Tag: پاکستانی گرفتار

  • غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب پہنچنے والا پاکستانی گرفتار

    غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب پہنچنے والا پاکستانی گرفتار

    غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے والے پاکستانی مسافر کو طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاسپورٹ حکام نے گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی مسافر نے فنگر پرنٹس کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرکے غیر قانونی طریقے سے سعودیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

    پاکستانی مسافر کے حوالے سے پاسپورٹ حکام نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے جس کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مملکت میں امیگریشن کارروائی مکمل طورپر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جعل سازی کا فنگر پرنٹ سسٹم کے ذریعے مکمل سد باب کردیا گیا۔

    ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہوتا ہے انکا ڈیٹا امیگریشن سسٹم میں موجود ہوتا ہے جیسے ہی بلیک لسٹ ہونے والا کوئی بھی شخص مملکت کا رخ کرتا ہے، سسٹم میں اس کے فنگرپرنٹ کی شناخت کرلی جاتی ہے۔

    ایران نے امریکی آئل ٹینکر کو یرغمال بنانے کی تصدیق کردی

    وہ تارکین جنہیں مملکت سے ماضی میں ڈی پورٹ کیا گیا ہوتا ہے انہیں سعودی عرب کیلیے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے جس کے بعد وہ کبھی مملکت میں داخل نہیں ہوسکتے۔

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا  پاکستانی گرفتار

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا پاکستانی گرفتار

    اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغرب بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں ناکام ہے، سویڈن میں پولیس نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رہی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

    سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔

    پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔

    سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔

    دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

  • اسرائیل میں ملازمت  کرنے والے 5 پاکستانی  گرفتار

    اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان شینگن ویزے پرجارڈن ایئر پورٹ سے اسرائیل جاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص نے بڑی کارروائی کی اور اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور،کامران صدیقی،محمدذیشان اورمحمدانورشامل ہیں، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان تل ابیب میں بطورہیلپر اور کار واشر ملازمت کرتے رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کےذریعےانٹری حاصل کی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نےاسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے اور شینگن ویزے پرجارڈن ایئرپورٹ سےاسرائیل جاتے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان وطن واپسی کیلئےدبئی کےراستےجارڈن ایئرپورٹ سےکراچی آتے تھے اور ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے۔

    ملزمان کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،3 ایجنٹ تاحال مفرور ہے ، 8 ملزمان کیخلاف 5 مقدمات درج کئے گئے۔

  • ایران کے راستے بیرون ممالک جانے والے مزید 31 پاکستانی گرفتار

    ایران کے راستے بیرون ممالک جانے والے مزید 31 پاکستانی گرفتار

    چاغی: غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے بیرون ممالک جانے والے 31 پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 31 پاکستانی گرفتار ہوگئے، ایرانی حکام نے تمام پاکستانیوں کو پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا۔

    سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران سے یونان اور یورپی ممالک جانا چاہتے تھے، ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران میں 45 پاکستانی یونان جانے کی ایک اور کوشش کے دوران گرفتار کر لیے گئے تھے۔

  • یونان جانے کی ایک اور کوشش، ایران میں 45 پاکستانی گرفتار

    یونان جانے کی ایک اور کوشش، ایران میں 45 پاکستانی گرفتار

    چاغی: ایران میں 45 پاکستانی یونان جانے کی ایک اور کوشش کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 45 پاکستانی گرفتار ہو گئے، ایرانی حکام نے گرفتار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کر دیا۔

    سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران سے یونان اور یورپی ممالک جانا چاہتے تھے، ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے۔

    سرحدی حکام کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے بیش تر افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

    واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سے پانچ کا تعلق گجرات سے ہے، انسانی اسمگلرز میں شفقت، فیصل سنیارا، آصف سنیارا، حاجی ذوالفقار، میاں عرفان، جاوید اقبال، ساجد وڑائچ، مدثر، رانا نقاش، عابد، ریاست، ندیم اسلم، طلعت کیانی کے نام شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، ایجنٹ مافیا کے خلاف صحیح معنوں میں اب تک کارروائی نہیں کی گئی، ایجنٹ مافیا کرپشن اور ملی بھگت سے بچ نکلتی ہے، دیگر ممالک میں ان کے بڑے پیمانے پر گہرے روابط ہیں۔

  • دبئی : منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری گرفتار

    دبئی : منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری گرفتار

    دبئی  : اماراتی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو 10 برس قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے 1.35 کلو ہیروئن شارجہ اسمگل کرنے کے جرم میں اسمگلر کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سے دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایئرپوريٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران پکڑا تھا، جس کے بعد پاکستانی شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ منشیات اسمگلنگ والا بیگ نہیں بلکہ اس کے ایک عزیز کا ہے کہ ج کمپیوٹر میں ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ 34 پاکستانی شہری کا بیگ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکین کیا گیا تو بیگ میں چھوٹے چھوٹے مشکوک بیگز موجود تھے۔

    کسٹم افسر نے مسافر کے بیگ سے دو لفافے برآمد ہوئے جس میں کوکین موجود تھی، تاہم مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے منشیات سے متعلق کوئی علم نہیں تھا منشیات سے بھرا بیگ میرے خلاف ایک سازش ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا میں دبئی کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستانی شہری پر کوئی جرم ابت نہیں ہوا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز عدالت نے کی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار درہم جرمانے اور 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    دبئی: منشیات فروشی کے الزام میں پاکستانی ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے کہ رواں برس اماراتی پولیس نے دبئی میں ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے پاکستانی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

    منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    خیال رہے کہ  رواں برس اپریل میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے سینئر پولیس چیف دبئی نے کہا تھا کہ  پاکستانیوں کے مقابلے میں بھارتی زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

  • سعودی عرب: 4 برس کے دوران 7662 پاکستانی گرفتار،فہرست تیار

    سعودی عرب: 4 برس کے دوران 7662 پاکستانی گرفتار،فہرست تیار

    اسلام آباد: وزارت خارجہ پاکستان نے سعودی عرب میں قید اپنے باشندوں کی رہائی کے لیے فہرستیں تیار کرلیں، 4 برس کے دوران 7ہزار 662 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا، فہرستیں جلد سعودی حکام کے حوالے کی جائیں گی۔

    arrest

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید ہزاروں پاکستانیوں کی پے در پے اپیلوں کے بعد بالآخر حکومت پاکستان ان کی مدد کے لیے سنجیدہ ہوگئی، قیدیوں کی رہائی اور انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستان قیدیوں کی فہرست تیار کرلی۔

        sa-1

    سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 4 برس کے دوران 7662 پاکستانی شہری گرفتار کیے گئے ان میں 3612 ریاض اور 4050 جدہ میں گرفتار ہوئے۔

    sa-2

    سعودی عرب میں پاکستانی باشندوں کی سب سے زیادہ گرفتاریاں سال 2013ء میں ہوئیں جو کہ جدہ میں کی گئیں جن کی تعداد 1001 ہے اسی طرح رواں سال سب سے زیادہ گرفتاریاں ریاض میں ہوئیں جس میں 1016 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    sa-3

    اطلاعات ہیں کہ پاکستانی شہری مختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہیں تاہم عربی زبان سے عدم واقفیت کے سبب انہیں اپنی مسائل بتانے، قانونی جنگ لڑنے اور اپنا موقف پیش کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

    sa-4

    وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق قیدی پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے انہیں مترجم کی سہولت دینے پر بھی غور جاری ہے ۔

    sa-5

    حکومت پاکستان ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2012 سے سال 2015 کے تین سال کے مختصر عرصے کے دوران تقربیاً ڈھائی لاکھ پاکستانی باشندوں کو  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران سے ملک بدر کیا گیا اور وہ وطن واپس پہنچے۔

    sa-6


    یہ پڑھیں: تین برس میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ


     رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے علاوہ جن ممالک سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ان میں عمان، یونان، برطانیہ اور ملائشیا بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر2 لاکھ 24 ہزار870 پاکستانی ملک بدر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جو کہ صوبہ پنجاب کے رہائشی ہیں۔
    sa-7
    saudi-police

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سائبر قانون کی خلاف ورزی سے بچیں