Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    کراچی (12 اگست 2025): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اور پہلی بار ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

    مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، اور مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 209 میں کمی ہوئی۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


    یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو انڈیکس 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے مضبوط نتائج اور پاور سیکٹر میں اصلاحات نے اسٹاک مارکیٹ کی اس تیزی کو فروغ دیا ہے، اور بینکنگ اور دیگر شعبوں میں استحکام اور لیکویڈٹی کی دستیابی پر سرمایہ کاری بڑھی ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی ،  3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاک بھارت کشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس ایک لاکھ  12 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں3445 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ بارہ ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

    انڈیکس ایک لاکھ گیارہ ہزارچارسو ستائیس پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے اسٹاک مارکیٹ میں لیوریج ساٹھ ارب روپے سے زائد پر پہنچ چکا ہے، بروکرز نے بڑے پیمانے پر ادھار پر شیئرز اٹھائے ہوئے ہیں، آج ادھار کی ادائیگیوں کا آخری دن ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انڈیکس میں 808پوائنٹس کااضافہ ہوا اور 100انڈیکس 1لاکھ14 ہزار872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    مارکیٹ میں 28ارب روپے مالیت کے 40کروڑحصص کے سودے ہوئے اور کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 115.040پوائنٹس جبکہ اتار چڑھاو کے باعث انڈیکس کی کم سطح112,935پوائنٹس رہی۔

  • ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریزیلئنس اینڈسسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا رواں ماہ یا آئندہ کے دوران متوقع ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 30 ارب مالیت کے گرین بانڈز کے اجرا کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کی مشاورت سے اسٹاک ایکسچینج میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرین بانڈز فنانسنگ کو کلائمیٹ چینج کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لوکل فنڈز ریزنگ ، پراجیکٹ کی آئی ایم ایف مانیٹرنگ بھی کرے گا، لوکل فنڈز ریزنگ اور پانڈا بانڈز اجرا پر آر ایس ایف کی قسط مل سکے گی۔

    ذرائع کے مطابق چائنیز مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈز آئندہ مالی سال نومبریادسمبر میں متوقع ہے تاہم رواں مالی سال کے دوران بانڈز جاری کرنے تھے جو اب نہیں ہوسکے گا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا، بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 106 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 692 پوائنتس رہی، گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    مارکیٹ میں آج 54 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز کی مالیت 27 ارب 97 کروڑ سے زائد ریکارڈ ہوئی۔

    مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 234 کمپنیوں کے حصص میں تیزی، 164 میں مندی کا رجحان رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 17 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 272 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 118 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں 448 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، 26 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

    مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113400 جبکہ کم ترین سطح 111805 پوائنٹس رہی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار کی صورت حال

    اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار کی صورت حال

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی، ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق اس کاروباری ہفتے میں انڈیکس 115,272 سے کم ہو کر 114,880 پر بند ہوا، اور مارکیٹ ایک ہفتے میں 1 نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 پوائنٹس رہی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیش میں 127 ارب روپے کمی ہوئی، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں کم ہو کر 14116 ارب روپے رہ گئی۔

    کاروباری ہفتے کے دوران 48.01 فی صد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں، اور بازار حصص میں 908 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی، جب کہ 1078 میں کمی ہوئی۔

    کاروباری خبریں _ یہاں کلک کریں

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز مندی پر بند ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی کے باعث 1510 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

    ہنڈریڈ انڈیکس مندی کے باعث ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ میں 1.32 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ میں 24 ارب روپے مالیت کے 6 ارب حصص کا کاروبار ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 89 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 320 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا

    دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے، ڈالر 278.72 روپے کم ہوکر 278.61 روپے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے پوائنٹس کی کمی ہوئی؟

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے پوائنٹس کی کمی ہوئی؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

    100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے شرحِ سود میں لگاتار پانچویں کمی کی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود 2 فی صد کم کر کے 13 فی صد کی، کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ہو کر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    مرکزی بینک کے مطابق شعبۂ خدمات کے تجارتی خسارے میں 42.6 فی صد کمی ہوئی ہے، مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔

    اے آر اوئی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

    کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3 ہزار 350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 39 رہی۔

    بازار میں 1 ارب 25 کروڑ شیئرز کے سودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228  ارب روپے کم ہوکر 14583 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے بڑھ کر 278.27 روپے پر بند ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، رجحان مثبت رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، رجحان مثبت رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پی ایس ای کے کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا۔

    100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں 5247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100ا نڈیکس 4.83 فی صد اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا، اور کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 107625 رہی۔

    رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 732 ارب بڑھ کر 14 ہزار 587 ارب ہوئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ کے ایس ای – 100 انڈیکس پی ایس ایکس کا سب سے زیادہ مربوط (تسلیم شدہ) انڈیکس ہے جس میں مارکیٹ کے کل سرمائے (کیپٹلائزیشن) کی بنیاد پر سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں پی ایس ایکس کے تمام شعبوں (سیکٹرز) کی نمائندگی ہے۔ یہ انڈیکس ایکسچینج کی تمام مارکیٹ کے کل سرمائے کے 85 فی صد سرمائے پر مشتمل ہے، اس کو فری فلوٹ مارکیٹ کے طریقے پر ناپا جاتا ہے۔

    پانچ لسٹڈ کمپنیوں اور 37 ملین روپے کے کل ادا کردہ سرمائے (پیڈ اپ کیپٹل) کی شروعات کے ساتھ پی ایس ایکس نے تاریخی طور پر خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ 1960 میں پی ایس ایکس پر کل مندرج (لسٹڈ) کمپنیوں کی تعداد 81 تھی اور مجموعی مارکیٹ سرمایہ کی قدر 1.8 ارب روپے تھی۔ اب پی ایس ایکس پر 522 مندرج کمپنیاں ہیں اورمارکیٹ کے سرمائے کی قدر 7.2 کھرب روپے ہے، جب کہ لِسٹڈ کمپنیوں کو 37 صنعتی شعبوں /صنعتوں کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔