Tag: پاکستانی ڈرائیور

  • سعودی عرب: پاکستانی ڈرائیور کو سخت سزا سنادی گئی

    سعودی عرب: پاکستانی ڈرائیور کو سخت سزا سنادی گئی

    سعودی عرب کی عدالت نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو خاتون کا موبائل فون چھیننے، اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس سے سودے بازی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید کی سزا سنادی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کا نام امتیاز بتایا جارہا ہے، جو ہر سفر کے 60 ریال کے یومیہ کرایہ کے بدلے خاتون کو سواری فراہم کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے خاتون کا پیچھا کیا اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی، خاتون گاڑی سے نکل گئی لیکن اپنا موبائل فون بھول گئی، اور پھر ڈرائیور کو اپنے دوسرے نمبر سے فون کرکے اپنا موبائل فون مانگا۔

    ڈرائیور کی جانب سے مذکورہ خاتون کو بلیک میل کیا گیا اور اس سے فون کے بدلے غیر اخلاقی فرمائش کی گئی، جبکہ امتیاز نے جنسی مفہوم کے ساتھ واٹس ایپ میسج کے ذریعے خاتون کو بلیک میل بھی کیا۔

    سعودی پولیس کی جانب سے پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے خاتون کا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ عدالت نے ڈرائیور کو ہراساں کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 4 سال قید کی سزا سنادی۔

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

    ملزم کی جانب سے مدعی کا موبائل فون لینے کی تردید کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسے گاڑی میں بھول گئی تھی اور وہ اسے موبائل فون پہنچانے کے لیے فون کررہا تھا۔ جبکہ جنسی پیغامات غلطی سے بھیجے گئے تھے۔

  • سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور پر سنگین الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور پر سنگین الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس پر کفیل کی بیٹی کو چھری سے حملہ کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنے ہی کفیل کی بیٹی پر چھری سے حملہ کیا جس کے ردعمل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے علاقے الشرائع میں پیش آیا، ملزم نے کفیل کی بیٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈرائیور نے خاتون پر حملہ کردیا جس کے باعث وہ لہولہان ہوگئی بعد ازاں سعودی خاتون کو مقامی کلینک میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا عظیم کارنامہ

    ’ملزم کفیل کی بیٹی کو گھر چھوڑنے لے جارہا تھا کہ اچانک اس کی نیت بدل گئی اور اس نے خاتون نے بدتمیزی سمیت ہراساں کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈرائیور نے سعودی خاتون پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا‘۔

    پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ملزم نے گاڑی کفیل کے گھر کے آگے کھڑی کرکے فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں تھا۔

  • سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا عظیم کارنامہ

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا عظیم کارنامہ

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس پر ملکی انتظامیہ داد دیے بغیر نہ رہ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے سعودی خاندان کو جانی نقصان سے بچالیا، اس عظیم کارنامے پر ملکی انتظامیہ بھی پاکستانی کی معترف ہوگئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی خاندان مکہ کی سبت الجارۃ نامی شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، پاس سے گزرتے ٹینکر ڈرائیور نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایکشن لیا۔

    شہری دفاع سے متعلق انتظامیہ کے جائے وقوعہ پر پہنچے سے پہلے ہی پاکستانی ڈرائیور نے آگ پر قابو پالیا۔

    ٹینکر ڈرائیور نے پہلے گاڑی سے بچوں کو نکالا بعد ازاں اپنے ٹینکر میں موجود پانی سے بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کردیا۔ سول ڈیفنس ٹیم جائے وقوعہ پر منظر دیکھ کر حیران رہ گئی اور اس کارخیر پر پاکستانی کو شکریہ ادا کیا۔

    سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ناصرف میری اور بچوں کی جان بچائی بلکہ میری گاڑی کو بھی بڑی تباہی سے بچالیا، اگر یہ شخص فوری کارروائی نہ کرتا تو شہری دفاعی انتظامیہ کے پہنچے سے پہلے ہی گاڑی جل کر خاکستر ہوجاتی۔

  • دمام: شہزادہ سعود نے پاکستانی ڈرائیور کو انعامات سے نواز دیا

    دمام: شہزادہ سعود نے پاکستانی ڈرائیور کو انعامات سے نواز دیا

    ریاض: دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے پاکستانی ڈرائیور کو دو افراد کی جان بچانے پر تحائف سے نواز دیا اور سرکاری خرچ پر حج کرانے کا وعدہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے پاکستانی ڈرائیور محمد منصور کو دو افراد کی جانوں کو بچانے پر تحائف سے نوازا اور سرکاری خرچے پر حج کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف پاکستانی ڈرائیور محمد منصور کو اپنے دفتر بلوایا اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے پر شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کے لیے نقد تحائف کے علاوہ رواں سال سرکاری خرچ پر حج کرانے کا بھی اعلان کیا۔

    اسی سے متعلق : دبئی: پاکستانی ڈرائیور نے 1لاکھ 80 ہزار درہم اصل مالک تک پہنچادیے

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور محمد منصور نے بہادری اور انسانیت کو بچانے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے آگ میں لپٹی کار میں سے دو افراد کو زندہ نکالا اور قریبی اسپتال پہنچا کر ابتدائی طبی امداد بھی دلوائی جس کے باعث دونوں مسافر کی جان بچ گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں پاکستانی ڈرائیور کی دیانت داری، 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

    پاکستانی ڈرائیور محمد منصور نے گورنر دمام سعود بن نائف کی جانب سے پذیرائی اور نقد تحائف سمیت حج پر بھیجنے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔