Tag: پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

  • بھارتی فوجی کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، عبد الباسط

    بھارتی فوجی کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، عبد الباسط

    نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، بھارت بھی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کو فوری رہا کرے۔

    نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک اور خصوصاً بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، خطے میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو کمزوری نہ سمجھے بلکہ خود بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔

    پڑھیں: ’’ پاکستان آنے والا بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے ‘‘

    عبدالباسط نے مزید کہا کہ بھارت کو بھی مذاکرات کے لیے پیش رفت کرنی چاہیے تاکہ خطے میں تعاون کی فضا اور ماحول بہتر ہوسکے۔ یاد رہے پاکستان کی جانب سے آج بھارتی فوجی کو دوبارہ بھارت روانہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔

  • بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزاتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویانا معاہدے کے تحت حکومت تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی جس میں گمنام شر پسند نے فوری بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کو دھمکی آمیز کال کی اطلاع دی اور بھارت وزارت خارجہ کو دھمکیوں دے متعلق خط  تحریر کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پڑھیں:  بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون

    عبدالباسط کی جانب سے  حکام کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ویانا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو  فوری طور تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘۔

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:   بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    قبل ازیں جنگی جنون رکھنے والے ملک کے شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھی ہراساں کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت میں مقیم فنکار پاکستان منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی مجرم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

     

     

  • بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت چھوڑنے بہ صورت دیگر سخت نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں  دی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کے جنونی رہنماؤں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تین بار دھمکی آمیز کالیں کی ہیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتخانے نے بھارت نہیں چھوڑا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی مودی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ہائی کمشنر عبدالباسط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کے بعد سے بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور آج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کھلی دھمکیوں کا سامنا ہے۔