Tag: پاکستانی کمپنی

  • کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی  پورٹ پر ضبط کیے جانے  پاکستانی کمپنی کا ہرجانے کا دعویٰ

    کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے پاکستانی کمپنی کا ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے پاکستانی کمپنی نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا، جس میں استدعا کی 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی کمپنی نے کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے کے واقعے پر شپنگ اورفریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    وکیل نے بتایا کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی سے ممبئی پورٹ پرضبط ہوا اور بھارتی حکام نے ایٹمی اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام لگا کر کنسائنمنٹ ضبط کیا۔

    وکیل مدعی عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنی نے بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے کنسائنمنٹ ضبط کروایا، درآمدکی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے۔

    ،عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ نےبھی وضاحت جاری کی کہ کنسائنمنٹ کمرشل استعمال کیلئےہے، شپنگ کمپنی اور فریٹ کمپنی نےمدعی کی شہریت کو عالمی سطح پرنقصان پہنچایا۔

    وکیل نے استدعا کی فریقین کو 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے  اچھی  خبر ! بڑی ڈیل طے پاگئی

    پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر ! بڑی ڈیل طے پاگئی

    کراچی : دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی، مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کےساتھ شراکت داری کامعاہدہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحری شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی۔

    مرسک شپنگ لائن نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا پارٹنر مقرر کردیا، شپنگ لائن نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے

    سیکیور لاجسٹک اور شپنگ لائن کمپنی کے مابین بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے، سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مرسک کو خدمت فراہم کرے گی۔

    پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، جس میں کہا ہے کہ شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے۔

    ذرائع بحری امور نے کہا کہ وفاقی کابینہ دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے لاکھوں ڈالر کا آرڈر مل گیا

    پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے لاکھوں ڈالر کا آرڈر مل گیا

    کراچی: پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا، کمپنی کو دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کا آرڈر ملا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

    پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا ، پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا   گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔

    دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے خط لکھ کر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلئے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کمپنی سے دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کا آرڈر ملا۔