Tag: پاکستانی کوہ پیما

  • پاکستانی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق

    پاکستانی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق

    اسکردو : پاکستانی کوہ پیما محمد حسن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کےٹوپرمہم جوئی کےدوران کوہ پیما جاں بحق ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ مقامی کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بلتستان کےضلع شگرسےتعلق رکھنے والا کوہ پیما کے ٹوسر کرنے میں مصروف تھے، حادثہ مہم جوئی کےآخری مراحل میں بوٹل نیک کے قریب پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق بوٹل نیک سے لاش کو واپس لانا ممکن نہ تھا، اس لئے کےٹو پر ہی برف میں دفنا دیا گیا۔

  • پہلی بار پاکستانی خواتین نے K2 سر کر لیا

    پہلی بار پاکستانی خواتین نے K2 سر کر لیا

    اسکردو: پاکستانی خواتین نے تاریخ میں پہلی بار K2 کی چوٹی سر کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی دوسری اونچی چوٹی سر کر لی، اور یوں کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    ثمینہ بیگ نے 8 ہزار 611 میٹر اونچی چوٹی سر کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے، کیوں کہ ان سے قبل کسی پاکستانی خاتون نے یہ چوٹی سر نہیں کی تھی۔

    ثمینہ بیگ نے 31 سال کی عمر میں آج صبح پونے 8 بجے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا، 7 رکنی پاکستانی مہم جو ٹیم میں ثمینہ واحد خاتون کوہ پیما تھیں۔

    نائلہ کیانی، جو کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں

     

    ایک ہی دن K2 سے ایک اور بڑی خبر یہ آئی کہ دوسری پاکستانی خاتون نائلہ کیانی نے بھی یہ چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا ہے، انھوں نے سرباز خان اور سہیل سخی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کی۔

    یاد رہے کہ 2013 میں ثمینہ بیگ نے 21 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی مسلم خاتون بنی تھیں۔ 2018 میں انھیں اقوام متحدہ نے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان کے لیے خیر سگالی سفیر منتخب کیا تھا۔

  • نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما نے6050میٹر بلند کوزہ سر چوٹی کر لی

    نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما نے6050میٹر بلند کوزہ سر چوٹی کر لی

    ایبٹ آباد : نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما سلینہ خواجہ نے پاکستان کیلئے ایک اور کارنامہ کردکھایا اور 6050 میٹر بلند ’منگلی سر ‘چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں ہوتی، باہمت اور پاکستان کا فخر ننھی سلینہ سلینہ نے کم عمری میں ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

    ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی نو سالہ سیلینہ خواجہ دنیا کی تیسری 6050 میٹر بلند ترین چوٹی منگلی کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل سلینہ خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزہ سر چوٹی بھی سر سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد کی نو سالہ سلینہ کوہ پیما بن گئی،عالمی ریکارڈ قائم کردیا


    سیلینہ خواجہ نے بلند وبالاچوٹیاں اپنے والد کی مدد سے سر کی ہیں اس ننھی پری کے حوصلے بھی پہاڑوں کی طرح بلند ہیں۔

    کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے سلینہ کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے کو خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب بنا کر دے دیا۔

    اس کم عمر کوہ پیما کی اگلی منزل دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے  بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    نیپال : پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پہلی بار موسم سرما میں بغیر اکسیجن کے ماؤنٹ پاموری سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

    ماؤنٹ پاموری کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مہم میں اسپین کا کوہ پیما ساتھ ہوگا، غیرملکی جھنڈا لہراتے تھے تو خواہش اٹھتی تھی پاکستان کا جھنڈا لہراؤں ۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ کا دنیا کی بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کرنے کا اعلان


    اگر محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو موسم سرما میں یہ چوٹی سرکرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک ، جی ون ، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما گذشتہ سال دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔