Tag: پاکستان

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر 

  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں کچھ امراض سے اموات میں اضافہ ہو جائے گا، بین الاقوامی جریدے کا انکشاف

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں کچھ امراض سے اموات میں اضافہ ہو جائے گا، بین الاقوامی جریدے کا انکشاف

    پاکستان میں غیر متعدی امراض سے کم عمری کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، برطانوی طبی جریدے لینسٹ گلوبل ہیلتھ کی رپورٹ میں اموات کی وجہ امراض قلب، ذیابیطس اور سرطان سب سے بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں 2040 تک غیر متعدی امراض (نان کمیونیکیبل ڈیزیز) اموات کا ایک بڑا سبب ہوں گی، اس بات کا انکشاف برطانوی طبی جریدے لینسٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک جائزے میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک میں 60 فی صد اموات غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔


    ویڈیو رپورٹ: کراچی والوں کی جائیدادوں پر ڈاکا، رجسٹرار آفس کے سرکاری افسران ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنے لگے


    تحقیق میں پاکستان میں امراض قلب، ذیابیطس اور سرطان کے باعث ہونے والی کم عمری کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان اموات کے 10 بڑے اسباب میں اسکیمک ہارٹ ڈیزیز، اسٹروک، پیدائشی جسمانی نقائص، جگر کی اور گردوں کے مرض کو اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریاں عالمی سطح پر 74 فی صد اموات کی وجہ ہیں، جب کہ 86 فی صد اموات ترقی پذیر ممالک کی لوئر مڈل کلاس میں ہوتی ہیں، جہاں علاج کی مطلوبہ سہولیات کا حصول ایک بنیادی مسئلہ ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، دکانداروں نے فروخت بند کر دی

    چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، دکانداروں نے فروخت بند کر دی

    اسلام آباد(26 جولائی 2025): ملک میں چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا چھاپوں کے بعد دکانداروں نے چینی فروخت بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اب تک  6000 سے زائد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، چینی کی سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر فروخت پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 170 سے 176 روپے کلو ہے، دکاندار 176 روپے چینی خرید کر 170 میں کیسے فروخت کرسکتے ہیں۔

    ملک میں مہنگائی بڑھی، چینی مگر 8 روپے کلو سستی ہو گئی! سرکاری ادارے کی رپورٹ

    دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے  اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی  165 روپے فراہم کر رہے ہیں اور ریٹیل مارکیٹ میں 176 روپے کے ریٹ کی خبروں میں صداقت نہیں۔

     پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سابق چیئرمین نے مزید بتایا کہ مسلسل نقصان کی وجہ سے  ملک کی  13  شوگر ملیں بند پڑی ہیں، جس میں 9 شوگر ملز پنجاب کی ہیں، ملک میں  4 شوگر ملز برائے فروخت ہیں، کسی کو منافع نظر آتا ہے تو فوری خرید لے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 25 نومبر تک چینی کا اسٹاک موجود ہے لیکن صارفین چینی کی عدم دستیابی کا شکار ہیں۔

  • وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    اسلام آباد(26 جولائی 2025): وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی کے پرائیویٹ سیکریٹری محمد بلال کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی کے پرائیویٹ سیکریٹری محمد بلال کو عہدے سےفارغ کردیا۔

    محمدبلال نے کلاس فور کے ملازم محمد ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا، محمد بلال کی معطلی ڈی جی پی این سی اے کی منظوری سے کی گئی، محمد بلال دوسال سے ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہ لے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نے مبینہ طور پر ایک کلاس فور کے سرکاری ملازم پر تشدد کیا تھا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکرٹری نے ملازم کو نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، اس واقعے کے بعد ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کے باہر ملازم پر تشدد کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت کے ڈائریکٹر محمد بلال کو معطل کردیا، وزارت ثقافت و قومی ورثہ نے ڈائریکٹر کو معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

  • گھر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، گولی چلی یا قتل کیا؟ تفتیش جاری

    گھر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، گولی چلی یا قتل کیا؟ تفتیش جاری

    لاہور(26 جولائی 2025): جوہر ٹاؤن میں گھر میں گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں گولی چلنے سے ایک نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا، واقعہ خودکشی کا ہے قتل کا یہ جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت اویس  کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، گولی اچانک چلی یا نوجوان نے خود چلائی، یا قتل کا واقعہ ہے اس کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اس سے قبل جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی تھی۔

    لاہور پولیس نے بتایا تھا کہ شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش کی، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے میں قتل کیا، ملزم نے قتل کا الزام اڑھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-officer-killed-in-firing/

  • مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ایپ نے پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

    چین کی سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ہوتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے صارفین اپنی شارٹ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے اور مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز طے کی ہوئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    ٹک ٹاک کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد رہی، جو انتہائی بلند ہے۔ ان میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

    چینی سوشل میڈیا سائٹ نے عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ ان میں 31.1 فیصد بالغ یا حساس مواد، 45 فیصد غلط معلومات اور 13 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز شامل تھیں۔

    اس سے قبل مارچ 2025 میں، TikTok نے مغربی افریقہ میں خفیہ کارروائیوں سے منسلک 129 اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا تھا۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر تحفظ، شائستگی، پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور بااعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

  • پاکستان میں پہلی بار ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم

    پاکستان میں پہلی بار ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم

    پاکستان میں پولیسنگ کےشعبے میں انقلابی اقدامات کرتے ہوئے پہلی بار”پولیس اسٹیشن آن ویلز” اور "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” متعارف کرائے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا پہلا ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ موبائل پولیس اسٹیشن پورے اسلام آباد کی حدود میں کام کرے گا اور اس کے پاس کسی بھی تھانے کی حدود میں ایف آئی آر درج کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔

    اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں اور دفاتر یا اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔

    گزشتہ دو ماہ سے "پولیس اسٹیشن آن ویلز” کا ٹیسٹ رن جاری تھا، جس کے دوران 7000 سے زائد شہریوں کی شکایات سن کا ان کا ازالہ کیا گیا۔ جب کہ 22 جولائی کو ایک خاتون کی طرف سے اس موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعہ پہلی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

    دوسری جانب خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کا تحفظ یقینی بنانےکے لیے اسلام آباد میں "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” بھی فعال ہوچکا ہے۔ جہاں خواتین کیلیے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔

    1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔ اس ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔

    ہیلپ لائن 1815 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ مصیبت میں مبتلا افراد کے لیے مدد ہمیشہ صرف ایک فون کال کی دوری پر ہے۔

    اس آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے تحت خواتین ویڈیو کالز، چیٹ یا فون پر قانونی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایف آئی آر بھی درج کروا سکتی ہیں۔ فرسٹ ریسپانڈر ٹیمیں صرف پانچ سے سات منٹ میں موقع پر پہنچ جائیں گی۔

    آن لائن پولیس اسٹیشن مکمل طور پر پولیس اسٹیشن آن ویلز سے مربوط ہے اور ضرورت کے وقت فرسٹ ریسپانڈر کے ساتھ پولیس اسٹیشن آن ویلز بھی موقع پر روانہ کی جاتی ہے۔

    آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نظام میں 15 پر موصول ہونے والی خواتین کی کالز خودکار طور پر پولیس اسٹیشن کی ہیلپ لائن پر منتقل ہوجاتی ہیں۔ اس سے فوری اور موثر پولیسنگ ممکن ہو سکے گی۔ یہ اقدامات پاکستان میں جدید پولیسنگ نظام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

  • ملک میں مہنگائی بڑھی، چینی مگر 8 روپے کلو سستی ہو گئی! سرکاری ادارے کی رپورٹ

    ملک میں مہنگائی بڑھی، چینی مگر 8 روپے کلو سستی ہو گئی! سرکاری ادارے کی رپورٹ

    اسلام آباد (25 جولائی 2025) وفاقی سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تاہم اس دوران چینی سستی ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات نے ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ ملک میں مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد بڑھ گئی جب کہ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں جہاں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی نشاندہی کی ہے۔ وہیں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 180 روپے 4 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ان میں صارفین کی جیب پر سب سے بڑا بوجھ بننے والے گیس چارجز میں اضافہ ہے۔ حالیہ ہفتہ گیس چارجز میں 590 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ ٹماٹر 18 روپے 52 پیسے فی کلو، لہسن 5 روپے 16 پیسے، گائے کا گوشت 5 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ باسمتی چاول، دودھ،دہی اور دال مسور کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

    حالیہ ہفتہ میں جو اشیا سستی ہوئیں۔ ان میں برائلر مرغی کی قیمت میں فی کلو 36 روپے 17 پیسے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 17 روپے 88 پیسے سستا ہوا۔

    اس کے علاوہ پیاز ایک روپے 76 پیسے، آلو ایک روپے 56 پیسے فی کلو سستے ہوئے، جبکہ دال مونگ، دال چنا اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب ادارہ شماریات کی اس رپورٹ کے برعکس ملک بھر میں تاحال چینی کا بحران جاری ہے اور کئی شہروں میں اب بھی چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں شوگر ملز مالکان سے مذاکرات کر کے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو اور ریٹیل 172 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔ تاہم ملز مالکان نے حکومتی ریٹ پر ریٹیلرز کو چینی فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی۔

    حکومت نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا اور تین لاکھ میٹرک ٹن درآمد کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیے۔ تاہم کسی نے بھی اس کے لیے بولی نہیں دی۔

    اب حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/another-tender-issued-to-import-100000-metric-tons-of-sugar/

  • ڈیجٹیل دہشت گردی ، پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے کا مطالبہ

    ڈیجٹیل دہشت گردی ، پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے کا مطالبہ

    اسلا آباد : پاکستان نے ڈیجٹیل دہشت گردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل نے پریس کانفرنس کی۔

    طلال چوہدری نے کہا آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف دیواربنارہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےمنسلک سوشل میڈیاکے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا ہے، کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتیاں کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق 2417 شکایات زیرغور ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت گرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔

    بیرسٹر عقیل نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا، دہشت گرد پروپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت دی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ ،ڈیٹا تک رسائی دے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا اورنوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرناچاہتے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات کو پاکستان سے شیئر کریں۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں

    لاہور(25 جولائی 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی یہ سیریز امریکا میں کھیلی جائے گی، 31 جولائی، 2 اور3 اگست کو 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

    15 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کریں گے جبکہ ٹیم میں حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی 16 رکنی اسکواڈ کی کپتانی محمد رضوان کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    یاد رہے  کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئیں، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث کی ٹیم میں واپسی۔ ہوئی ہے جبکہ حسن نواز کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیراعظم

    حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد(25 جولائی 2025): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور پر غافل نہیں ہیں، پہلے بھی عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی وقانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس : وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: مشتاق احمد خان

    وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت کی ہر ممکنہ قانونی وسفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی اس وقت کے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی فوزیہ صدیقی سے رابطہ اور درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔

     واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں ہفتے کے آغاز میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا تھا۔