Tag: پاکستان آرمی

  • "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی، دھلائی کا مزہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد تشکر کا سلسلہ جاری رہےگا، جارحیت مسلط کرنے پر پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی اختتام پاکستان نے کیا۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے، انھیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فوج کی جیسے دھلائی ہوئی، مزہ آگیا، ہماری فورسز نے جو تاریخی فتح حاصل کی قوم کو فخر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو ہماری افواج نے جس طرح دھویا بھلایا نہیں جاسکتا، جنگ کے بعد بھارتیوں کے منہ دیکھنے والے تھے، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ دشمن ممالک بھی پاکستان پر حملہ کرنے سے ڈرتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔

    پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری افواج ہر دم تیار ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، ذوالفقار بھٹو تمام اسلامی ممالک کی ایک کرنسی بنانے جارہے تھے، یہ نہیں ہوسکا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی ملک کودی، اگر دشمن کو کھٹکتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے پاکستان ایٹمی ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہید بھٹوزندہ ہوتے تو پاکستان کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا، آج دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، بلاول نے امریکا میں بیٹھ کو مودی کو گجرات کا قصائی کہا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئےمحفوظ ہے،تاجربرادری کے مسائل حل ہونگے، حکومت انڈسٹری کو ریلیف دے، صنعتیں لگیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، سندھ میں اسپیشل اکنامک زونزمیں 10 سال ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ کارسندھ کےاسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں، سندھ حکومت 24 گھنٹے مکمل سپورٹ فراہم کرےگی، انڈسٹری لگانے یا کاروبار کیلئےرابطہ کریں، سندھ حکومت ساتھ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-challenges-mqm-to-contest-elections/

  • پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں

    پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں

    اسلام آباد: پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں ’وارئیر 8‘ اختتام کو پہنچ گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وارئیر 8 مشقیں 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں، پاکستان اور چین کے دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کیا۔

    واریئر 8 انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان سالانہ مشقوں کی کڑی ہے، مشقوں کے دوران وزیٹرز ڈے تقریب کے دوران شرکا نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ چینی سفیر دیگر چینی مہمانوں کے ساتھ تقریب میں موجود تھے۔

    اس موقع پر شرکا نے مشقوں کے دوران دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند معیار تربیت کو سراہا۔

  • سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن

    سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن

    سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا ، دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگراہم شعبوں کا دورہ بھی کیا اور فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے سیالکوٹ کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ، اس موقع پر تقریب میں 7 تعلیمی اداروں کے 470 طلبا اور 31 فیکلٹی ممبران شریک تھے، جنہوں نے یادگار شہدا پر قومی پرچم لہرایا۔

    یادگارشہدا پر تقریب میں شریک ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کی جانب پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور طلبا نے پھول رکھے۔

    اس موقع پر پاکستان آرمی کی جانب طلبا کیلئےبینڈکامظاہرہ بھی پیش کیاگیا جبکہ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگر اہم شعبوں کادورہ بھی کیا جبکہ طلبا نے اس موقع پر فائرنگ کامظاہرہ بھی دیکھا۔

    سیالکوٹ کینٹ میں لگائی گئی فوجی سازووسامان کی نمائش کےمختلف اسٹائلز کا بھی طلبا نے دورہ کیا ، تقریب کے آخرمیں دورےکرنےوالےطلبامیں سوئینرزبھی تقسیم کئے گئے۔

    طلبا نے اپنے اس دورے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے اسے یادگار اور معلوماتی قراردیا، طالب علم نے کہا کہ یہاں آنا میرے لئےبہت اچھاتجربہ رہا، میں پاکستان آرمی کواتنی شاندار تقریب منعقدکرانےپرمبارکبادپیش کرتاہوں۔

    ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آرمی کےان شہداکوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی، میں پاکستان آرمی کی اس لحاظ سےتعریف کروں گی کہ وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتی ہے، پاکستان آرمی راتوں کو جاگ کرہماری حفاظت کرتی ہے، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں۔

  • پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے 14ویں نیشنل وومن ووشو چیمپئن شپ میں تمام طلائی تمغے جیت کر ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 ویں نیشنل وومن ووشو چیمپئن شپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں 10 ٹیموں نے شرکت کی ان میں ڈیپارٹمنٹس، صوبائی ٹیمیں اور کلبز شامل تھے۔

    مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈل مقابلوں میں پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے تمام طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کیا۔

    پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا، پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے تمام طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کیا۔

    پاک آرمی وومن ٹیم نے 12 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی، واپڈا نے دوسری اور صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    صوبہ بلوچستان کی طرف سے لڑکیوں کی ووشو ٹیم کی بھرپور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا گیا۔

    اس سے قبل 2021ء کی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 12 میں سے 10 طلائی تمغے حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • پاکستان آرمی نے برطانیہ میں فوجی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

    پاکستان آرمی نے برطانیہ میں فوجی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

    لندن : پاکستان آرمی نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں چاندی کاتمغہ حاصل کرلیا ، کیمبرین پیٹرول کو دنیا کے مشکل مقابلے سمجھا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے برطانیہ میں فوجی مقابلوں میں چاندی کاتمغہ حاصل کرلیا ، برطانیہ کے علاقے ویلز میں کیمبرین پیٹرول کو دنیا کے مشکل مقابلے سمجھا جاتا ہے۔

    آرمی اتاشی کرنل تیمورراحت نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرول مقابلے1959سےمنعقدہورہےہیں، مقابلےمیں دنیا بھر سے 113ٹیموں نےحصہ لیا، جس میں برطانیہ، پاکستان، بھارت، سعودی عرب و دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    پاکستانی ٹیم67 پنجاب رجمنٹ کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان کررہے تھے ۔ ٹیم منیجرمیجراسامہ اورآبزرورمیجرحسیب نےبھی اہم کرداراداکیا۔

    کیمبرین گشت60 کلومیٹرپرمحیط48 گھنٹےکی حکمت عملی برداشت کی مشق پرمشتمل ہے ، مقابلےمیں جنگی مشقوں کےمکمل سیٹ اورجنگی تکنیکی کاتجربہ کیا جاتا ہے۔

    مقابلےمیں زخمیوں کاانخلا، پانی عبورکرنا،سیکشن اٹیک،ہدف پرحملہ وغیرہ شامل ہے جبکہ مقابلہ سپاہیوں کی جسمانی اورذہنی برداشت کی اعلیٰ ترین سطح کا امتحان لیتا ہے۔

    پاکستان آرمی کی67پنجاب رجمنٹ نےغیرمعمولی کارکردگی پرسلورمیڈل حاصل کیا ، کرنل تیمورراحت نے بتایا کہ پاک فوج کسی بھی ماحول میں بہترین ٹیموں کیخالف حصہ لیتی ہے، پاک فوج شاندارپیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں کامظاہرہ جاری رکھےگی۔

  • پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

    پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

    راولپنڈی : پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کرتاریخ رقم کردی، پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد پانچ ستمبر کو برطانوی شہر بِسلے میں ہوا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی۔

    پاک آرمی کی ٹیم نے سولہ ممالک کے اسی سے زیادہ عالمی شوٹر کیساتھ انفرادی حصہ لیا جبکہ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیموں کےساتھ حصہ لیا۔

    پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا اور لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نےنوسو گزکے میچ میں گولڈمیڈل جیتا۔

    ایونٹ کے پہلے روز لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے نو سو گز کے مقابلےمیں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے آٹھ سو اور نو سو گز کے میچ میں مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عبیدابراہیم نے ایک ہزار گز کے میچ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا، صرف دو روزکے مقابلوں میں پاکستان کی ایف ٹی آر رائفل ٹیم نے پانچ تمغے حاصل کیے۔

  • کراچی میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی : پاک فوج نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا، جہاں ضرورت مند افراد کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے زیراہتمام منگھو پیرکراچی میں مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا،مفت میڈیکل کیمپ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں لگایا۔

    میڈیکل کیمپ میں 523خواتین،187مرد،227بچوں سمیت937مریضوں کامفت علاج کیاگیا اور ضرورت مندافرادکومفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

    مریضوں کے ای سی جی، شوگر،بلڈپریشرسمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے، میڈیکل ٹیم میں میڈیکل آفیسرز،جنرل فیزیشنزکےساتھ ساتھ مختلف اسپیشلسٹس بھی موجود تھے۔

    علاقے کے رہائشی میڈیکل کیمپ سے بے حد مستفید ہوئے ، شہریوں نےمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • برطانیہ  میں فوجی مقابلے ، پاکستان آرمی کی دوسری پوزیشن

    برطانیہ میں فوجی مقابلے ، پاکستان آرمی کی دوسری پوزیشن

    لندن : رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانیہ میں ملڑی ڈرل میں پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، حوالدار نعمان کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانیہ میں ملڑی ڈرل کے معیار کو جانچنے کے لئے سالانہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس سٹکنگ 2023 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

    مقابلوں میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی نے 2018ء میں پہلی بار انٹرنیشنل پیس سٹکنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

    سالانہ منعقد ہونے والے منفرد طرز کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پاکستان آرمی نے سال 2018ء، 2019ء اور 2020ء میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سال 2022ء اور 2023ء میں پاکستان آرمی کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    سال 2021ء میں کو رونا کی وبا کی وجہ سے مقابلے منسوخ کر دیئے گئے تھے تاہم سال 2023ء کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حوالدار نعمان کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 میں کل 16 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب میں پاکستان سے کل پانچ ڈرل سارجنٹس نے حصہ لیا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مایہ ناز ڈرل اسکواڈ کی کارکردگی کو برطانوی ناظرین کی طرف سے پسند کیا گیا اور بے حد سراہا۔

  • پاکستان آرمی  72 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل

    پاکستان آرمی 72 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل

    اسلام آباد : پاکستان آرمی 72 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیوآپریشن میں مصروف عمل ہے، ٹیموں نے ملبے تلے دبے 5 اور افراد کو زندہ بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشکل گھڑی میں پاکستان آرمی ترکیہ کے بہن بھائیوں کی امداد میں پیش پیش ہیں۔

    پاکستان آرمی 72 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیوآپریشن میں مصروف عمل ہے، پاکستان آرمی کی ریسکیوٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے سب سےپہلےترکیہ پہنچیں۔

    پاک آرمی کاترکیہ کےصوبے ادیامان میں 17مقامات پرریسکیواینڈسرچ آپریشن جاری ہے ، اس دوران ریسکیوٹیموں نےگزشتہ 72گھنٹوں میں ملبےتلےدبے5اور افرادکوزندہ بچا لیا۔

    پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 41 مزیدلاشیں ملبے سے نکال کرورثاء کے حوالے کیں۔

    پاک آرمی نےملبےتلے دبے 4 زندہ افرادکی نشاندہی بھی کی، جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچایا۔

    شدید سرد موسم کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ ترک عوام پاک فوج کی خدمات کی معترف ہیں۔

  • پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ

    پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ

    راولپنڈی : پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا، قطر نے پاکستان سےفیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا ، یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

    پاکستان آرمی ورلڈ کپ کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی ، پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

    قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    اس ضمن میں8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ فٹبال کا عالمی کپ فیفا 2022 خلیجی ملک قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔