Tag: پاکستانی گلوکار

  • سجاد علی کی سادہ افطاری، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سجاد علی کی سادہ افطاری، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: ماہِ رمضان میں تقریباً ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شرعی احکامات کے عین مطابق روزہ رکھے اور پھر افطار بھی کرے۔

    عام طور پرمسلسل سفر میں رہنے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے، کھلاڑی اور تاجر شرعی احکامات کی روشنی میں روزے قضا بھی کردیتے ہیں۔

    اسی طرح معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روزہ کھلنے سے قبل ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’سادہ افطاری‘۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متحرک صارفین نے سجاد علی کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    واضح رہے کہ سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں، آپ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بی آ‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔

    سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں، ایک سال قبل پاکستانی گلوکار کی صاحبزادی زو علی نے کوک اسٹوڈیو میں والد کے ہمراہ گانا گا کر سب کو حیران کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    ریاض: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ کے ساتھ فریضہ مقدسہ پہنچے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر دو روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا، پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرم کے سامنے بنائی جانے والی تصویر شیئر  کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’الحمد اللہ، آج میں نے اپنی امی کو عمرہ کروانے کا دیرینہ خواب پورا کرلیا‘۔

    خیال رہے کہ سینما گھروں کی واپسی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فضاؤں میں دو روز قبل موسیقی کے رنگ بکھرے، ریاض میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد عمل میں آیا جس میں عاصم اظہر نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد

     واضح رہے کہ عاصم اظہر خود میوزک کمپوزر ہیں اور اُن کے اب تک متعدد گانے ریلیز ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اُس وقت چھوا جب کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں اُن کا مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا نشر ہوا۔

    کوک اسٹوڈیو میں عاصم اظہر نے اپنے ہی گائے ہوئے گانے ’تیرا وہ پیار‘ کی دھن کو ایک بار پھر ترتیب دے کر بالکل منفرد انداز سے گایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور عاصم اظہر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    دیکھیں: نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر شیئر کی تو انہیں مداحوں نے فریضہ مقدسہ ادا کرنے اور دیرینہ خواب پورا ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی گلوکار سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں بھی ضرور یاد رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستانی گلوکارخیال محمد کیلئے افغان صدارتی ایوارڈ

    پاکستانی گلوکارخیال محمد کیلئے افغان صدارتی ایوارڈ

    کابل : افغانستان کی حکومت نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو موسیقی کے شہنشائے غزل کہلانے والے نامور سینیئر گلوکار خیال محمد کو اعلیٰ صدارتی ایوارڈ میر بچہ خان میڈل سے نوازا ہے۔ افغانستان سے باہر کسی گلوکار کو ملنے والا یہ پہلا قومی اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشاور میں افغان قونصلیٹ کی طرف سے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں پشتو گلوکار خیال محمد کو افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی طرف سے صدارتی میڈل دیا گیا۔

    اس موقع پر پشاور میں متعین افغان کونسل جنرل ڈاکٹر عبد اللہ وحید پویان کی طرف سے ڈاکٹر اشرف غنی کا ایک تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایاگیا جس میں خیال محمد کی موسیقی کے لیے خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 70 سالہ خیال محمد گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں وہ چل پھر بھی نہیں سکتے۔ اس موقع پر خیال محمد نے ویل چیئر پر تقریب میں شرکت کی اور اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے ملنے والا اعلیٰ ایوارڈ صرف ان کی خدمات کا صلہ نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کے فنکاروں کےلیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فنکار ایک ہیں اور وہ کسی صورت ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش اور دعا ہے کہ ایسے اعزازات ان دیگر فنکاروں کو بھی ملنا چاہیے جنہوں نے ان سے زیادہ فن کی خدمت کی ہے۔

    تقریب میں شریک خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ افغان اور پاکستانی حکومتوں کے درمیان بلا کتنے ہی اختلافات کیوں ہوں دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے خیال محمد کو ایوارڈ سے نوازنے پرافغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ سفارتی اہلکار، فنکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔