Tag: پاکستان آرمی کی ٹیم

  • پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

    ویلز : پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پٹرول میں گولڈمیڈل جیت لیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گولڈمیڈل قوم اورپاک فوج کیلئےقابل فخرہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024ء برطانیہ کے علاقے ویلز میں 4 سے 13 اکتوبر کے دوران منعقد ہوئیں۔

    اس سال ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے انعقاد کے 65 سال مکمل ہوئے، مشق کے دوران ٹیموں کو بہترین پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف رکاوٹیں عبور کیں۔

    جن میں دشوار گذار علاقوں میں گشت اور ان پیچیدوں علاقوں میں حالات کا سامنا کرتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل تھا، جن میں مختلف ٹاسک کو طے کرنا بھی شامل تھا۔

    اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لئے ایک قابل فخر موقع ہے، پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لئے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے۔

  • پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

    پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

    راولپنڈی : پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کرتاریخ رقم کردی، پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد پانچ ستمبر کو برطانوی شہر بِسلے میں ہوا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی۔

    پاک آرمی کی ٹیم نے سولہ ممالک کے اسی سے زیادہ عالمی شوٹر کیساتھ انفرادی حصہ لیا جبکہ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیموں کےساتھ حصہ لیا۔

    پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا اور لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نےنوسو گزکے میچ میں گولڈمیڈل جیتا۔

    ایونٹ کے پہلے روز لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے نو سو گز کے مقابلےمیں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے آٹھ سو اور نو سو گز کے میچ میں مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عبیدابراہیم نے ایک ہزار گز کے میچ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا، صرف دو روزکے مقابلوں میں پاکستان کی ایف ٹی آر رائفل ٹیم نے پانچ تمغے حاصل کیے۔