Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 240 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 240 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بتاریخ 23 اکتوبر کو کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 314 کمپنیز کے حصص خریدو فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 180 کی قیتموں میں اضافہ اور 118 کے ریٹ میں کمی دیکھی گئی۔

    ایک موقع پر مارکیٹ سست روی کا شکار ہوئی اور 100 انڈیکس 33ہزار 198 پوائنٹس تک پہنچا البتہ دوسرے سیشن میں تیزی کے بعد اضافہ ہوا جو بند ہونے تک جاری رہا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 83 کروڑ 61 لاکھ 22 ہزار 50 روپے مالیت کے 11 کروڑ 69 لاکھ شیئر کا کاروبار ہوا، سب سے زیادہ خریداری ورلڈ کال کے حصص کی ہوئی جن کا ٹرن اوور تقریبا 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد تھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، 281 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، 281 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری (جمعے) کے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور سارا دن مارکیٹ مثبت زون میں ہی رہی۔

    اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 32 ہزار 752 پوائنٹس پر کھلا تو سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تو مارکیٹ میں تیزی رہی اور آغاز سے ہی پلس میں رہی، ایک موقع پر انڈیکس میں صرف 53 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    دوسرے سیشن سے قبل مارکیٹ میں نمایاں تیزی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار 53 پوائنٹس تک پہنچی، کاروباری لین دین کا وقت ختم ہونے تک انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی ضرور ہوئی مگر ٹریڈنگ مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔

    حالیہ اضافے کے بعد انڈیکس 33 ہزار 33 کی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئر خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 239 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 115 کے ریٹ کم ہوئے جبکہ بقیہ 20 میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی صورتحال بہتر ہے اسی باعث انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 388 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ دو اکتوبر کو 109 پوائنٹس بڑھے تھے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 388 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 388 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی بازار گرم رہا اور 100 انڈیکس میں 388 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج میں سرگرم نظر آئے اور انہوں نے خرید و فروخت میں دلچسپی بھی ظاہر کی۔

     مارکیٹ اپنے آغاز سے ہی مثبت پوائنٹس میں داخل ہوگئی تھی جبکہ ایک موقع پر سست روی بھی دیکھنے میں آئی مگر  پھر تیزی ہوئی جس کے باعث 9 ارب مالیت کے 32 کروڑ شیئر کا کاروبار ہوا۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1.19 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ 388 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 752 پر بند ہوئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران 361 کمپنیوں کے شیئر خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 271 کی قیمتوں میں اضافہ، 79 کے ریٹ میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    انٹربینک ڈالر

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 156 رپے 36 پیسے پر بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی

    گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے معمولی مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں 19.7 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب بڑھ کر 6409 ارب روپے ہوگئی۔

    ڈالر کی قیمت

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.07 سے بڑھ کر 156.17 روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن ایکسچینج مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا، اوپن ایکسچینج میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.40 روپے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 515 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    515 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

    گزشتہ دو روز سے اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی تھی۔ مندی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 19.63 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔

    حصص کی قیمتوں میں بھی 46.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 5 ارب 79 کروڑ 8 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    منگل کے روز کاروباری حجم پیر کی نسبت 16.64 فیصد زائد رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی جس کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کیا۔

    اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل دیکھتے ہوئے سرمایہ کار بھی خاموش بیٹھے رہے اور مارکیٹ سست روی سے چلتی رہی، ایک موقع پر انڈیکس 31508 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

    حالیہ کمی کے بعد  100 انڈیکس 353 پوائنٹس کمی سے31ہزار555پوائنٹس پربند ہوا، مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 99 کی قیمتوں میں اضافہ، 28 کی قیمتیں مستحکم جبکہ 195 کے ریٹ کم ہوئے۔

    ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران 3.97 ارب مالیت کے 9.93 کروڑ شئیرز کا کاروبار  ہوا۔

    دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 7 پیسےسستا ہوکر 156روپے25پیسےپربند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ ڈالر 5 پیسے اضافے سے 156.40 روپے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 660 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 180 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    180 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی اور ایف اے ٹی ایف میں مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رہی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    2 سے 6 ستمبر کے دوران 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    اس ہفتے شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس 540 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 31 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 540 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    دن کے آغاز پر ہی آج 100 انڈیکس 31 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح عبور کرچکا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1 ہزار 6 سو 78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔

    26 سے 30 اگست کے دوران انڈیکس کی 31 اور 30 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی تھیں، اہک ہفتے میں انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    اس ہفتے کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 23 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 256 ارب روپے کمی ہوئی۔