پر پابندی، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ

    اسلام آباد: بھارت میں چاول کی برآمد پر پابندی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا۔

    چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلارام نے کہا کہ رواں سال پاکستان 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے چاول ایکسپورٹ کرے گا، باسمتی چاول کے نرخ میں100 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا۔

    چیلارام کا کہنا تھا کہ بھارتی چاول پر پابندی سے پہلے پاکستانی نان باسمتی کے نرخ 450 ڈالر تھے ، اب پاکستانی چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 500 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستانی نان باسمتی چاول کی اچھی کوالٹی کی وجہ سے قیمت 600 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

    رواں سال روس بھی 5 پاکستان سے چاول کی خریداری کرے گا، روس کی 27 کمپنیاں پاکستان سے نان باسمتی چاول کی خریداری کریں گی جبکہ میکسیکو سے بھی پاکستانی چاول کی خریداری کیلئےبات چیت جاری ہے۔

  • چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ

    چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ

    رائس ایکسپورٹرز کے سابق چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ روا ں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاوید غوری کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے اور بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمت میں ا ضافے کا پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک یورپی ممالک کو 55ملین ڈالر مالیت کا تقریبا 52 ہزار ٹن براون رائس برآمد کیا جاچکا ہے ۔ بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمتوں میں اضافے کے باعث یورپی ممالک کو براون چاول کی برآمد میں اضافہ کر سکتاہے۔ جاویدعلی غوری نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک819 ملین ڈالر مالیت کا 15 لاکھ 97ہزار ٹن باسمتی اورنان باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔

    جاوید غوری کا کہنا تھا کہ 296 ملین ڈالر مالیت کا 2لاکھ 74 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔ اس طرح رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 63ملین ڈالر مالیت 34 ہزار ٹن اضافی باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔اور 522ملین ڈالر مالیت کا 13 لاکھ ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا ۔

    یورپی ممالک میں موجود براون رائس کی سالانہ طلب تین لاکھ پچاس ہزارٹن ہے اور یورپی ممالک کی جانب سے براون رائس کی درآمدات پرڈیوٹی عائد نہ ہونے کے باعث دولاکھ ٹن براون رائس برآمد کیا جاسکتا ہے۔