Tag: پاکستان آرمی

  • پاکستان آرمی کیجانب سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات

    پاکستان آرمی کیجانب سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات

    راولپنڈی : پاکستان آرمی کیجانب سے چولستان کےدور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات کی جارہی ہے، رواں سال تقریباً 12ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکی جا چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کردی ، اس اقدام کےلیےپاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سےطبی سہولتوں کی فراہمی کےلئےسر گرم ہیں ، رواں سال تقریباً 12ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکی جا چکی ہیں۔

    فورٹ عباس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ ہوا، سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئرٹرسٹ کی وساطت سے کیمپ 12سے17اکتوبر تک جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپ میں غریب اور نادار مریضوں کےلئے امراض چشم کی تشخیص و علاج کیاجارہاہے ، مفت لیزرآئی سرجری کے ذریعے موتیے کا علاج کیا جارہا ہے، ضرورت مندافرادکومفت چشمےاورادویات بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔

    15اکتوبرکوکورکمانڈربہاولپورلیفٹیننٹ جنرل خالدضیا نےآئی کیمپ کا دورہ کیا ، کورکمانڈربہاولپورنےعوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔

  • "الخالد” جو اسلامی دنیا کے عظیم اور نڈر سپاہی سے موسوم ہے

    "الخالد” جو اسلامی دنیا کے عظیم اور نڈر سپاہی سے موسوم ہے

    "الخالد”( ٹی 90 ٹینک) اسلامی دنیا کے عظیم سپہ سالار اور جرنیل حضرت خالد بن ولیدؓ سے موسوم ہے جسے پاکستان میں ٹیکسلا کی ہیوی ری بلڈ فیکٹری میں تیار کیا گیا تھا۔

    چین کے اشتراک سے تیار کردہ اس ٹینک کو پاکستانی انجینئروں نے ڈیزائن کیا تھا۔ آئیے ہم اس ٹینک کے بارے میں‌ آپ کو چند اہم اور بنیادی باتیں بتاتے ہیں۔

    اس ٹینک کی تقریبِ رونمائی ہوئی تو معلوم ہوا کہ الخالد کا وزن 48 ٹن اور اس میں 12 سو ہارس پاور کا انجن لگا ہوا ہے۔

    الخالد میں لگی ہوئی توپ دو کلو میٹر کے فاصلے پر حرکت کرتی ہوئی چیزوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

    اس ٹینک میں‌ طیارہ شکن توپ بھی نصب ہے۔ الخالد کے 65 فی صد پرزے ملک میں تیار کیے گئے تھے اور ٹینک پر 15 لاکھ ڈالر لاگت آئی تھی۔ ٹینک کی تیاری کے منصوبے کی تکمیل میں تین سال لگے۔

    جنگ کے میدان میں‌ جہاں ہمارے شیر دل جوان ہر محاذ پر پیش قدمی کرتے ہیں، وہیں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل مختلف ہتھیار اور مشینیں بھی ان کی مدد گار ہوتی ہیں اور الخالد ٹینک انہی میں سے ایک ہے۔

  • 33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    پشاور: 33ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رینکنگ میں 93 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں جاری نیشنل گیمز میں پاک آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور  43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے۔ واپڈا72گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی12  گولڈ، میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایکسپریس وے پر ہونے والی میراتھن ریس بھی پاک آرمی کے نام رہی۔

    نیشنل گیمز میں کھیلے جانے والے تمام کیٹگریز میں پاکستان آرمی کی پوزیشن مستحکم ہے، کھلاڑی ہر مرحلے میں جان مرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، آج ریس کے مقابلے میں بھی آرمی کے عزیررحمان نے200میٹر میں 20سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    عزیر رحمان نے 200 میٹر کا فاصلہ21.06سیکنڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا، 20 سال قبل اولمپئن مقصود نے 200 میٹر میں21.15سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ عزیر رحمان کا اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایونٹ جیتنے کی بھرپور تیاری کی، مستقبل میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہوں۔

    پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا دوسرے جبکہ پاکستان نیوی اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج بھی مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ریس، باکسنگ، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

  • 33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قومی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں پاکستان آرمی سب سے آگے ہے، قومی کھیلوں میں پاک آرمی نے پوائنٹس ٹیبل پر 29 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا 13 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی اس وقت 8 میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

    جبکہ آج کھیلے جانے والے ابتدائی میچ میں 49کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری کا مقابلہ ہوا جس میں واپڈا کی ورونیکا سہیل نے طلائی تمغہ جیت لیا، آرمی کی ندا فاطمہ نے چاندی اور ریلوے کی سویرافاروق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

    55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں واپڈا کی صائمہ شہزاد نے طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ آرمی کی رمشاسعید نے چاندی اور ریلوے کی صائقہ ریاست کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    واضح رہے کہ 10 نومبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سج چکا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

    نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

  • راولپنڈی طیارہ حادثہ: وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    راولپنڈی طیارہ حادثہ: وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے راولپنڈی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں راولپنڈی طیارہ حادثے پر وزیراعظم عمران خان نے شہید افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، پوری قوم صدمے میں ہے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور نے راولپنڈی طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر دکھ ہے۔ انہوں نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

    پاک فوج کا طیارہ گرکر تباہ، 18 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ آج صبح آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی کے قریب گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو بھی سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو بھی سرکرلی

    اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 8463میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، اس سے قبل وہ کئی چوٹیا ں سر کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ نے 8ہزار میٹرز سے بلند 7چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزازحاصل کر لیا ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماؤنٹ مکالو کو سر کیا ۔

    ماؤنٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے کردار حیدری نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک با د دی ۔

    اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر انکا شکر گزار ہوں ، پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ سال 2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی تھی ، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

    علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل گلگت بلتستان کے ہی ایک نامور سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما حسن سد پارہ دو سال دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

  • پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    راولپنڈی: پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن فوج سے بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر کے جامِ شہادت حاصل کرنے اور نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے گاؤں پنڈ مالکاں (محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے، انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

    محمد محفوظ شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شاندار خدمات سرانجام دیں جبکہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پنجاب رجمنٹ کمپنی اے کے ساتھ وابستہ ہوئے اور واہگہ آٹاری کے مقام پر اپنے فرائض انجام دینے لگے۔

    پڑھیں:  نشان حیدر پانے والے فوج کے 10 بہادر سپوت

    پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ’’پُرکانجری‘‘ گاؤں کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم مخالف فوج نے پاکستان آرمی پر فائرنگ شروع کردی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا۔

    لانس نائیک محمد محفوظ نے واہگہ کے مقام پر دشمن سے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا اور 17 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا، پاک فوج نے شہید کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُنہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

  • انگوراڈہ افغان حکام کے حوالے کرنے پر وزارتِ داخلہ کا تحفظات کا اظہار

    انگوراڈہ افغان حکام کے حوالے کرنے پر وزارتِ داخلہ کا تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: انگور اڈہ افغانستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے وزراتِ داخلہ نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان آرمی کی جانب سے انگوری اڈہ چیک پوسٹ کے مکمل انتظامات افغان حکام کے حوالے کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ نے تحفظات پر مبنی مراسلہ وزیراعظم پاکستان کو بھیج دیا ہے۔

    مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کی کوئی بھی جگہ یا مقام کسی دوسرے ملک یا ادارے کے حوالے کرنے کے حوالے سے آئینِ پاکستان میں باقاعدہ نظام واضح کیا گیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انگور اڈہ افغان حکام کے حوالے سے آئینی راستہ اختیار نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ پاکستان چوہدری نثار وطن واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے وزارتِ دفاع کی جانب  سے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

     مزید پڑھیں: انگوراڈہ کی سرحدی گزرگاہ افغان حکام کے حوالے

    واضح رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ کے ذریعے جذبہ خیرسگالی کے تحت انگوری اڈہ کراسنگ سینٹر کو افغان حکام کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان بارڈرمینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

     

  • یوم شہداء

    یوم شہداء

    راولپنڈی : 30 اپریل کو ہرسال کی طرح امسال بھی وطن کے تحفظ کی خاطر جان دینے والے بہادر جوانوں کے دن سے منصوب کیا گیا ہے ۔

    تقریب میں پاک افواج کے تینوں دستوں کے سربراہان ، سیاستدان سمیت تمام اکائیوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔ پوری قوم کی جانب سے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز سے تجدید کی جاتی ہے کہ اس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ملک پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کئے جانے والےجوانوں کو اعلیٰ حکومتی ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا جاتا ہے ۔

     حکومت پاکستان کی جانب سے پہلا  نشان ِ حیدر کا پہلا ایوارڈ حضرت علی ؓ کے نام پر دیا گیا ہے ۔اعلی اعزازی ایوارڈ کو ملڑی و سول ایوارڈز پر سبقت دی گئی ہے ۔اب تک یہ ایوارڈ 10 جوانوں کو دیا جاچکاہے ۔ ایوارڈ کی سفارش پاک آرمی کی طرف سے کی جاتی ہے ۔

    (کپیٹن راجہ محمد سرور شہید (1910سے 1948

    1

    کیپٹن راجہ سرور شہید 1910 میں گاوں سنگوڑی ، تحصیل گجر خان کی راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ۔ 1944 میں پنجاب رجمنٹ سے سفر شروع کیا ۔ تقسیم برصغیر کے بعد رضاکارانہ طور پرپاکستان آرمی میں شامل ہوگئے ۔ کشمیر آپریشن کے دوران پنجاب رجمنٹ میں بطور کمانڈر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔اڑی سیکٹر میں مخالف کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاتے ہوئے سینے پر مارٹر گولا لگنے سے 27 جولائی 1948 کو شہید ہوگئے۔

    (میجر طفیل محمد شہید (1914 سے 1958

    02Major-Muhammad-Tufail-Shaheed

    میجر محمد طفیل شہید 1914میں ہوشیار پورپنجاب میں پیدا ہوئے۔1943 میں کمیشن پاس کر کےپنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی  1958میں مشرقی پاکستان تعیناتی کردی گئی ۔7 اگست 1958ایک جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ میجر طفیل اپنے جونئیر آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے اپنی ڈیوٹی پوری کردی ہے اور دشمن بھاگ گیاہے ۔ الفاظ مکمل ہوتے ہی روح جسم سے پرواز کرگئی۔

    (راجہ عزیز بھٹی شہید (1928سے 1965

    03Major-Raja-Aziz-Bhatti-Shaheed

    راجہ عزیز بھٹی شہید 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ۔ تقسیم برصغیر سے پہلے اپنے گاوں خیراں گجرات آکر رہائش اختیار کرلی تھی ۔1950 میں  پاک فوج کے پنجاب رجمنٹ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا ۔ بطور اسٹاف آفیسر شجاعت کا اعلی ایوارڈ حاصل کیا ۔1965 کی جنگ کے دوران برکی  لاہور کے مقام پر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

    (راشد منہاس شہید (1951سے 1971

    Rashid Mehnas

    راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔1971 میں فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ۔پہلی آزمائشی پرواز کے دوران جہاز میں بیٹھے سنئیر افسر کی جانب سے راشد منہاس پر تشدد کیا گیا اور جہاز کو بھارت کی جانب موڑنے کا حکم دیا گیا ۔ زخموں سے چور نوجوان نے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور پاکستان کا دفاع کرتے ہوئےشہادت حاصل کی۔

    (میجر شبیرشریف شہید (1943 سے 1971

    issb encyclopedia 01662

    میجر رانا شبیر شریف 28 اپریل 1943کو پنجاب کے ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔ آپ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوجی اعزازت ستارہ امتیاز ، بہادری کی تلوار سے نوازا گیا ۔1971 میں بھارتی ٹینکوں سے سامنے ڈٹ جانے اور مقابلے کرتے ہوئے شہادت حاصل کی ۔ موجودہ آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف آپ کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

    (سرور محمد حسین جنجوعہ شہید (1949سے 1971

    11

    سرور محمد حسین جنجوعہ 18جون 1949 کو گجر خان پنجاب میں پیدا ہوائے۔3 ستمبر 1966کو 17 سال کی عمر میں پاکستان آرمی سے وابستہ ہوئے ۔5 دسمبر 1971 کی جنگ کے دوران اعلی مہارت کے ساتھ دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔

    (میجر محمد اکرم شہید (1938سے 1971

    issb encyclopedia

    میجر محمد اکرم 04اپریل 1938جہلم میں پیدا ہوئے ۔1959میں ملڑی اکیڈمی میں داخلہ حاصل کیا ۔1971  کی جنگ میں حکمت عملی کے تحت دشمن کو 5  دن تک ایک ہی جگہ منحصر رکھ کر نقصان پہنچایا۔

    (محمد محفوظ شہید ( 1944سے 1971

    issb encyclopedia 0295

    محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں پیدا ہوئے ۔1962 میں پاک آرمی سے وابستہ ہوئے ۔1971کی جنگ میں پنجاب رجمنٹ کے ساتھ سرزمین کا دفاع کرنے کی ذمہ داری واہگہ اٹاری میں سرانجام دی ۔مشین گن چلانے کے ماہر ہونے کے باعث جنگ کے دوران بھارتی بنکر ز کو تباہ کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوئے 17 دسمبر 1971 کو شہیدہوئے۔

    (کرنل شیر خان (1970سے 1999

    issb encyclopedia 01692

    کرنل شیر خان 01 جنوری 1970صوابی خیبرپختونخوا ہ میں پیدا ہوئے۔ بطور کپٹین 27 سندھ رجمنٹ میں شامل ہوئے ۔کارگل کے مقام پر  مہارت کے ساتھ دشمنوں کے کیمپوں پر حملہ کر کے اپنے قبضے میں لئے دشمن کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔

    (حولدار لالک جان (1967 سے 1999

    issb encyclopedia 012

    لالک جان پاکستا ن کے شمالی علاقہ جات غذر (گلگت ، بلتستان ) میں پیدا ہوئے ۔ 1999 میں گارگل جنگ کے دوران دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ابھی تک یہ آخر ی جوان ہیں جنہیں اعلی فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا ہے ۔

  • تھر میں پاکستان آرمی کی جانب سے  متاثرین کیلئےامدادی کارروائیاں

    تھر میں پاکستان آرمی کی جانب سے متاثرین کیلئےامدادی کارروائیاں

    راولپنڈی : تھر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ راشن ،پانی اور طبی امداد کی کھیپ پہنچا دی ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کاروائیوں میں اکتیس سو خاندانوں کو راشن اور صاف پانی فراہم کیا جارہاہے۔ چھ موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعےڈیڑھ ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

    تحصیل چھاچھرو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    پاک فوج کی جانب سے فراہم کیے گئے سامان میں 16.5ٹن راشن ،18ہزار864گیلن پانی ،500کمبل ،195رضائیاں ،150بستر ،200چادریں ،200دریاں اور 300چٹائیاں شامل ہیں ۔

    اس کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کا فوری انتظام کیا گیا ہے۔