Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 96 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 96 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 96 ہزار کی سطح عبور کرگئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 پوائنٹس تک جا پہنچا، اختتام پر 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 460 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 249 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی ۔

    مارکیٹ میں 83 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 1 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے طے ہوئے۔

    آج کے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 96,036 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 95,212 پوائنٹس رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 85 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 1952 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 85483 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک موقع پر انڈیکس نے 86 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کی۔

    100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 86451 پوائنٹس رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 83303 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 277 ارب روپے بڑھ گئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 11 کھرب 158 ارب روپے ہو گئی، گزشتہ ہفتے آئی پی پیز معاہدوں کی قبل از وقت منسوخی کا معاملہ بھی سرگرم رہا، جس کے سبب پاور سیکٹر میں سیلنگ پریشر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے ارب شیئرز کا کاروبار ہوا؟

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے ارب شیئرز کا کاروبار ہوا؟

    کراچی: ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کے دوران 1.92 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں کافی مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 1767 پوائنٹس اضافے سے 80212 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 80888 رہی،

    ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی کم ترین سطح 78274 رہی، 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 2641 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 91 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 219 ارب سے بڑھ کر 10595 ارب ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے کاروباری لین دین کے حوالے سے ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ریکارڈ سازرہا، 100 انڈیکس 2952 پوائنٹس اضافے سے 76706 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں انڈیکس 4846 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 72464 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 77310 رہی۔

    ایک ہفتے ک دوران 2 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے بھر میں جن شیئرز کا کاروبار ہوا ان کی مالیت 84 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 274 ارب روپے بڑھی ہے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10178 ارب روپے ہے۔

  • ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری رجحان بہتر

    ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری رجحان بہتر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ واری کاروباری رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 640 پوائنٹس اضافے سے 75983 پر بند ہوا ہے۔

    100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1522 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 76248 رہی، اور کم ترین سطح 74726 رہی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 90 ارب روپے سے زائد رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب روپے بڑھ کر 10248 ارب روپے ہوئی ہے۔

  • پی آئی اے کے شیئرز رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہوجائیں گے

    پی آئی اے کے شیئرز رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہوجائیں گے

    کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ پی آئی اے کے شیئرز رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئرز کی تجارت کیلئے اسٹاک ایکسچینج کو خط موصول ہوگیا، موجودہ پی آئی اے کے شیئرز 25 مئی سے اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہوجائیں گے۔

    اسٹاک ایکسچینج کو خط چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئروائیس مارشل عامر حیات کی جانب سے لکھا گیا، جس میں نئی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے کلاس اے اور بی کے شیئرز کی قیمت کا تعین کردیا گیا۔

    خط میں کہنا ہے کہ 24 مئی کو ٹریڈنگ کے آخری دن پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر کی قیمت ہوگی۔

    اسٹاک ایکسچینج کو خط میں کہنا تھا کہ آخری دن پی آئی اے کے شیئر کی قیمت کا فارمولہ کلاس اے اور بی دونوں پر لاگو ہوگا۔

    نیشنل کلیئرنگ کمپنی نے بھی موجودہ پی آئی اے کے شیئرز کی آخری ٹریڈنگ اور سیٹلمنٹ کا شیڈول جاری کردیا۔

  • رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں کتنا اضافہ ہوا؟

    رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 31 مارچ 2024 تک کے مالیاتی نتائج جاری کردیے گئے، ادارے کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک اسٹاک ایکسچینج کا ٹیکس منافع 77 کروڑ 80 لاکھ روپےرہا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کا منافع ہوا تھا۔

    گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے مقابلے میں اس بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں 303 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک کی فی کس حصص آمدنی 0.97 روپے رہی۔

    گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک کی فی کس حصص آمدنی 0.24 روپے تھی۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کی کُل آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کی کُل آمدنی 1 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

    گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کو حاصل ہونے والی کُل آمدنی 1 ارب 10 کروڑ روپے تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس پہلی  بار 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس پہلی بار 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    ہنڈرڈ انڈیکس نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار 68 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا، انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 295 کی نئی بُلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے نجکاری کی مثبت خبروں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پی آئی اے اور خسارے میں چلنے والے دیگراداروں کی نجکاری پرکام کر رہی ہے۔

    گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 67 ہزار 871 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ میں 11 ارب 35 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ 207 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 108 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

    یاد رہے 12 دسمبر 2023 کو اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔

  • غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    کراچی: غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیا پیسفک ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 3 ماہ میں بینکاری شعبے کی کارکردگی پر ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 35 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مقامی پیداوار کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13 فی صد کا اضافہ ہوا، جب کہ اس سے پہلی سہ ماہی میں 2.7 فی صد منفی تھی۔

    ایس اینڈ پی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پاکستانی معیشت سال 2023 میں 0.5 فی صد سکڑ جائے گی، اور سال 2024 میں پاکستانی معیشت میں 2.5 فی صد کی شرح سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کی تھی، اب پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام میں قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے ان کو فائدہ ہوگا۔

    ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں، بینیادی شرح سود میں متوقع کمی سے اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، پاکستان میں عام انتخابات کے بعد گورننس میں بھی مزید بہتری کی توقع ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت حصص اپنی حقیقی قیمت سے کم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، پاکستانی بینکوں کے حصص کی قیمت 3.1 گنا کم ہے، گزشتہ تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تیزی میں بینکاری شعبے کے حصص اہم رہے، بینکاری شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے ایشیا پیسفک ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ فیوچر انٹیلیجنس نے چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کی۔

    ایشیا پیسفک ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس فیوچر رپورٹ میں پاکستان سے 11 بینک شامل ہیں، بینک الحبیب 89.96 فی صد مجموعی ریٹرن کے ساتھ رپورٹ میں 15 ویں نمبر پر رہا، پاکستانی بینکوں نے رپورٹ میں پانچ اعلیٰ پوزیشنز میں سے چار حاصل کر لیں، عسکری بینک 59.48 فی صد اسٹاک ریٹرن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، فیصل بینک کا ریٹ آف ریٹرن 48.85 اور حبیب میٹروپولیٹن بینک کا 51.56 فی صد ریٹرن آن اسٹاک رہا، انڈونیشیا کے پی ٹی بینک نے رپورٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے مسلسل رجحان کے بعد مثبت رجحان شروع ہو گیا ہے، 100 انڈیکس نے پھر 61 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    انڈیکس 1020 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز انڈیکس 60 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ لیوریج کی وجہ سے مارکیٹ شیئرز کی فروخت کے سبب شدید مندی آئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے جب کہ مارکیٹ میں بدلہ فنانسنگ دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے، فنانسنگ 34 ارب روپے سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مندی کی ایک بڑی وجہ لیوریج بائنگ ہے، اس میں ہوتا ہے کہ انفرادی سطح پر لوگ قرضہ لے کر ایکویٹی مینج کرتے ہیں، پچھلے ڈیڑھ دو مہینے سے جب سے مارکیٹ چلنا شروع ہوئی ہے جسے مارکیٹ کی زبان میں بدلہ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں نے لیوریج بائنگ کی، اس بدلے کا سائز 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ تھا، لیکن جب مارکیٹ گرنا شروع ہوتی ہے تو جو قرضے پر حصص خریدے گئے ہوتے ہیں لوگ انھیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح اپنا قرضہ پورا کرتے ہیں۔