Tag: پاکستانی ڈی پورٹ

  • ترکی نے غیر قانونی مقیم مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

    ترکی نے غیر قانونی مقیم مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

    اسلام آباد: ترکی سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ترک حکام نے مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی نے غیر قانونی مقیم 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، بے دخل افراد پرواز ٹی کے 711 سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ایف آئی اے نے ان کو انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا۔

    گزشتہ روز بھی ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس سے قبل 23 نومبر کو 42 پاکستانیوں کو ترک حکام نے پکڑ کر ملک بدر کر دیا تھا جو وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

    بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ترکی گئے تھے، پکڑ میں آنے کے بعد انھیں اسلام آباد پہنچا کر انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم مزید 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ترک حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اس سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا تھا۔

    رواں ماہ سعودی عرب میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہم وطنوں کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ انھیں وطن واپس لایا جا سکے۔

  • ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم مزید 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم مزید 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    کراچی: ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم مزید 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی سے مزید چالیس پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، ذرایع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعےاسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

    ذرایع کے مطابق ایف آئی اے نے ڈی پورٹ 40 افراد کو پاکستان پہنچنے پر انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو ترک حکام نے پکڑ کر ملک بدر کر دیا تھا، پاکستانیوں کو ترک ایئر لائن ٹی کے 710 سے اسلام آباد پہنچایا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ترکی گئے تھے، پکڑ میں آنے کے بعد انھیں اسلام آباد پہنچا کر انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے ہوشیار !

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ترک حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اس سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا تھا۔

    رواں ماہ سعودی عرب میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہم وطنوں کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ انھیں وطن واپس لایا جا سکے۔

  • تین برس میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ

    تین برس میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ

    اسلام آباد :  تین سال کے دوران مخلتف ممالک سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو مخلتف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کردیا گیا، ان ممالک میں سعودی عرب، ایران اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے زیادہ تر افراد مزدور ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

    pakistani-post-1

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2012 سے سال 2015 کے تین سال کے مختصر عرصے کے دوران تقربیاً ڈھائی لاکھ پاکستانی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے نکالے جانے کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے علاوہ جن ممالک سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ان میں عمان، یونان، برطانیہ اور ملائشیا بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پردولاکھ 24 ہزار870 پاکستانی ملک بدر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔

    pakistani-post-2

    خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے نکالے جانے والوں میں اکثریت روز گار کے متلاشی مزدوروں، نیم ہنر مندوں اور چھوٹے تاجروں کی ہے جبکہ ایران سے واپس بھیجے گئے افراد میں وہ لوگ شامل تھے جو غیر قانونی طورپریونان اور اس سے آگے یورپ جانے کے لیے پاکستان سے نکلے تھے۔

    saudi

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ پاکستانی سال 2014 میں پاکستان واپس بھیجے گئے تھے جب 77000 پاکستانی واپس آئے تھے۔ خلیج تعاون کونسل میں شامل ملکوں سے زیادہ تر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستانیوں کو نکالا گیا تھا اور وہ واپس وطن آئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سائبر قانون کی خلاف ورزی سے بچیں


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے برسوں میں اس رجحان میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس کی وجہ سے انسانوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک میں جانے والوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔

    pakistani-post-3

    اقوام متحدہ کے جرائم اور منشیات کی روک تھام کے ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے والوں میں اکثریت کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ، منڈی بہاء الدین، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے ہوتا ہے۔

    saudi-post-5

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال 2007 سے جون سال 2015 تک 5 لاکھ پاکستانیوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔ غیر قانونی یا سفری دستاویزات میں مسائل کے باعث سال 2005 سے سال 2015 کے دس برس میں 9 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو پکڑ کر مختلف ملکوں سے واپس بھیجا گیا۔

    saudi-arab