Tag: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری

  • پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ہم سے بہتر ہے، معروف بھارتی اداکار کا اعتراف

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ہم سے بہتر ہے، معروف بھارتی اداکار کا اعتراف

    بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار کنول جیت سنگھ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کے ہے۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکاراؤں کو پاکستان ڈراموں اور کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے حال ہی میں بھارتی فنکار کنول جیت سنگھ نے بھی پاکستان ڈرامہ انڈستری کی تعریف کی ہے۔

    اداکار کنول جیت سنگھ نے ایک بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں کس طرح بھارت میں پاکستانی ڈرامے دن بہ دن مقبول ہو رہے ہیں۔

    کنول جیت سنگھ نے پاکستانی ڈراموں میں ادا کیے جانے والے کرداروں اور کہانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بے حد مضبوط اور سبق آموز ہوتی ہیں، وہاں کی کہانیاں بہت غضب ناک لکھی جاتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hindirush (@hindirush)

    کنول جیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سنیما ہم سے کم ہے لیکن ان کا (ٹیلی ویژن) ڈرامہ انڈسٹری ہم سے کئی زیادہ بہتر ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کیا تھا، بھارت سے مجھے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی تھی اس لیے اس کی عکس بندی بینکاک میں کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ کنول جیت سنگھ نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل میں نواب کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں ہمایوں سیعد، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد بٹ، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی اور سہیل احمد جیسی بڑی کاسٹ شامل تھی۔

  • ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل مورننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

    ندا یاسر نے عبایا پہنے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعاؤں میں یاد رکھیے گا، حج کے لیے جا رہی ہوں، کہا سنا معاف ‘۔

    میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنا مارننگ شو بھی عبائے میں کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آج رات کی فلائٹ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔

  • کلاسک ڈراما ’’ان کہی‘‘ کی ایک قسط کا شہناز شیخ کو کتنا معاوضہ ملتا تھا؟

    کلاسک ڈراما ’’ان کہی‘‘ کی ایک قسط کا شہناز شیخ کو کتنا معاوضہ ملتا تھا؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر، تاریخی ڈراموں ’ان کہی‘ اور ’تنہائیاں‘ کی معروف اداکارہ شہناز شیخ ان ڈراموں میں ملنے والے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیا ہے، جہاں انہوں نے ٹی وی اسکرین پر واپسی سے متعلق بات کی اور اپنے نامور ڈراموں میں فی قسط ملنے والے معاوضے کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ شہناز شیخ کا بتانا ہے کہ ڈرامی ’ان کہی‘ کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے مجھے 800 روپے بطور معاوضہ ملتا تھا، جبکہ کپڑے، آنا جانا، کھانا پینا اور اپنے باقی اخراجات ہمیں خود اٹھانے ہوتے تھے۔

    شہناز شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ان کہی‘ کے تین سال بعد جب میں نے ’تنہائیاں‘ میں کام کیا تو اُس دوران مجھے فی قسط 1000 روپے ملنے لگے اور یہ معاوضہ اے کلاس اداکاروں کے لیے مختص تھا۔

    ٹی وی پر ’اَن کہی وِد دی شہناز شیخ‘ کے ذریعے واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں خود تو نہیں چاہ رہی تھی مگر مجھے معروف ٹی وی میزبان عاصم ٹوانا نے مجبور کیا کہ میں اس شو کے ذریعے ٹی و پر واپس آجاؤں۔

  • صرحا اصغر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    صرحا اصغر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر اور عمر لالا کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صرحا اصغر اور اُن کے شوہر عمر لالا نے اپنی پہلی اولاد بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔

    صرحا اصغر نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، ہمارا چھوٹا سا بیٹا ہمارے ہاتھوں میں آ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پوسٹ میں صرحا اصغر اور اُن کے شوہر نے اپنی پہلی اولاد کی جنس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

  • پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ساجد حسن نے کراچی میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔

    انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ناقدین میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کریں گے اور ممکن ہے مجھے لغویات بھی بکی جائیں۔

    پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی اور سینیٹر شیری رحمان نے ساجد حسن کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ ساجد حسن نے پاکستانی ڈرامے خلیج سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں آپ نے حسین معین کے مشہور ڈرامے دھوپ کنارے میں مزاحیہ کردار بھی ادا کیا، اس کے علاوہ ساجد حسن نے ایک ڈرامہ بھی لکھا۔

    پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اداکار نے 2004 میں فلم سلاخیں میں ڈبیو کیے بعد ازاں آپ نے پہلا پہلا پیار فلم میں بھی کام کیا، پاکستانی اداکار نے ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی کے ساتھ بھی ایک فلم میں کام کیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبو ط کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔