Tag: پاکستانی کمیونٹی

  • برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج

    برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج

    برسلز میں پاکستانی کمیونٹی نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کےلیے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔

    یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔

    مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد” جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    انھوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انھیں خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

    اس مظاہرے کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس اور دیگر اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھرپور انداز میں پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔
    مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

  • برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نسل پرستی پرمبنی بیانات، پاکستان کا اظہار تشویش

    برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نسل پرستی پرمبنی بیانات، پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستانی کمیونٹی کیخلاف برطانیہ میں نسل پرستی پرمبنی بیانات کے رجحان ہر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستانی دفترخارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرمجوشی، خیرسگالی، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، دہائیوں سے پروان چڑھنے والے تعلق کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک برطانیہ کثیرالجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم جیسے شعبوں پر مشتمل ہیں، تعلقات سلامتی، انسداد دہشتگردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی رابطوں جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ 17لاکھ نفوس پرمشتمل برطانوی پاکستانی کمیونٹی سب سے مضبوط رشتہ فراہم کرتی ہے، برطانیہ میں بڑھتے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبک بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

    چند افراد کے بیان کو 17لاکھ برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بےشمار مسلم فوجیوں نے برٹش انڈین آرمی میں خدمات انجام دیں، مسلمان سپاہیوں نے عالمی جنگوں میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کیں، برطانوی پاکستانی برطانیہ کےصحت،ریٹیل اورخدمات کےشعبوں میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

    بہت سے برطانوی پاکستانی اعلیٰ عوامی عہدوں پر فائز ہیں، ہزاروں پاکستانی رکن پارلیمنٹ، میئرز، کونسلرز اور مقامی پولیس کے طور پر اپنی کمیونٹیز کی خدمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی پاکستانی کھیلوں اور فنون میں نمایاں ہیں، پاکستانی نژاد کمیونٹی کے پکوان اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مالا مال کرتے ہیں، ایسی بڑی کمیونٹی کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

  • پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، رکن کانگریس

    پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، رکن کانگریس

    امریکا کے رکن کانگریس ایریک سوالویل نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سوالویل کے اعزاز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے استقبالیہ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کمیونٹی متحرک ہو گئی ہے، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایریک سوالویل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

    اس موقع پر رکن کانگریس سوالویل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    رکن کانگریس نے ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر، تنویر احمد اور طاہر بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، ان کے مطابق پاکستان کا دورہ طے ہے جلد وفد کے ہمراہ جاؤں گا۔

    واضح رہے کہ ایریک سوالویل کانگریس کی جوڈیشری کے ساتھ ساتھ کئی اہم کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

  • پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین خلاف ورزیوں سےشرکا کو آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نےٹھوس شواہد پرمبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے، ڈوزئیرمیں بھارتی فوج کےجنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر”مباحثے”خوش آئند ہے، مباحثےنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کودنیاکےسامنے بےنقاب کردیا۔

    انھوں نے روز دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھےگا، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

  • وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

    وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔زلفی بخاری نے”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس”منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بنیادی معلومات،دستاویزآن لائن فراہم کرنا ہوں گی

    اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کاجدیدڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائےگا۔فنڈز ٹرانسفر،بل پیمنٹ،ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز دستیاب ہوں گی۔

    منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے،بینکوں کی جانب سےفکس ڈیپازٹ پروڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا، رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکےگی۔

    اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔

    اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیاگیا،اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

  • پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    فرانس میں پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی،اورملک و قوم کی سلامتی کیلئے لہو کا آخری قطرہ تک بہا نے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پیرس میں پاکستانی کمیونٹی نےبھارتی در اندازی اور کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور مودی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

    مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اور ملکی دفاع کیلئے لہوں کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کیخلاف اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، سائٹ اور صدر میں ریلیاں نکالیں۔

  • امریکا کے ساتھ باہمی احترام  پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی امریکی دعوت پر آج صبح واشنگٹن پہنچے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی خواہش ہے کہ امریکا میں پاکستانیوں سے زیادہ رابطہ رکھا جائے۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے تعمیری کردار کے معترف ہیں، بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ’بہ طورِ وزیرِ خارجہ میں نے پہلا دورہ افغانستان کا کیا ہے، پاکستان کا امن اور خوش حالی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔‘

    بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انھوں نے تقریب میں کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھارت ایک قدم بڑھائےگا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے


    شاہ محمود قریشی نے کہا ’ہم بلا امتیاز احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔‘ ملک کی معاشی صورتِ حال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے میں بہتری کے لیے نیا مالیاتی ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ کل پاکستانی سفارت خانے میں بھی خطاب کریں گے، جب کہ 26 ستمبر کو سارک وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، 29 ستمبر کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی خطاب کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی دورے کے شیڈول کے مطابق واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔ وزیرِ خارجہ اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    جدہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کریں گے۔

    عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئےخصوصی ڈیسک بنائیں گے، کرپشن اورگڈگورننس نہ ہونےکےباعث ادارےتباہ ہوگئے، تباہ اداروں کی اصلاح ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیااورقبضہ گروپ کےخلاف ایکشن لیاجارہاہے، صرف قبضہ گروپ سے300ارب کی زمینیں واپس لی ہییں، قوموں کی ترقی اداروں کےاستحکام سے وابستہ ہے۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتے، خیبرپختونخو اور ہزارہ میں بڑی یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم اوورسیز منسٹری کو قابل عمل بنارہے ہیں، ہماری حکومت کی گڈ گورننس پرتوجہ ہے، سیاحت کے شعبے کو متحرک کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پرگورنرشہزادہ فیصل بن لمنان نے استقبال کیا تھا، وفاقی وزراٗ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، مشیر عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی ، وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسولﷺکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے، عمران خان ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہوئے۔

    بعد ازاں وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

  • بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی جاری ہے، بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران اوڑی سیکٹر میں فائرنگ کرکے نو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چوہتر روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی ، تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کا ایل او سی کے قریب انکاؤنٹر کر کے در انداز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    اوڑی سیکٹر میں حملے کے ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھارتی فورسز نے ایک اور ڈرامہ رچا لیا، قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ بھارتی میڈیا ان کشمیری نوجوانوں کو درانداز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔


    مقبوضہ کشمیرمیں 74 ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری


    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید کیے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو ایل او سی کے قریب لا کر انکاؤنٹر کر دیا گیا۔

  • کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    نیویارک : وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں پاکستانی برادری سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کے روز امریکہ پہنچنے کے بعد نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نواز شریف بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ’بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو جلد حل کرنے اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے پالیسی بیان دیں گے۔‘

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ چوتھا خطاب ہوگا۔

    نواز شریف امریکہ کے دورے کے دوران برطانیہ، ترکی، ایران، سعودی عرب، جاپان اور نیوزی لینڈ کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    گذشتہ روز انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے ایک اڈے پر علی الصبح حملےمیں میں کم از کم 17 فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ ’انڈیا کسی قسم کی تفتیش کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام لگا رہا ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔‘

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ بغیر کسی تفتیش کے پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔