Tag: پاکستانی کھانے

  • ’سری پائے‘ دنیا کے 50 بہترین دیسی کھانوں کی فہرست میں شامل

    ’سری پائے‘ دنیا کے 50 بہترین دیسی کھانوں کی فہرست میں شامل

    ٹیسٹ اٹلس نے دنیا کے بہترین پکوانوں کی فہرست جاری کی ہے۔

    دیسی کھانا دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور سال 2024 کی جاری ہونی والی کھانوں کی لسٹ میں پاکستان اور بھارت کے مقامی لوگوں کی طرف سے پسند کیے جانے والے دیسی کھانے بھی شامل ہیں۔

    دنیا کے 50 بہترین دیسی کھانوں کی فہرست میں پاکستان کے صوبے پنچاب میں ناشتے میں کھائے جانے والی مشہور ڈش ’سری پائے‘ بھی شامل ہے۔

    فہرست میں پاکستانی کھانے سری پائے کو اپنے خاص ذائقے کی وجہ سے بہترین پکوانوں میں شمار کیا گیا ہے اسکے علاوہ قیمہ، جنگیری ملائی گریوی، قورمہ، دال تڑکا بھی شامل ہے جسے بھارت سے منسلک کیا گیا ہے لیکن یہ پاکستان میں مقامی لوگوں میں بھی بہت مقبول ہے۔

  • فروٹ سلاد اور جوس تیار کرنے کی انوکھی تراکیب!

    فروٹ سلاد اور جوس تیار کرنے کی انوکھی تراکیب!

    مجھے بڑا غصہ آتا تھا جب لوگوں کو یہ کہتے سنتی تھی کہ پڑھی لکھی لڑکیاں گھر کا کام کاج نہیں کرسکتیں۔ چناں چہ میں نے آزمودہ ترکیبیں لکھی ہیں جو ملک کے مشہور زنانہ رسالوں میں چھپیں گی۔ نمونے کے طور پر چند ترکیبیں نقل کرتی ہوں۔

    لذیذ آرنج اسکواش تیار کرنا
    آرنج اسکواش کی بوتل لو۔ یہ دیکھ لو کہ بوتل آرنج اسکواش ہی کی ہے کسی اور چیز کی تو نہیں، ورنہ نتائج خاطر خواہ برآمد نہ ہوں گے۔ دوسری ضروری بات یہ ہے کہ مہمانوں اور گلاسوں کی تعداد ایک ہونی چاہیے۔ گلاسوں کو پہلے صابن سے دھلوا لینا اشد ضروری ہے۔ بعد ازیں اسکواش کو بڑی حفاظت سے گلاس میں انڈیلو اور پانی کی موزوں مقدار کا اضافہ کرو۔ مرکب کو چمچے سے تقریباً نصف منٹ ہلائیں۔ نہایت روح افزا آرنج اسکواش تیار ہو گا۔ موسم کے مطابق برف بھی استعمال کیا جا سکتا ہے (لیکن برف کو صابن سے دھلوا لینا نہایت ضروری ہے)

    مزیدار فروٹ سلاد
    مہمانوں کے یک لخت آ جانے پر ایک ملازم کو جلدی سے بازار بھیج کر کچھ بالائی اور ایک ٹین پھلوں کا منگاؤ۔ اس کے آنے سے قبل ایک بڑی قاب کو صابن سے دھلوا لینا چاہیے۔ بعض اوقات فروٹ سلاد میں اور طرح کی خوش بُو آنے لگتی ہے۔ اب ٹین کھولنے کا اوزار لے کر ٹین کا ڈھکنا کھولنا شروع کرو اور خیال رکھو کہ انگلی نہ کٹنے پائے۔ بہتر ہو گا کہ ٹین اور اوزار نوکر کو دے دو۔ اب پھلوں کو ڈبے سے نکال کر حفاظت سے قاب میں ڈالو اور بالائی کی ہلکی ہلکی تہ جما لو۔ نہایت مزے دار اور مفرح فروٹ سلاد تیار ہے۔ نوش جان کیجیے۔

    (معروف مزاح نگار شفیق الرحمٰن کی کتاب مسکراہٹیں سے ایک نثر پارہ. پکوان کی یہ تراکیب ان کے ایک شگفتہ خط سے لی گئی ہیں جو ایک لڑکی کی جانب سے اپنی ماں کو لکھا گیا)

  • پاکستانی کھانے کھا کھا کر جرمن سفیر کا وزن بڑھ گیا، نئے کپڑے بنانے پڑ گئے

    پاکستانی کھانے کھا کھا کر جرمن سفیر کا وزن بڑھ گیا، نئے کپڑے بنانے پڑ گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے مقامی کھانے کھا کھا کر وزن میں اضافہ کر لیا، جس کے باعث وہ پریشان ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر ان دنوں پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ مقامی ڈشز کھانے کے بھی شوقین نکلے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستانی کھانوں کے آگے بے بس ہو جاتا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مارٹن کوبلر” author_job=”جرمن سفیر”][/bs-quote]

    مارٹن کوبلر کبھی بریانی کھاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی نان مٹن نوش کرتے نظر آتے ہیں۔

    جرمن سفیر کو پاکستانی کھانوں کا شوق اس طرح چرایا ہے کہ ان کے وزن میں اضافہ ہو گیا، اور انھیں اب نئے کپڑے سلوانے پڑ گئے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انھوں نے تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کپڑوں کی ایک دکان میں کھڑے ہیں اور نئے کپڑے سلوانے کے لیے ناپ دے رہے ہیں۔

    تاہم، جرمن سفیر کو وزن بڑھنے پر پریشانی کے با وجود پاکستانی کھانے کھانے کے شوق پر کوئی پشیمانی نہیں، اس لیے انھوں نے وزن کم کرنے کی بہ جائے نئے کپڑے سلوانے کو ترجیح دی۔

    مارٹن کوبلر نے ٹویٹ کرتے ہوئے دل چسپ انداز میں لکھا کہ بوجھیں کہ مجھے نئے کپڑوں کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

    یہ بھی پڑھیں:  جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    جرمن سفیر پاکستانی کھانوں کے علاوہ میٹھے میں جلیبی بھی شوق سے کھاتے ہیں، وہ مختلف تقریبات میں اکثر شوق سے مقامی ڈشز کھاتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  جرمن سفیر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، بے گھر افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا

    انھوں نے ٹویٹ میں کھانوں کا ذکر کرنے کے بعد اپنے پاکستانی میزبانوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’اس کے ذمے دار آپ لوگ ہیں۔‘

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستانی مہمان نوازی کو نہایت قابل ذکر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کھانوں کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں۔

  • پاکستانی کھانے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،منظور الحق

    پاکستانی کھانے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،منظور الحق

    ریاض :سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان منظور الحق نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے اپنے معیار اور ذائقے کی بدولت پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظور الحق نے ریاض میں پاک ہاؤس ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ہاؤس جیسے معیاری ریسٹورنٹ پر ہمیں فخر ہے.

    پاکستانی سفیرمنظور الحق کا کہناتھاکہ پاک ہاؤس ریسٹورنٹ سعودی عرب میں ہمارے پاکستانی کھانوں کی پہچان ہے.

    تقریب سے پاک ہاؤس کے سعودی پارٹنر عبداللہ منور عواد المحمدی الحربی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کھانے اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں.